Baaghi TV

Tag: ہوائی فائرنگ

  • کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    کراچی کے ضلع وسطی میں شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس کے مطابق شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔ذیشان شفیق صدیقی نے خط میں لکھا کہ گولیوں کی زد میں آکر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے نئی پالیسی بنائی جارہی ہے، اب صرف ہوائی فائرنگ کرنے والا ہی نہیں بلکہ شادی ہالوں کے مالکان اور تقریب کے منتظمین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے عناصر چاہے کتنا ہی بااثر ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ پر ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین مشترکہ ذمہ دار ہوں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقریبات کے د وران ہوائی فائرنگ کو روکا جاسکے شادی ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین کے ساتھ رابطہ رکھا جائے اور ان کو پالیسی سے متعلق بتایا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف فوری کارروائی نا کرنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی لہذا دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

  • بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں بارات میں فائرنگ سے ہلاکت پر دولہے اور اس کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 3 افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں مدعی شاہد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلی میں بارات آئی تھی، بارات میں شامل عزت خان نے دولہے اور اس کے والد کی ایما پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے میرا بھتیجا عبدالمالک سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔مدعی شاہد خان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گولی لگنے سے ابرار بھی زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا عمل جاری ہے، دولہے اور اس کے والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

  • آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

    آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

    کراچی: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی پولیس کے سینیئر افسر ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر مہیسر کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیا ہے آئی جی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائےگا۔، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

  • ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن وسیع، 600 ملزمان گرفتار

    ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن وسیع، 600 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال اب تک صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی اسلحہ کے4691 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضے سے 49 کلاشنکوف، 293رائفلز، 197 گنز4073 پسٹلز اور56777گولیاں برآمد کی گئیں۔

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں میں 558 مقدمات درج کرکے 600 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 224 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ،22 رائفلز،11گنز76 پسٹلز برآمد کئے گئے۔ انہوں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز تر کرنے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورمجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور شمالی کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کامعائنہ کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بارش کے نتیجے میں جلوسوں کے راستوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سیکورٹی کے امور بارے بھی دریافت کیا۔بعدازاں سی سی پی او نے داتادربار کا دورہ کیا، سیکورٹی امور کا جائزہ لیا اور غسل کی تقریبات سے متعلق بریفنگ لی۔ ایس پی(سٹی) حمزہ امان اللہ، ڈی ایس پی (اسلام پورہ) نوید اکمل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سبزہ زار، کھاڑک نالہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 35سالہ نوید احمد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی (اقبال ٹاؤن) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا

    تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
    میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے

  • اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    تھانہ فیروزوالا کے حدود میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی،جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوکر ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالا کے حدود میں ہوئی فائرنگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لیکن پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے-

    اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    پولیس جس کے بنیادی فرائض میں امن و امان بحال رکھنا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت اول و آخر اس کے فرائض کا جزواول ہے وہ غفلت کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے‘ پولیس کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود نہ سنگین جرائم کا گراف نیچا ہوا ہے اور نہ جرائم پیشہ گروہوں کا پولیس سراغ لگانے میں کامیاب ہو ئی ہے-

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

    پولیس نے آئے روز گینگ پکڑکر جرائم کی کمی کا ڈھنڈوراپیٹنا اپناوطیرہ بنا رکھا ہے، پولیس کی جانب سے آئے روز مختلف گینگز کے متعددملزمان کو حراست میں لینے کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ آئے روز ڈکیتی مزاحمت قتل،اغوا برائے تاوان ، خواتین سے بداخلاقی سمیت دیگر متعدد واقعات رونما ہورہے ہیں تاہم پولیس سب اچھا کی رپورٹیں ارسال کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔شہر میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں اضا فہ ہو رہا ہے

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    تھانہ فیروزوالا کی چوکی رانا ٹاؤن کے چوکی انچارج اصغر کی نا اہلی کے باعث ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں رانا ٹاون کے گردونواح میں فائرنگ معمول بن گئی ہے –

    گذ شتہ شب تھانہ فیروزوالا کی چوکی رانا ٹاؤن ہوائی فائرنگ کے سے صحافی فائیز چغتائی بھی غیر محفوظ رہے گزشتہ شب ہوائی فائرنگ سے صحافی فائیز چغتائی گھر کے کچن کی کھڑکی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے –

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

  • شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

    شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

    لاہور : شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : آپریشنز ونگ کے مطابق لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی مقتول ماجد پولیس کے محکمہ اے وی ایل ایس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا دونوں بھائیوں کو فائرنگ کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

    واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصرکو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں انہوں نےاپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    اُدھر سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

    ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 11 سالہ بچی مدیحہ جاں بحق ہوگئی تھی لواحقین کے مطابق مقتولہ مدیحہ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی، علاقے میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے بھائی کی شادی کی تقریب تھی، مدیحہ گھر کی کھڑکی سے شادی کی تقریب دیکھ رہی اور کچھ افراد فائرنگ کر رہے تھے، اسی دوران ایک اندھی گولی بچی کے ماتھے پر لگی جو آر پار ہوگئی اور بچی کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    قبل ازیں ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

  • بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ  سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    ملتان : بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا-

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    جبکہ دوسری شادی کی خواہش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی ہلاک، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لے لیا گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

  • شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    روات پولیس کی اہم کاروائی،شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔روات پولیس فائرنگ کی آواز سن کر مانکیالہ گاؤں پہنچی جہاں شادی کی تقریب میں 04 افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے،
    گرفتار ملزمان میں محمد نجیب، عبد اللہ، منصور احمد اور ثاقب اقبال شامل ہیں، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او روات کی سربراہی میں امتیاز احمد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔
    ایس پی صدرنے کہا کہ ہوائی فائرنگ جان لیوا فعل اور قانوناً جرم ہے۔ ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
    سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دی۔

  • ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاھور

    لاہور پولیس بااثر بدمعاش مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کی جانے والے آپریشن میں بدنام زمانہ پٹواری گینگ گرفتار ہوگیا- سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے باور کروایا کہ ہوائی فائرنگ،شہریوں پر تشدد ،خوف و ہراس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے-

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےپٹواری گینگ کی ہوائی فائرنگ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی گئی۔ چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    گرفتار ملازمان میں شاہزیب کھوکھر، فہد علی،یونس کھوھر اور مٹھو خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برامد کرلی گئیں۔ دیگرملزمان کی گرفتاری اور غیر لائسنسی اسلحہ کی برامد کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے اپنے فرض پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، شریف شہریوں کی عزت اور جان و مال مقدم ہے۔سی سی پی او لاہور کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او چوہنگ اور ٹیم کو شاباشی پیش کردی گئی-

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے یقین دہانی کروائی کہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر نوجوان گرفتار

    جرار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
    پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ملزم ابو بکر نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے ایکشن کرتے ہوئے گوہڑ ہٹھاڑ کے نزدیک سے ملزم ابو بکر کو رائفل سمیت گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حوالات میں بند کر دیا۔‎