Baaghi TV

Tag: ہپاکستان

  • پاک ترک  قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد ہمارا اثاثہ ہے،اسحاق ڈار

    پاک ترک قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد ہمارا اثاثہ ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے۔

    استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس (بی ٹی بی )کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا ضرور ی ہے پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد ہمارا اثاثہ ہے،موجودہ دور کی سفارت کار ی میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے، تجارت سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے رکاوٹوں کو دور کرنے کےلیے پرعزم ہیں،کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، آئی ٹی، کان کنی، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

    قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں ہم نے خلوص نیت سے کوششیں کیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کے کردار کا موقع ملا، لیکن یہ کٹھن سفارتی مشن ہر گز آسان نہیں تھا، تاہم اب اللہ کے فضل سے جنگ بندی ہوگئی ہے،اب ضروری ہے کہ امن عمل سے فائدہ اٹھایا جائے، نئے امکانات کو دوطرفہ تعاون اور علاقائی خوشحالی کے لیے استعمال کرنا ہے۔