Baaghi TV

Tag: ہواوے

  • ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیےسیکیورٹی الرٹ جاری

    ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیےسیکیورٹی الرٹ جاری

    سعودی قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے تحت قائم قومی رہنمائی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی نے ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیے انتہائی سنگین نوعیت کا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

    مرکز برائے سائبر سیکیورٹی نے صارفین کو فوری طور پر اپنے آلات کو تازہ ترین سیکیورٹی اپڈیٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پرانے ورژنز میں موجود ممکنہ سائبر خطرات اور کمزوریوں سے بچا جا سکے، ہواوے نے ان خامیوں کے تدارک سے متعلق تفصیلی وضاحت اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے جبکہ صار فین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری سیکیورٹی اپڈیٹس نصب کریں تاکہ نظام، ڈیٹا اور ذاتی معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر پاکستان کا تشویش کا اظہار

    ایران کےخلاف جنگ :اسرائیلی معیشت کو ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل سے زائد نقصان

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

  • خوشخبری : ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

    خوشخبری : ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

    اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کے لیے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق رواں سال جولائی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

    دوسری طرف او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

  • ہواوے کی طرف سے امریکہ پر شدید الزامات لگادیئے

    ہواوے کی طرف سے امریکہ پر شدید الزامات لگادیئے

    بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ، دوسری طرف چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت پر اس کے نیٹ ورکس میں مداخلت اور ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    یہ الزامات امریکا اور ہواوے کے درمیان جاری تنازع میں شدت لانے والا نیا پہلو ثابت ہوں گے کیونکہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی حکومت اس کمپنی کو جاسوسی کے لیے استعمال کررہی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اس کی بار بار تردید کی جاتی ہے۔

    رواں ہفتے جاری ایک بیان میں ہواوے کا کہنا تھا ‘امریکی حکومت کی جانب سے ہر چیز بشمول عدالتی اور انتظامی اختیارات کے ساتھ ساتھ غیرقانونی ذرائع کو استعمال کرکے ہواوے اور اس کے شراکت داروں کے معمول کے کاروباری آپریشنز کو متثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے’۔

  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں بڑا اضافہ…

    امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں بڑا اضافہ…

    شنگھائی: چینی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے بوجود ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی کی آمدن میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال کے پہلی سہ ماہی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور یہ اضافہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ امریکہ نے ہواوے پر شدید قسم کی پابندیاں عائد کی اور پوری دنیا میں اس مہم کو پھیلایا گیا کہ ہواوے کا گوگل اور گوگل پراڈکٹس کیساتھ معاہدہ حتم ہوگیا ہے اور ہواوے کے صارف اب ان کے استعمال اور فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے، اگلی اثناء میں امریکہ اور چائنہ کے درمیان پھر نیا تجارتی معاہدہ طے پاگیا ، اورسارا معاملہ رفع دفع ہوگیا
    لیکن ایسا تصور کیا جا رہا تھا کہ ہواوے ٹیکنالوجی کی جگہ عالمی مکارکیٹ میں حتم ہو جائے گی لیکن ہواوے نے یہ ثابت کیا ہے وہ ایک گلوبل ٹیک جائنٹ بن چکا ہے اور اس کی مارکیٹ حتم کرنا تقریبا ناممکن ہے