Baaghi TV

Tag: ہنجاب

  • سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی گئی-

    گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال نئی گندم خریداری فی من 35سو روپے رکھی گئی ہے،2025میں گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی تھی،حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔

    سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا،حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی،ڈی جی فوڈ ،ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا،منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے،کسان کو گندم کا 35سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔

  • 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دی-

    باغی ٹی وی:ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 138 جیل قوانین تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے۔ جیل قوانین میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئیں۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق منظوری کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج معالجے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق قیدیوں کے لیے سزا و جزا کا ایک منظم نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت انہیں سزا کے خلاف اپیل کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ غیر ملکی قیدیوں کو عالمی قوانین کے مطابق قونصلر کی مدد دی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں عدالتی کارروائی سن سکیں گے۔

    آکاش انصاری کیس، بیٹے نے باپ کے قتل کا کیا اعتراف

    ترجمان کے مطابق ترامیم میں قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، ماہر نفسیات اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم قرار دی گئی ہے، جبکہ جیل عملے کی جدید تربیت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، نئے قوانین کے تحت ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری کے ساتھ وکیل کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے دفاع کا مؤثر حق استعمال کر سکے۔

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا

  • بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک

    بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک

    بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد 2 دن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی نشریاتی ادارے "انڈین ایکسپریس” کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد، بدھ کی شام پنجاب کے بٹھنڈہ ملٹری سٹیشن میں ایک اور فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کا لگتا ہے سپاہی اپنے سروس ہتھیار کے ساتھ سنٹری ڈیوٹی پر تھا اور اس کے پاس سے اس کے کارتوس کے ساتھ اسلحہ بھی ملا تھا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعے کی سرکاری طور پر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام ہونے والی فائرنگ کا گزشتہ روز کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں فائرنگ سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم علاقے کا دورہ کرے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں گردن توڑ بخار یا کچھ اور بیماری کا پھیلاؤ مزید بڑھ گیا ،متاثرہ خاندان کے مزید 2 افراد متاثر ہو کر شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ،مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ترجمان شیخ زید کے مطابق مشتبہ مریضوں کو شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت نے علاقے میں بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرکے اسکریننگ اور سیمپلنگ شروع کردی ،عالمی ادارہ صحت کی ٹیم گردن توڑ بخار سے جاں بحق افراد کی موت کی تحقیقات میں مصروف ہیں

    واضح رہے کہ رکن پور میں پر اسرار بیماری ،چند روز میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ترجمان شیخ زید اسپتال کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جنکی موت ہوگئی، متاثرہ گھر سے کھانے پینے کی اشیا برتنوں اورمتاثرہ افراد کے خون کے نمونے لیے، رپورٹ سامنے آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے،دیگرافراداسپتال میں زیرعلاج ہیں، اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ صائمہ ، 12 سالہ عمیرہ ، 16 سالہ اعجاز ، زبیدہ بی بی ، مقصود احمد ، رابعہ بی بی ، عائشہ بی بی ، شہناز بی بی ، نذیراں بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جبکہ 7 سالہ آصف اور 2 سالہ خدیجہ کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان داخل کروا دیا گیا ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے ن لیگ نے منصوبہ بنالیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    لیگی قیادت نے وزیراعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

    عدم اعتماد کی تحریک پر لیگی ارکان سے دستخط کروا لئے گئے اور انہیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے دفتر میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی گئی لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک…

    مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی کیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

  • عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کے لیے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کےمطابق پارلیمانی ایڈوائزری کونسل صوبے میں اہم فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کے کنوینر سبطین خان ہوں گے جب کہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسمین راشد، احمد خان بُچر اور میاں محمود الرشید شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    اس کے علاوہ عنصر مجید نیازی، غزین عباسی، حسنین دریشک، مامون تارڑ، راجہ راشد حفیظ اور عباس علی شاہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شوشل میڈیا پر پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور کردارکشی کی مہم چلانا شروع کردی جس کے انتہائی ہولناک نتائج برآمد ہوں گے.

    پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کی کردار کشی کی کھلی چھٹی دے ری ہے. عمران خان اپنے جلسوں میں بھی پارٹی کی پالیسیوں سے منحرف ارکان اور خکومت کے خلاف اشتعال انگریز خطاب کر چکے ہیں-

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

    عمران خان نا صرف منحرف ارکان اورحکومت بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں خطاب اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پھیلانے جانے والے اشتعال سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلے گی-

    عمران خان کے اشتعال انگریز بیانات میں منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ کو سیاست میں نا گھسیٹا جانے.

    وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشتعال انگیز زبان کے باعٹ ملک میں اشتعال انگیزی کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں. جن میں اسلام آباد کےمقامی ریسٹورنٹ میں پی تی آئی کے کارکن کی جانب سے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملے شامل ہیں موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر قانون بھی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیا دے چکے ہیں تاہم اگر بروقت اقدامات نا اٹھائے گئے تو ملک میں اشتعال انگیزی اور افراتفری پھیل جائے گی.

    ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام