Baaghi TV

Tag: ہنگامی

  • کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
    ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی.

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

  • کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    اسلام آباد:کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

    کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،

    کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    کراچی:غیرملکی طیارے کی بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ غیر ملکی طیارہ بھارتی فضائی حدود بھی استعمال کرتےہوئے ادھرسے گزررہا تھا

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔جبکہ کراچی ایئرپورٹ ذرایع کے بتایا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پائلٹ نے ری فیولنگ کی درخواست کی تھی جسے فی الفور منظور کرکے طیارے کوایندھن فراہم کیا گیا ہے

    ذرایع کا کہنا تھا کہ ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوگا، شہرقائد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت طیارہ کسی بھی ملک اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

    اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ عالمی قوانین کے تحت ہنگامی صورت حال میں کسی بھی ملک کا مسافرطیارہ کسی بھی ملک سے ایندھن یا مسافروں کے لیے میڈیکل سہولیات حاصل کرنے کےلیے اترسکتا ہے