Baaghi TV

Tag: ہم ٹی وی

  • ہم ٹی وی میں درید قریشی کی جگہ نئے سی ای او آنے کو تیار

    ہم ٹی وی میں درید قریشی کی جگہ نئے سی ای او آنے کو تیار

    پاکستان کے معروف ،سینئر صحافی، اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم ٹی وی میں درید قریشی کے بعد نئے سی ای او آ رہے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ہم ٹی وی کے سی ای او درید قریشی کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہم ٹی وی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں درید قریشی نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ایک جدید کاروباری نقطہ نظر سے چلایا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ٹی وی کو ایک کارپوریٹ ہاؤس کی طرح چلایا جا سکتا ہے۔درید قریشی نے ٹی وی انڈسٹری میں شفافیت لاتے ہوئے کاروبار کو قانونی طور پر مستحکم کیا اور کمپنی کے لیے اضافی آمدنی کے نئے ذرائع تخلیق کیے۔درید قریشی کا فیصلہ کمپنی سے دستبردار ہونے کا ایک سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے ہم ٹی وی میں آئندہ کچھ بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ تاہم اس دوران کمپنی کی ساخت میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی، لیکن یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی۔

    مبشر لقمان نے مزید بتایا کہ ہم ٹی وی نے اپنے نئے سی ای او کا انتخاب کر لیا ہے، جو جلد ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق، نئے سی ای اوکا تقرر جولائی 2025 تک مکمل ہو جائے گا اور وہ اس دوران درید قریشی کی جگہ کمپنی کی قیادت سنبھالیں گے۔

    درید قریشی کے استعفے اور نئے سی ای اوکی تقرری کے اعلان کے بعد ہم ٹی وی میں نئی تبدیلیوں کا امکان ہے، جو کمپنی کو مزید مستحکم اور کامیاب بنانے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی نااہلی،چینل مالک خودمتحرک،اہم ہدایات

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

  • برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    لاہور میں ہونے والے سہہ روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا گزشتہ روز آغاز ہوا. فیشن شو میں پہلے روز نو فیشن ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشن متعارف کروائی. جن میں فہد حسین ، حارث شکیل ، دیپک اینڈ فہد ، شعیب اسماعیل ، علی حیدر ، کنول ملک ، منیب نواز ، ریما احسن اور ذونیا انور کے نام شامل ہیں. جو سلیبرٹیز ان ڈیزائنرز کے شوز کی شوسٹاپر بنیں ان میں ،حریم فاروق ، سرمد سلطان کھوسٹ‌، صبور علی اور علی انصاری ، محسن اور منال خان ، آئزہ خان اور دیگر کے نام شامل ہیں. اس بار ریمپ پرایک چیز مختلف کی گئی ، گلوکاروں کو بلوا کر ان سے ریمپ

    واک کے دوران پرفارمنس کروائی گی ، سحر گل اور کیو بی کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا. سرمد سلطان کھوسٹ نے ڈیزائنر منیب نواز کےلئے ریمپ پر واک کی اور یہ پہلا موقع رہا کہ جب سرمد کسی ڈیزائنر کے شوسٹاپر بنے. گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی ماڈلز میں نئے چہرے دیکھنے کو نہ ملے ، گیتی آراء ، مہرین سید ، آمنہ بابر و دیگر ریمپ پر اپنی جلوے ضرور بکھیرتی رہیں لیکن نیا چہرہ کوئی بھی نظر نہ آسکا. یہ فیشن شو ہم ٹی وی نے آرگنائز کیا تھا اور سلطانہ صدیقی اس موقع پر کراچی سے خاص طور پر لاہور تشریف لائیں. شوکے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے.

  • ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    گزشتہ ماہ پاکستان کو سیلاب کی آفت نے آن گھیرا ہر حوالے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے. پوری دنیا میں اس سیلاب کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی.یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان تشریف لائی ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں. ہم ایوارڈز جو کہ پہلے سے ہی طے کئے جا چکے تھے کہ کینڈا میں 24 ستمبر کو انجام پائیں گے. یوں ایوارڈز کے انعقاد کی تاریخ اور تیاریاں پہلے سے ہی چل رہیں تھیں ٹکٹیں بھی آرٹسٹوں کو موصول ہو چکی تھیں. اسلئے ان ایوارڈز کا رکنا ناممکن تھا ورنہ بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوجاتا. لیکن ہم ٹی وی پر اس موقع پر ایوارڈز کا انعقاد کروانے پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے. ایسے میں ہم ٹی وی کو وضاحت دینی پڑ گئی ہے اس نے ایک نوٹ

    جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ہم ایوارٍڈز کے پلیٹ فارم کو ہم سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں. ہم ٹی وی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم گالا نائٹ بھی کروا رہے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو سیلاب زدگان کے نام کر دیا جائیگا. یوں ہر طرف سے بے انتہا تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو اپنا موقف دینا پڑا یوں انہوں نے کلئیر کر دیا ہے کہ وہ وہاں سیلاب زدگان کو نہیں بھولے ان کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں.

  • ہم ایوارڈز  کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    ہم ایوارڈز کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے، سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ، گھر اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں. ایسے میں ہر کوئی اپنے تائیں جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے. ہم ٹی وی بھی اس میں پیچھے نہیں رہا. ہم ٹی وی کے سی ای او درید قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم ایوارڈز کینڈا کے پلیٹ فارم کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے آمدنی کا ایک حصہ امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے عطیہ کریں گے. انہوں نے یہ اعلان ہمدرد فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کے دوران کیا .اس سے پہلے بھی ہم نیٹ ورک نے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈز اور اشیائے ضروریہ کے لئے ٹیلی تھون کا اہتمام کیا جس کی میزبانی احسن خان‘

    صنم جنگ اور کرن خان نے کی تھی. اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا بدترین سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا جیسا اس بار آیا ہے. سیلاب زدگان کھلے آسمان کے نیچے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں . اس سیلاب کی تباہ کاریوں کی متعدد وڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں یہ تمام وڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں.

  • غیراخلاقی اصطلاحات اورمنفی رویوں پراعتراضات : کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کا جواب

    غیراخلاقی اصطلاحات اورمنفی رویوں پراعتراضات : کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کا جواب

    لاہور:سوشل میڈیا پرغیراخلاقی اصطلاحات اورمنفی رویوں کونسل آف کمپلینٹس کی درخواست پرپیمرا کا جواب ،اطلاعات کے مطابق بیرسٹر محمد احمد پنسوتا کی سربراہی میں پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس نے ان سوالات کے جوابات بڑے احسن انداز سے دے دیئے ہیں جن کے بارے میں کافی شبہات اوراشکالات تھے

    بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا کی سربراہی میں کونسل آف کمپلینٹس، پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے ہدایت کی ہے کہ "غیر اخلاقی” کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے آئین 1973 کے تحت اس کی مناسب تعریف کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت پاکستان بھر میں نجی الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا،اس کم نے مبینہ طور پر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جناب فیض اللہ خان نیازی اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جناب ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

    یہ فیصلہ اصل میں غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے لیے مشہورانٹرٹینمنٹ چینل HUM TV پرنشرہونے والا زیربحث مواد ایک ٹیلی ویژن ڈرامہ تھا جس میں انتہائی غیر اخلاقی مواد کے گرد یہ ڈرامہ نشر کیا گیا تھا

    ذرائع کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس (COC) نے اپنی 113ویں میٹنگ میں ایڈوکیٹ مسٹر نیازی اور ایڈووکیٹ مسٹر سرور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت پر غور کیا۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی او سی کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں۔

    سفارشات کے مطابق، چیئرمین کونسل آف کمپلینٹس بیرسٹر محمد پنسوٹا نے ہدایت کی کہ "بے حیائی، فحش یا غیر اخلاقی” کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہی آئین، قانون اور ضابطہ کے تحت ان کی تعریف اور حدود متعین کی جاچکی ہیں‌۔ COC نے مزید طے کیا کہ زیر بحث مواد نہ تو غیر مہذب تھا اور نہ ہی فحش۔

     

    پیمرا، لاہور نے موقف اختیار کیا کہ غیر اخلاقی، فحش یا غیر اخلاقی الفاظ کی تعریف فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ آئین، قانون اور قانون کے تحت پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔ کوڈ اور مناسب فورم اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا مواد غیر اخلاقی، فحش، بے ہودہ یا غیر اخلاقی ہے،

    کونسل آف کمپلینٹس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مواد/حقائق اور ارد گرد کے حالات کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعریفوں پر فیصلہ کرنے سے کچھ انتہائی خوفناک لیکن اہم سماجی مسائل کے متعلق آگہی میم کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا ہوگی جو سماجی بیداری پیدا کرتے ہیں – جیسے بچوں کے ساتھ بدسلوکی، عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل، انسانی سمگلنگ کی اصطلاحات ہیں‌

     

    یاد رہے کہ 23 ستمبر 2021 کو منعقدہ COC اجلاس میں محترمہ سحر زرین بندیال، محترمہ سارہ احمد، محترمہ شمیم ​​زیدی، جناب توقیر ناصر اور جناب شاہجہاں خان نے شرکت کی۔ شکایات کے مطابق HUM TV کے ذریعے نشر کیے گئے مواد میں "دو رضاعی بہن بھائیوں کے درمیان تعلقات کی شکل میں دکھائے جانے والے بے حیائی کا حساس/متنازع موضوع” شامل تھا۔ اس وقت، مواد کو بنیادی طور پر بے حیائی کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا۔