Baaghi TV

Tag: ہنی سنگھ

  • ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

    ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

    بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

    باغی ٹی وی: گلوکار ہنی سنگھ نےکہا کہ مجھےجان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ مجھے اور میرے عملے کو گولڈی برار کی طرف سے کالز موصول ہوئی ہیں۔ میں نے کمشنر آف پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے سکیورٹی دیں اور اس کی تحقیقات کریں۔ میں واقعی خوفزدہ ہوں۔

    ہنی سنگھ نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں زیادہ بات نہ کریں کیونکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ میں نے ثبوت دے دیئے ہیں۔ یہ میرے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ مجھے ایسی دھمکی ملی ہے، میرا پورا خاندان خوفزدہ ہے، موت سے کون نہیں ڈرتا؟ میں ہمیشہ سے ایک چیز سےڈرتا رہا ہوں اوروہ ہےموت میں نے سکیورٹی مانگی ہے، تحفظ کے لیے۔ کال ایک بین الاقوامی نمبر سے ہے۔ ان میں سے کچھ کالز ہیں اور کچھ وائس نوٹ ہیں۔

     

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں، ممبئی پولیس کو ہنی سنگھ اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف ایک ایونٹ کی منسوخی پر تنازعے کے بعد ایک ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کو مبینہ طور پر اغوا اور حملہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ کے طور پر ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کے نام کا ذکر کرتے ہوئے تحریری درخواست باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔

    اس طرح کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ہنی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف یہ شکایت "جھوٹی” اور "بے بنیاد” ہے۔ میری کمپنی یا شکایت کنندہ کے درمیان کوئی تعلق یا معاہدہ نہیں ہے جو میڈیا دکھا رہا ہے۔

    پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام …

    واضح رہے کہ اس سے قبل گولڈی برار، لارنس بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تھا سدھو موسے والا کو گزشتہ سال 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برارنے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی علاوہ ازیں اسی گینگ نے سلمان خان کو قتل کنے کی دھمکی دی تھی-

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

  • ہنی سنگھ سلمان خان کے شکر گزار لیکن کیوں ؟‌

    ہنی سنگھ سلمان خان کے شکر گزار لیکن کیوں ؟‌

    معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا کہ کس طرح‌ سے سلمان خان انہیں واپس بالی وڈ‌ کی روشنیوں‌میں‌ لیکر آئے. ہنی سنگھ کہتے ہیں‌ کہ میں‌ نے اپے کیرئیر کو لیکر اب جو فیصلہ کیا تھا وہ یہ تھا کہ میں اب میں انڈیپینڈینٹ میوزک کروں گا اور ایک بار پھر سے خود کو اپنے پائوں پر کھڑا کروں گا. میں نے پلاننگ بھی کی تھی 2022 اور 2023 میں‌کس طرح‌سے اپنے آپ کو دوبارہ مداحوں کے دلوں میں‌زندہ کرنا ہے. پھر میری ملاقات آئیفا ایوارڈز میں سلمان خآن کے ساتھ ہوئی انہوں‌نے کہا کہ یار تم کیا کررہے ہو ، تمہارے ساتھ وہ کچھ نہیں‌ہوا جو میرے ساتھ ہوا لیکن میں‌پھر بھی کام کررہا ہوں اپنے پائوں‌پر کھڑا ہوں‌، تم بھی کام کرو زندگی میں بہت کچھ ہوتا رہتا ہے گھبرا کر بیٹھ جانے سے کچھ نہیں‌ہوتا

    ، ہنی سنگھ نے کہا کہ اس ملاقات کے دو دن کے بعد سلمان خآن نے مجھے ایک گانا بھیجا جو کہ ان کی فلم کسی بھائی کسی کی جان کے لئے تھا ، میں‌نے گایا ان کو پسند آیا ، انہوں‌نے مجھ سے پوچھا کہ پرسوں کیا کررہے تو میں نے کہا کہ یہیں ہوں‌دہلی میں‌ تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے آجائو اسے شوٹ کر لیتے ہیں اور میں چلا گیا شوٹ کروایا ، بہت اچھا لگا . ایکبار پہلے بھی سلمان خان نے میری ایسی ہی حوصلہ افزائی کی تھی. یوں میں‌ایکبار پھر کسی کا بھائی کسی کی جان کے گانے سے امیدیں لگا کر بیٹھ گیا ہوں.

  • خدا اور ماں باپ سے دوری کی وجہ سے بچے خودکشیاں کرتے ہیں ہنی سنگھ

    خدا اور ماں باپ سے دوری کی وجہ سے بچے خودکشیاں کرتے ہیں ہنی سنگھ

    معروف گلوکار ہنی سنگھ نے خود کشی کرنے کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے ماں باپ اور بھگوان سے دور ہوتے ہیں وہ خودکشیاں کررہے ہیں. ہم سب بہت زیادہ گنہگار ہیں ہم اس خدا کو نہیں‌دیکھ سکتے ، لیکن اس کے نزدیک رہ کر سکون ضرور حاصل کر سکتے ہیں. ہنی سنگھ نے کہا کہ اگر ماں باپ کے نزدیک رہیںگے تو اچھا محسوس کریں گے. جب کسی کو لگ رہا ہو کہ سب کچھ ختم ہو گیا جینے کو دل نہیں‌کر رہا کچھ ٹھیک نہیں‌ہو رہا تو آپ اپنے ماں باپ کے پاس جائیں ان کے ساتھ اپنا دکھ درد شئیر کریں‌وہ آپ کو ریلیکس کریں گے وہ آپ کو زندگی کی طرف ضرور واپس لیکر آئیں گے . آخر انہوں نے پیدا کیا ہے وہ بہتر جانتے ہیں‌کہ اولاد کو خوش کس طرح سے رکھا جا سکتا ہے. ہنی

    سنگھ نے کہا کہ میں‌جب بیمار پڑا تو میرے ماں باپ میرے ساتھ تھے مجھے سنبھالا انہی کی بدولت آج میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں . ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ جب سوشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کی تھی تومیری والدہ نے کہا تھاکہ اگر اسکے ماں باپ اسکے پاس اسکے ساتھ ہوتے تو آج یہ ایسا نہ کرتا اور میرا خیال ہے کہ انہوں‌ نے بالکل ٹھیک کہا تھا.

  • یو یو ہنی سنگھ کی انکی اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق ، ایک کروڑ ادا کیا

    یو یو ہنی سنگھ کی انکی اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق ، ایک کروڑ ادا کیا

    مشہور گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ کی انکی اہلیہ شالنی تلوار میں باضابطہ طلاق ہو گئی ہے گلوکار نے اہلیہ کو ایک کروڑ روپے بھی ادا کر دیا ہے.گزشتہ سال شالنی نے ہردیش سنگھ پر جو پیشہ ورانہ طور پر یو یو ہنی سنگھ کے نام سے مشہور ہیں، پر جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ کیا اور 20 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا.شالنی نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ ہنی سنگھ اور ان کی فیملی نے مجھے ذہنی اور جذباتی طور پر اس قدر توڑ دیا تھا کہ میں خود کو باڑے کا جانور سمجھنے لگی تھی۔دوسری طرف ہنی سنگھ یہی کہتے آئے ہیں کہ ان کی اہلیہ کے اس قسم کے الزامات جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہیں لیکن انہوں نے عدالتی حکم پر شالنی کو ایک کروڑ روپے ادا کر دئیے ہیں.

    ہنی سنگھ نے شالنی کے بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس مں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا حالانکہ مجھے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن میری فیملی پر جب سنگین قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں تو مجھے چپ رہنے میں بہتری نظر نہیں آرہی. اس بار الزامات مجھ پہ نہیں بلکہ میرے خاندان، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے گئے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا.تاہم ہنی سنگھ اور شالنی کے درمیان اب الزامات کے سلسلہ رک گیا ہے کیونکہ ان دونوں‌کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوچکی ہے.