Baaghi TV

Tag: ہڑتالیں

  • پیپلز پارٹی نے  بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں، بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ سنگین نوعیت کا ہے، ایک گروہ بھارت اور پاکستان دشمنوں کے کہنے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد میں رہائشگاہ پر افطار عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارتی کا ادارہ ’را‘ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کروارہا ہے بدقسمتی سے اس میں ہمارے ہی لوگ استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ حل ہونا چاہیے، بلوچستان میں ان لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے جو مثبت سوچ رکھتے ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے حامی ہیں، اس طرح کا عمل پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم کا سمجھ نہیں آتا کہ وہ کون سی سیاست کررہی ہے، صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں نہروں کے معاملے پر واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ ہم ان نہروں کی حمایت نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا نہروں کے حوالے سے واضح موقف ہے، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا، سندھ کا ایک انچ پانی کم نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے کینالز کے معاملے پر قرارداد بھی منظور کرلی ہے، کراچی کے حصے کا پانی کراچی کو مل رہا ہے، حکومت سندھ کراچی کے پانی کیلئے حب کا پروجیکٹ چلا رہی ہے اور ہم کراچی کے ساتھ حد سے زیادہ انصاف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہم نے کراچی میں بھتے بند کرائے، پہلے ایک آواز پر ہڑتال ہوتی تھی وہ بھی ہم نے بند کرا دی۔

    سینئر صوبائی وزیرکا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تمام پارکنگز ختم کرنے کا کہا ہے، سندھ میں اس وقت جتنی بھی پارکنگ ہیں وہ غیرقانونی ہیں۔

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

  • لیبارٹری ٹیسٹ بند، آپریشن تھیٹرویران،لواحقین کے برے حال ،مریض پریشان

    لاہور: ہڑتالیں ہی ہڑتالیں ، ایک طرف حکومت کہہ رہی ہےکہ کسی قسم کی نجکاری نہیں کی جارہی تو پھر ڈاکٹرز ہڑتالیں کیوں کررہے ہیں ، یہ بھی ایک قابل غور سوال ہے کہ کہیں تخت لاہور کے چھن جانے سے سابق حکمران توان ہڑتالوں کے پیچھے تونہیں ،

    ادھر ڈاکٹروں کی ہڑتالوں نے نہ صرف مریضوں کا ستیا ناس کردیا ہے بلکہ اب تو مریضوں کے لواحقین بھی تڑپ تڑپ کر دہائی دے رہے ہیں کہ ہے کوئی جو ان کی آواز سن لے ، صورت حال یہ ہےکہ اوپی ڈیز کے بعد وارڈز میں بھی سناٹے، آپریشن تھیٹر ویران، لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل ، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال میں علاج کیلئے آئے شہری ہلکان۔

    سستے معالجے کو ترسے مریض اور لواحقین کا بے حسی پرمسیحاؤں سے شکوہ، ہٹ دھرمی پر حکومت کو کوستے رہے، جبکہ جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر دو ہفتوں سے بند ہے اور مریض مہنگا پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔