Baaghi TV

Tag: ہوٹل

  • لندن کے ایک ہوٹل سے سعودی شہزادے کی لاش برآمد،جسم میں الکحل اور نشہ آور مادوں کی موجودگی

    لندن کے ایک ہوٹل سے سعودی شہزادے کی لاش برآمد،جسم میں الکحل اور نشہ آور مادوں کی موجودگی

    لندن کے ایک ہوٹل میں 29 سالہ سعودی شہزادے عبداللہ بن فہد بن عبداللہ آل سعود کی لاش باتھ روم سے ملی، جہاں ان کے جسم میں الکحل اور نشہ آور مادوں کی موجودگی پائی گئی-

    یہ واقعہ مغربی لندن کے کینسنگٹن علاقے میں واقع میریٹ ہوٹل کے کمرے میں پیش آیا،جہاں ہوٹل میں 29 سالہ سعودی شہزادے عبداللہ بن فہد بن عبداللہ آل سعود کی لاش باتھ روم سے ملی، جہاں ان کے جسم میں الکحل اور نشہ آور مادوں کی موجودگی پائی گئی،ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 600 پاؤنڈ فی رات تھا-

    برطانوی عدالت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ آل سعود 25 نومبر کو مغربی لندن کے کینسنگٹن علاقے میں واقع Marriott Hotel کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے، جن کے جسم میں الکحل اور جی ایچ بی (GHB) نامی نشہ آور مادہ موجود تھا-

    کورونر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے مطابق، شہزادے نے ہوٹل میں ایک ہفتے کے قیام کے لیے چیک ان کیا تھاتفتیش میں انکشاف ہوا کہ ان کے خون میں الکحل کی مقدار بہت زیادہ تھی اور انہوں نے الکحل کے ساتھ دیگر ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا طبی رپورٹ کے مطابق ان اشیاء کے باہمی ملاپ کے نتیجے میں ہونے والے زہریلے اثرات ان کی موت کا باعث بنے-

    پوٹھم مارٹم اور ٹاکسولوجی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کے خون میں الکحل کی مقدار ڈرائیونگ کی قانونی حد سے تقریباً تین گنا زیادہ تھی اور ساتھ ہی جسم میں مہلک مقدار میں نشہ آور مادہ GHB پایا گیا،موت سے قبل وہ ری ہیب کلینک (دی پرائوری) میں نشے سے نجات کی تھراپی بھی لے چکے تھے۔

  • نئی دہلی کے ہوٹل میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    نئی دہلی کے ہوٹل میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں ایک ہوٹل میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی حکام کے مطابق بدھ کی صبح جنوبی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں واقع ”فلورش اسٹے بی اینڈ بی“ نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کےبعد عمارت میں پھنسے افراد میں بھگدڑ مچ گئی دہلی فائر سروس کو صبح تقریباً 9 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیا ں، واٹر ٹینکرز، واٹر باؤزرز اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ اور دھوئیں سے بچنے کے لیے عمارت میں موجود افراد نے شدید خوف و ہراس میں باہر نکلنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دو خواتین کو جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

    ریسکیو حکام نے عمارت میں پھنسے 40 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ابتدائی طور پر تہہ خانے سے تین افراد کو زندہ نکالا گیا تھا ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور بعد ازاں حکام نے 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق ہوٹل کو دہلی حکومت کی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسکیم کے تحت صرف 6 کمروں کے آپریشن کی اجازت دی گئی تھی، تاہم مبینہ طور پر وہا ں 25 کمرے چلائے جا رہے تھے، جن میں کچھ تہہ خانے میں بھی قائم تھے، اس انکشاف کے بعد حفاظتی ضوابط اور لائسنس کی خلاف ورزیوں کے حوا لے سے سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

    آگ پر قابو پانے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں عمارت کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا، جبکہ کئی منزلوں کی کھڑکیاں دھوئیں اور شعلوں سے سیاہ ہو گئی تھیں آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا فائر سیفٹی قوانین پر عمل کیا جا رہا تھا یا نہیں۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ بھارتی روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • چاند پر ہوٹل   کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سامنے آ گئی

    چاند پر ہوٹل کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سامنے آ گئی

    امریکی خلائی کمپنی (Galactic Resource Utilization Space) نے چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جسے 2032 تک مکمل کر کے سیاحوں کے لیے کھولنے کا ارادہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ ہوٹل زمین پر تیار کر کے خلائی مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر منتقل کیا جائے گا ابتدائی طور پر ہوٹل میں چار مہمانوں تک قیام کے انتظا ما ت ہوں گے، جنہیں چاند کے مناظر، چہل قدمی، گاڑی چلانے اور گالف جیسے منفرد تجربات فراہم کیے جائیں گے،تعمیر کا عمل 2029 میں شروع ہو سکتا ہے، بشرطیکہ تمام سرکاری اجازتیں مل جائیں، ہوٹل میں قیام کی ابتدائی قیمتیں بہت زیادہ ہوں گی، کیونکہ ہر مہمان سے ایک ملین ڈالر کے برابر رقم بطور پیشگی ادائیگی لی جائے گی۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    کمپنی کے مطابق جیسے جیسے خلائی سیاحت عام ہوگی، قیمتوں میں کمی متوقع ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ابتدائی دور کے ہوائی سفر میں صرف امیر شہری سفر کر سکتے تھے،ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خلائی سیاحت کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں عام سیاحوں کے لیے خلا میں قیام کے امکانات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ناصر بٹ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان سخت مکالمہ

  • وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7  افراد زخمی ہوگئے

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    مانسہرہ: وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

  • بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    اسلام آباد: ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کینسل کردی-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ”آئین کی بالادستی“ کے عنوان سے دو روزہ قومی کانفرنس کے معاملے پر ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء ہوٹل پہنچے اور لابی میں کا نفرنس شروع کردی، جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

    ہوٹل مینیجر نےپولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کیلئے گھس گئے تمام افراد اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے، سیاسی رہنماؤں نے ہوٹل میں داخل ہوکر لابی پر قبضہ کیا۔

    حساس ڈیٹا لیک،بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار کیخلاف تحقیقات

    ذرائع کے مطابق پولیس نے ہوٹل مینیجر سے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا پولیس بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی، جس کے بعد اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن کی دو روزہ کانفرنس گزشتہ روز اسلام آباد کے ہوٹل میں شروع ہوئی، جہاں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اسلام آباد میں اپوزیشن الائنس کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز کی ہوٹل بکنگ کینسل ہونے کے بعد حزب اختلاف نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

    سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کانفرنس ملکی مسائل، قانون کی حکمرانی اور آئین کے حوالے سے ہے ایک حکومت آج وجود میں ہے، جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، جو ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ کانفرنس بند کمرے میں تھی، یہ کوئی سڑک پر نہیں، یا ہزاروں لوگوں کی شرکت نہیں تھی، چند سو افراد ایک آڈیٹوریم میں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بھی برداشت نہ کرسکی اور پہلے دن کی کانفرنس ختم ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں پر انٹیلی جنس کے لوگ تھے یا انتظامیہ کے لوگ تھے، انہوں نے آ کر ہوٹل والوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے کانفرنس کی تو کروڑوں کا جرمانہ بھی ہوگا اور آپ کو بند بھی کر دیں گے، یہ ہوٹل وکلا کے لیے ہے، یہ ان کو سہولت مہیا کرتا ہے اور اس کا تعلق سپریم کورٹ کے ادارے سے بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں کہا گیا کہ کل آپ یہاں پر کانفرنس نہیں کرسکتے، ہوٹل نے اپنی مجبوری کا اظہار کیا۔

    سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ ہم نے دو دن کی بکنگ کی ہوئی ہے، یہ قومی کانفرنس ہے، یہاں پر کوئی اشتعال کی بات نہیں ہے، ملک کی بات ہوتی ہے، آئین کی بات ہوتی ہے، اگر کسی نے آپ پر دباؤ ڈالا ہے تو لکھ کر دے دیں کہ آپ یہ کانفرنس اس وجہ سے نہیں کرسکتے کہ یہ جرم آپ نے کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے میزبان پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور میں ہوں، بدقسمتی سے ہوٹل انتظامیہ مجبور نظر آتی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یہ کانفرنس ضرور ہوگی، یہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس میں بات بھی آئین کی کر رہے ہیں، یہ اس حکومت کمزوری اور ناکامی کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ آج یہ آئین کے نام سے گھبراتے ہیں، یہ کانفرنس سے گھبراتے ہیں، اربوں کے اشتہار لگانے والی حکومت ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہے۔

    حافظ آباد:احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب

  • 23 ارب روپے سے زائد  کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش

    23 ارب روپے سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش

    ڈینور: امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے ۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے رہائش میں تبدیل کرنے کے لیے خالی ہوٹل خریدے، اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ​​ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریداشہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے، دراصل یہ شہر بے گھر افراد کی مدد کرنا چاہتا ہے، اس لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جو بھی ہوٹل خریدے وہ اسے ایک رہائش گاہ میں تبدیل کر کے بے گھر افراد کی مدد کرے۔

    فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں،مچل سینٹنر

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منفرد ڈیل نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس سے بہت سے لوگوں کو اس بات کے بارے میں تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ ہوٹل کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کے چیلنج کا مقابلہ کون کرے گا۔

    ڈینور کے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیرک ووڈبری کے مطابق ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لیے ایک ڈویلپر کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہےوہ درخواست دہندگان کا جائزہ لے رہے ہیں اور پھر اپنی تجویز سٹی کونسل کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔

    غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کی کوئی جلدی نہیں ،ٹرمپ

    ڈیرک ووڈبری نے ایک ای میل میں کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہوٹل کو معاون رہائش میں تبدیل کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے، جو واقعی ہماری کمیونٹی کی مدد کرے گا۔

  • روز ویلٹ ہوٹل، ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر راما سوامی کا بیان سامنے آ گیا

    روز ویلٹ ہوٹل، ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر راما سوامی کا بیان سامنے آ گیا

    نیویارک: امریکی بھارتی نژاد مشیر ووک راما سوامی نے نیویارک کے مشہور ہوٹل روز ویلٹ کے حوالے سے ایک جانبدارانہ بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ نیویارک کی شہری انتظامیہ نے صرف پی آئی اے کی زیرملکیت ہوٹل کو کرائے پر نہیں لیا، بلکہ دیگر ہوٹلوں کو بھی کرائے پر حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق نیویارک سٹی حکومت نے 14,000 کمروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روز ویلٹ سمیت 100 سے زائد چھوٹے بڑے ہوٹلوں کو کرایہ پر حاصل کیا ہے، جن میں سے کئی ہوٹلز غیر ملکی اور غیر امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔

    امریکی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد عہدیدار اور نائب صدر جے ڈی وینس کے انتہائی قریبی دوست بھارتی نژاد امریکن نوجوان ووک گھناپتی راماسوامی نے اپنے ایک تازہ جانبدارانہ بیان کے ذریعہ پی آئی اے انوسٹمنٹ کی زیر ملکیت نیویارک کے ہوٹل روز ویلٹ کے تلخ حقائق پر مبنی تاریخ کے باب کو بیک وقت امریکی، بھارتی اور پاکستانی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔راما سوامی نے عہدے کا حلف بھی نہیں لیا، شہری حکومت کے اخراجات بھی ان کے دائرہ کار میں نہیں، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی زیر ملکیت ہوٹل کو بعض پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے امریکی دولت مند خانوں کو بطور تحفہ دینے کے مبینہ وعدے بھی کرڈالے گئے ہیں ۔

    راما سوامی نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ نیویارک سٹی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کا کرایہ 220 ملین ڈالرز میں ادا کیا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پی آئی اے انوسٹمنٹ کی ملکیت میں موجود اس ہوٹل کا کرایہ اور لیز کی شرائط کچھ مختلف ہیں۔ ان کے مطابق، پی آئی اے انوسٹمنٹ جو کہ ایک نیم سرکاری کارپوریشن ہے، اس نے اس ہوٹل کی لیز پر 220 ملین ڈالرز کی رقم کی بات کی ہے لیکن حقیقت میں اس لیز پر تین سال کے دوران پی آئی اے انوسٹمنٹ کو صرف 18 ملین ڈالرز کیش حاصل ہوں گے۔

    راما سوامی نے اس موقع پر پی آئی اے انوسٹمنٹ کی ملکیت کے بارے میں تمام حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک جانبدارانہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نیویارک سٹی کی انتظامیہ کی اس کوشش کو اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ وہ غیر قانونی امیگرنٹس کے لیے رہائش فراہم کرنے کے لیے مختلف ہوٹلز کرایہ پر حاصل کر رہی ہے، جس میں پی آئی اے کا ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ نیویارک کی شہری انتظامیہ نے نہ صرف روز ویلٹ ہوٹل بلکہ شہر بھر میں مختلف ہوٹلز کو کرایہ پر حاصل کیا ہے، اور ان میں کئی بھارتی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، بھارتی تاج گروپ اور ایئر انڈیا کی ملکیت والے ہوٹل بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔راما سوامی کے اس بیان کے ذریعے پی آئی اے کی ملکیت میں ہونے والے اس ہوٹل کی تاریخ پر بحث نے امریکی، بھارتی اور پاکستانی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔ راما سوامی نے اگرچہ اپنی سیاسی وابستگی اور مالیاتی مفادات کی بنیاد پر یہ بیان دیا، تاہم ان کے دعووں میں کئی اہم پہلوؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

    نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی حکومت نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تاکہ غیر قانونی امیگرنٹس کو رہائش فراہم کی جا سکے، لیکن اس میں ان ہوٹلوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد ان کے مالکوں سے وابستہ حقیقتوں کو نظرانداز کیا گیا۔ پی آئی اے کی ملکیت میں ہوٹل روز ویلٹ ایک اہم پراپرٹی ہے، لیکن راما سوامی نے اس پراپرٹی کے مالیاتی پہلو پر مناسب تحقیق کیے بغیر ہی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اس کا تذکرہ کیا۔

    پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    پولیس لائن حملہ،دہشتگرد کی سوشل میڈیا سے ہوئی بھرتی،سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی

    بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری

    سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس

  • کراچی،کرسی اٹھانے پر ریسٹورینٹ میں خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

    کراچی،کرسی اٹھانے پر ریسٹورینٹ میں خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

    شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں دو خواتین کے درمیان ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

    ہوٹل میں موجود ایک خاتون نے جب بغیر پوچھے ایک میز کے قریب رکھی کرسی اٹھائی تو اس پر دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، جس میں انہوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خیابان سحر کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں دو خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ گفتگو بڑھنے کے بعد یہ جھگڑا ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ دونوں خاندانوں کے مرد بھی اس لڑائی میں شامل ہو گئے، جس کے نتیجے میں خواتین نے بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دونوں فریقین کو تھانے منتقل کر دیا۔ ایک خاندان جس میں اقبال میمن شامل ہیں، سندھ کے محکمہ داخلہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ جھگڑے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مزید یہ کہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو بعد میں تھانے سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خواتین کے ہوٹل میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیاہے،مقدمے کے متن کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ بینک میں کام کرتا ہوں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آیا تھا، سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

  • بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت میں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد ایک ہی دن میں 10 بڑے ہوٹلوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے

    بھارت میں ایئر لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد ایک ہی دن میں دس ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے،ہوٹلوں کو دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی، ایک ہی ای میل 10 ہوٹلوں کو کی گئی ہے،
    27 اکتوبر کو دوپہر تقریباً 12:45 بجے، لکھنؤ، اتر پردیش کے 10 بڑے ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ بھیجنے والے نے دھمکی دی کہ اگر 55,000 ڈالر (تقریباً 46,24,288 روپے) کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ ان ہوٹلوں کی عمارتوں کو اڑا دے گا۔ ان ہوٹلوں میں میریٹ، سارا کا، پکڈیلی، کمفرٹ وسٹا، فورچون، لیمون ٹری، کلارک اوادھ، کاسا، دیال گیٹ وے، اور سلویٹ شامل ہیں۔

    ای میل میں لکھا تھا، "بم آپ کے ہوٹل کے احاطے میں سیاہ بیگ میں چھپے ہوئے ہیں۔ میں 55,000 ڈالر چاہتا ہوں یا میں دھماکے کر دوں گا اور خون ہر جگہ بکھر جائے گا۔ بموں کو ناکارہ کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو وہ پھٹ جائیں گے۔” دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے پولیس انسپکٹر جدیدہ نے بتایا کہ ہوٹلوں کو دھمکیاں اتوار کو ملی تھیں، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ان مقامات کی تلاشی لی گئی۔ ای میل بھیجنے والے نے اپنا نام ایڈم لینزا بتایا اور یہ ای میل sandyhookchildkilling[at]outlook.com سے بھیجی گئی۔ یہ ای میل صبح 8:03 بجے بھیجی گئی تھی۔ بھیجنے والے نے ہوٹلوں سے کہا کہ وہ اپنے بنیادی ای میل shaikha.nasser20077[at]gmail.com پر اس سے رابطہ کریں تاکہ بھتہ ادا کیا جا سکے۔

    ہوٹلوں کو بم دھمکیوں کے علاوہ، بھارتی ایئر لائنز بھی پچھلے چند ہفتوں میں بم دھمکیوں میں بے مثال اضافے کا سامنا کر رہی ہیں۔ 11 دنوں میں دھمکیوں کی کل تعداد 275 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں جمعہ کو 25 سے زیادہ الرٹس شامل ہیں۔ مختلف ایئر لائنز کی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ انڈیگو نے بتایا کہ اس کی 8 پروازوں کو سیکیورٹی سے متعلق الرٹس ملے۔ اسی طرح، 6 اسپائس جیٹ پروازوں کو بھی جمعہ کو بم دھمکیاں موصول ہوئیں۔ 7 وِستارا اور 5 ایئر انڈیا کی پروازوں کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں ملی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، جمعرات کو مختلف ایئر لائنز کی 70 سے زیادہ پروازوں کو سیکیورٹی دھمکیاں ملی تھیں۔

    ان میں ایئر انڈیا کی 20 پروازیں، انڈیگو کی 20 پروازیں، وِستارا کی 20 پروازیں، اور اکیسا ایئر لائنز کی 13 پروازیں شامل ہیں۔ ایئر لائنز کو موصول ہونے والی دھمکیوں کی کل تعداد پچھلے 11 دنوں میں 275 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اگرچہ یہ دھمکیاں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں، لیکن اس سے فضائی صنعت کو مالی نقصان اور پروازوں کی کارروائیوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت، کسی بھی پرواز کو دھمکی موصول ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، اور ایئرپورٹ کو جلد از جلد مسافروں کی تخلیہ کے لیے انتظامات کرنا ہوتے ہیں۔

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • منتھلی نہ دینے پر سی ڈی اے نے ہوٹل کی پارکنگ بند کر دی

    منتھلی نہ دینے پر سی ڈی اے نے ہوٹل کی پارکنگ بند کر دی

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے پارکنگ کی منتھلی نہ دینے پرہوٹل سروسز فراہم کرنے والی ایک غیر ملکی کمپنی کے ہوٹل رمادہ انٹرنیشنل اسلام آباد کی پارکنگ کو تباہ و برباد کر کے بند کر دیا ہے ،ہوٹل کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کے افسران کی طرف سے کافی روز سے مطالبات کیے جا رہے تھے کہ باقی انٹرنیشنل ہوٹلوں کی طرف سے پارکنگ کے استعمال پر جو ماہانہ رقم فراہم کی جاتی ہے اسی طرح رمادہ انٹرنیشنل ہوٹل بھی اتنی ہی رقم ادا کرے جس کی ادائیگی نہ کرنے پر سی ڈی اے کے چیئرمین کے حکم پر سی ڈی اے کے افسران نے گزشتہ روز پارکنگ پر ٹریکٹر چلا کر تباہ و برباد کر دیا اور پارکنگ ایریا کو سیل کر دیا .

    ہوٹل ذرائع نے بتایا ہے کہ رشوت حاصل کرنے کے لیے افسران مختلف طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں جس میں سب سے آسان طریقہ پارکنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے سی ڈی اے کے افسران انٹرنیشنل اور لوکل ہوٹلوں کی پارکنگ سے ہر مہینے کروڑوں روپے رشوت وصول کرتے ہیں اور بغیر کسی قانونی کاروائی کے پارکنگ کا استعمال کرنے دیتے ہیں اور اس کے ذریعے انٹرنیشنل ہوٹلوں اور مالز انتظامیہ سے  رشوت وصول کی جاتی ہے اور جو ہوٹل اور مالز کی انتظامیہ انکاری ہوتی ہے ان کی پارکنگ اور دیگر املاک کو تباہ و برباد یا پھر سیل کیا جاتا ہے ،ہوٹل ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں سے میریٹ انٹرنیشنل ہوٹل اسلام آباد اور دیگر مالز اور بڑے پلازے اس وقت بڑے پیمانے پر سی ڈی اے کی زمین کا پارکنگ کے نام پر استعمال کر رہے تاہم ان کے خلاف کاروائی نہیں عمل میں لا ئی جاتی اور ان سے کروڑوں روپے رشوت سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ اور دیگر انتظامیہ وصول کرتی ہے اس حوالے سے سی ڈی اے کے افسران سے رابطہ کی گیا اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے

    رپورٹ، زبیر قصوری، اسلام آباد

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد