Baaghi TV

Tag: ہڑتال

  • پنجاب میں ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال،سینئر‌ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ

    پنجاب میں ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال،سینئر‌ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ

    پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،مریض خوار، کوئی پرسان حال نہیں، حکومت نے پلان بیی استعمال کر لیا، سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

    پنجاب میں محکمہ صحت نے سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، مریضوں کے بروقت علاج کے لیے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، پروفیسرز کی موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کا علاج ہوگا۔ انتظامی ڈاکٹرز کو بھی مریضوں کے طبی معائنے پر مامور کریں گے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے او پی ڈی کھولنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی ،ینگ ڈاکٹرز کام پر واپس نہ آئے، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے،لاہور کی سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ڈاکٹر احتجاج کر رہے ہیں، اوپی ڈی بند کی گئی ہے ،لاہور کے سروسز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا، سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریض اور لواحقین خوار ہو کر رہ گئے ہیں، میو ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز نے کام بند کیا ہوا ہے،جناح ہسپتال میں بھی ہڑتال جاری ہے اور ڈاکٹروں‌نے اوپی ڈی بند کروا رکھی ہے

    جنرل ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر پابندی، موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ
    پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمدالفرید ظفرنے لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بر وقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پروفیسر صاحبان کی موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ روز پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اکیڈمک کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر پروفیسرز و ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ہر مریض کا بہتر سے بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پرنسپل پی جی ایم آئی اور ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں مریضو ں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سوموار کے روز ایمرجنسی و آؤٹ ڈور میں مجموعی طور پر ساڑھے3ہزار سے زائد مریض آئے جن کا طبی معائنہ اور تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو معمول کے مطابق چلانے کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں اور مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جسے پنجاب حکومت کے مریض دوست ویژن کے مطابق مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

    سیالکوٹ:خانیوال میں نرس,ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے ہسپتالوں میں احتجاج

    اوکاڑہ:سانحہ خانیوال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    تربو ز کو ٹیکہ لگانے کا پروپیگنڈہ،ڈاکٹر عفان کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

  • آزاد کشمیر میں کچھ دن پہلے ہونے  والے  احتجاج اور  رینجرز پر پتھراو کی ویڈیو

    آزاد کشمیر میں کچھ دن پہلے ہونے والے احتجاج اور رینجرز پر پتھراو کی ویڈیو

    تحقیقاتی اداروں نے آزاد کشمیر میں کچھ دن پہلے ہونے والے احتجاج اور رینجرز پر پتھراو کی ویڈیو جاری کردی ،

    ویڈیو کے مطابق،آزاد کشمیر میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے احتجاج میں رینجرز پر بھاری پتھراؤ اور گاڑیاں جلائی گئیں، دفاعی ماہرین کے مطابق احتجاج کے نام پر شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا بغور جائزہ لینے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ احتجاج صرف سستے آٹے اور بجلی کے لئے نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ اور چھپے محرکات بھی تھے،پرامن آزاد کشمیر میں اس طرح کے پرتشدد واقعات تاریخ میں نہیں دیکھے گئے ،احتجاج میں میرپور کے ایس ایچ او عدنان قریشی کو شرپسند ٹولے کی جانب سے شہید کر دیا گیا جبکہ 90سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے اور بے شمار گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا

    امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح تھی، جس کے لئے پولیس کے بعد رینجرز کو طلب کیا گیا مگر حاصل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شر پسندوں نے پرامن رینجرز کے اہلکاروں اور گاڑیوں پر شدید پتھراؤ کیا ، جس سے متعدد گاڑیو ں کو شدید نقصان پہنچا ، مظاہرین کے مطالبات بھی تسلیم کرلئے گئے مگر مظاہرین میں شامل شرپسندوں نے حالات کو کشیدہ کرنے کے لئے ریاست مخالف نعرے اور پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں جوکہ اس معاملے میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کی واضح نشاندہی ہے،اسی طرح سیاحتی سیزن میں اس طرح کے پرتشدد واقعات سے ایک جانب سیاحت سے وابستہ افراد متاثر ہوئے تو دوسری جانب سیاحت کی مد میں آنے والا زرِمبادلہ بھی رک گیا

    احتجاج کی اجازت ہر معاشرے میں ہوتی ہے، مگر مظاہروں کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے عناصر احتجاج نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اپنے ہی ملک میں آگ لگاتے ہیں جنہیں کڑی سزائیں دے کر مثال بنانا چاہیے،بجلی بھی سستی ہو گئی ہے، آٹا بھی سستا ہو گیا ہے اور دیگر مطالبات بھی تسلیم کرلئے گئے ہیں مگر کیا ان پرتشدد مظاہروں میں جو مظاہرین جان سے گئے اور جو پولیس اہلکار شہید ہو گئے وہ واپس آسکتے ہیں؟

  • آزاد کشمیر،مطالبات مان لئے گئے، بجلی، آٹا سستے،انٹرنیٹ بحال

    آزاد کشمیر،مطالبات مان لئے گئے، بجلی، آٹا سستے،انٹرنیٹ بحال

    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔ آزاد کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم ہوجائے گی۔

    مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ سستی روٹی اور بجلی کے دو مطالبات ایسے ہیں جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،جس وقت یہ صورتحال پیدا ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے فون کیا انہوں نے یقین دلایا ساتھ چلیں گے، مسئلے کو حل کرلیں گے،عرصہ دراز سے التوا میں پڑے کام کےلیے حکومت آزاد کشمیر کو وسائل فراہم کردیے ہیں، بجلی کے ایک سے 100 یونٹ تک کے نرخ 3 روپے، 100 سے 300 یونٹ کے 6 روپے ہوں گے۔ سبسڈی سے 23 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جسے حکومت پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا ہے،دھرنے کے شرکا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی زخمی ہوا۔ حالیہ صورتحال میں 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں،

    قبل ازیں آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ہے، بجلی اور آٹا سستا کر دیا گیا ہے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے، انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہے، آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،بجلی بھی سستی کی گئی، 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے، کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور 300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

    قبل ازیں آزاد کشمیر میں مطالبات کی منظوری کے لئے ایک طرف احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب ہڑتال کی وجہ سےکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے، وہیں آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر سیاسی قیادت نے سر جوڑنے پر اتفاق کر لیا، قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء خواجہ فاروق احمد نے سیاسی سٹیک ہولڈرز سے رابطے قائم کر لیے

    باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔ فقط معاہدے کی کچھ جزئیات اور تفصیلات پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے امید ہے جلد ہی ان حل طلب مسائل کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا ،آزاد کشمیر میں احتجاج کی وجہ سے ہڑتال جاری ہے، مظفرآباد میں کہیں کہیں انٹرنیٹ کی سروس ہے ہڑتال اور لاک ڈاون کی وجہ سے خوراک سزیوں اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے زیادہ تر سبزی فروٹ مانسہرہ سے جاتی ہے فرسٹ ایڈ کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے میڈیکل سٹورز مکمل بند ہیں، ہڑتال کے باعث سبزی، فروٹ اور دیگر غذائی اجناس لانے والی گاڑیاں مارکیٹوں تک نا پہنچ سکیں جس کے باعث کھانے پینے کے اشیاء کی قلت ہوگئی، آزاد کشمیر حکومت نے آج بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ضلعی دفاتر بھی بند رکھے جائیں گے۔

    دوسری جانب آزادکشمیر میں 11 مئی کو مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں گولی لگنے سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی تدفین کردی گئی ،آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت اب تک 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرتشدد واقعات سے اظہار لاتعلقی کیا ہے مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈا کو بھی بے نقاب کر دیا۔ تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔قیادت نے اس بات کا یقین دلوایا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور انشا اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔

    آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

    آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

    وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے رابطہ

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

  • ہڑتال پر چیف جسٹس برہم،بولے اتنے جرمانے لگائیں گےکہ یاد رکھیں گے

    ہڑتال پر چیف جسٹس برہم،بولے اتنے جرمانے لگائیں گےکہ یاد رکھیں گے

    سپریم کورٹ میں این اے 154لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت عدالت پیش ہوئے،شہزادشوکت نے کہاکہ آج وکلا ءہڑتال پر ہیں، آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیں،وکلاء کی ہڑتال پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کااظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کا لفظ یہاں استعمال نہ کریں،کیس اپنے وقت پر ہی لگے گا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک اور مقدمہ میں بھی وکلاء کی ہڑتال پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وکلا کا کام عدالت کی معاونت کرنا ہے، یہ بھی زحمت نہیں کریں گے،کوئی بھی کیس نہیں چلا رہا، ہر کوئی بہانہ بنا رہا ہے،کہتے ہیں 20سال سے کیسز نہیں لگ رہے، جب لگاتے ہیں تو بہانے بنا لیتے ہیں،ہڑتال کی باتیں عدالت میں آ کر نہ کریں،ہم اتنے جرمانے لگانا شروع کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گے،کیس کی تیاری بھی ہم کریں اور پھر فیصلے بھی ہم ہی کریں؟

    شہزادشوکت نے کہاکہ کیس کے وکیل حامد خان نے تاریخ مانگی ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

  • مذاکرات کامیاب،آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

    مذاکرات کامیاب،آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

    آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے

    10 دن میں وزارت پٹرولیم میں سیکرٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ ہوگی ، جمشید خان کا کہنا ہے کہ مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی،

    قبل ازیں آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے تمام آئل ٹینکرز اپنے ڈپو میں علامتی احتجاج کے باعث کھڑے کر دیئے تھے. راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی تھی۔ملک کے ہوائی اڈوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی بند کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے حکام کی پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر نعرے بازی کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی عدم منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا،جڑواں شہروں میں پٹرول کی قلت کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی،انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی .انتظامیہ اور پی ایس او حکام 20 فروری کے معاہدے پر عمل درآمد کریں، ضلعی انتظامیہ نے پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سوشل میڈیا پر ہڑتال کی خبر جھوٹ پر مبنی ، پاکستان بار کونسل کی تردید

    سوشل میڈیا پر ہڑتال کی خبر جھوٹ پر مبنی ، پاکستان بار کونسل کی تردید

    پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی تردیدکر دی

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پیغام، خبر وائرل ہے کہ پاکستان بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے کیونکہ کونسل نے اس حوالے سے نہ تو ہڑتال کی کال دی ہے اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان بار کونسل ہمیشہ اپنے لیٹر ہیڈ پر ایک پریس ریلیز جاری کرتی ہے اور میڈیا والوں کو مناسب طریقے سے آگاہ کرتی ہے، اس لیے آج کی ہڑتال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ خبر،پیغام سراسر جعلی ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کل سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ کے بعد ہڑتال کا اعلان کیاہے، تا ہم آج پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ جاری کر کے اس خبر کی تردید کر دی ہے

    سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے

  • میں بڑا صبر والا آدمی، لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں،محسن نقوی

    میں بڑا صبر والا آدمی، لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں،محسن نقوی

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی فیصل آباد کے دورے کے فورا بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچ گئے۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے زیر تکمیل ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا ا ور ایمرجنسی بلاک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اور پی آئی سی کی اوپی ڈی کو بھی اپ گریڈکرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے کہا کہ پی آئی سی او پی ڈی کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا۔صوبائی وزرا عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری مواصلات وتعمیرات،سیکرٹری صحت، سی سی پی او،کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشاورت کے ساتھ پی آئی سی کا ڈیزائن بنایا گیا ہے،30دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔پی آئی سی میں میں بیڈز کی کمی تھی،اپ گریڈیشن کے بعدمزید108بیڈز کا اضافہ ہو گا۔ٹیسٹ کے لئے آنے والے مریضوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا،ہم نے سیٹلائٹ کلینک شروع کر دئیے ہیں۔کوٹ خواجہ سعید اور شاہدرہ میں کارڈیالوجی کے مریضوں کے لئے سیٹلائٹ کلینک فنکشنل ہو چکے ہیں۔ میاں منشی ہسپتال میں سیٹلائٹ کلینک بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔سیٹلائٹ کلینک میں کارڈیالوجی کے مریضوں کا علاج ہو گا اگر ضرورت پڑی تو پھر ہی مریض بڑے ہسپتال میں جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ او پی ڈی کی تزئین وآرائش کا کام اگلے ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔ پوری ٹیم دن رات ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے لئے محنت کررہی ہے۔پی آئی سی تھرڈ فلور،گراؤنڈ فلور،عرفان بلاک پر کام جاری ہے۔ پرائمری این جی اوز اور ڈریپ شفٹنگ کررہے ہیں،کوشش ہے جہاں پر ممکن ہو دل کے مریض کو جلد بنیادی علاج مہیا ہو۔ساہیوال میں ہارٹ کلینک بن رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں دل کے نامکمل ہسپتال کو مکمل کررہے ہیں۔ملتان میں کارڈیالوجی سنٹر اپ گریڈ ہوچکا ہے۔ سیالکو ٹ میں بھی کارڈیالوجی کی سہولت پر فوکس کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریباً تمام بڑے اضلاع میں کارڈیالوجی کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں بڑا کلیئر ہوں،میں نے صرف ڈاکٹرز کیلئے نہیں کہا تھا جو بھی بندہ کام نہیں کرتا ہے اس کے لئے کہا تھا۔میرا بیان ڈاکٹرز کے لئے نہیں تھا،تمام محکموں کے لئے تھا۔اگر میں بھی حکومت سے تنخواہ لوں اور کام پورا نہ کروں تو میں بھی اس کیٹگری میں ہوں۔میرا بیان ان تمام لوگوں کے لئے تھا جو اپنے ڈیوٹی اوقات پورا نہیں کرتے۔اگر سی سی پی او لاہور اپنا ڈیوٹی اوقات پوری نہیں کرتا تو ان کا ڈیپارٹمنٹ بھی اسی کیٹگری میں شامل ہو گا۔میری فیملی میں ڈاکٹرز ہیں،کام پورا کرنے والے ڈاکٹرز کو ایسا ہر گز نہیں کہہ سکتا کیونکہ ڈاکٹرز ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بہترین کام کررہی ہے،8گھنٹے کی ڈیوٹی والا ڈاکٹر12گھنٹے بھی کام کرتا ہے۔جو لوگ بھی ڈیوٹی میں ڈنڈی مارتے ہیں،کام نہیں کرتے،کام چھوڑ دیتے ہیں،میں نے ان کو کہا ہے۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اپنا شوق پورا کر لیں۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈاکٹرز احتجاج نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایک روپیہ میں حرام کھانے والے لعنت بھیجتا ہوں۔اپنے اور اپنے بچوں کے لئے حرام کی کمائی کی لعنت نہیں لے سکتا۔جھوٹا الزام لگانے والوں کے بارے میں قرآن پاک میں واضح تعلیمات موجود ہیں۔میں نے اللہ تعالی کو جواب دینا ہے،کسی اور کو نہیں۔ہم صبر کررہے ہیں کہ عوام کو کسی قسم کی تنگی نہ ہو۔ اپنے مسائل پر روشنی ضرورڈالیں لیکن لائن کراس نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے لائن کراس کی تو ریاست موجود ہے۔صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کسی کے ملازم نہیں ہیں،ان کو کو پورا پنجاب دیکھنا ہوتا ہے۔وزراء اور سیکرٹریزصرف عوام کو جوابدہ ہیں۔جن کو اپ گریڈیشن پر اعتراض ہے،ان کو کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔میں بڑا صبر والا آدمی ہوں لیکن رٹ آف دی سٹیٹ قائم کرنا بھی جانتا ہوں

  • ہڑتال کامیاب،تاجر تنظیموں کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

    ہڑتال کامیاب،تاجر تنظیموں کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

    تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو ستمبر کو ملک بھر کی تاجر برادری ہڑتال پر ہیں،بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں

    کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ کی گفتگو کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے پورے پاکستان کے تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے،کچھ طبقات کو فری بجلی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر نظر ثانی کی جائے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے میٹر ریڈر میٹر کاٹنے گھر نہ آئیں کیونکہ غم وغصہ ہے،بجلی کی بلوں میں قسط والی کہانی کو مسترد کرتے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے

    کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں،ملک کا عام آدمی ڈیفالٹ ہوچکا اور یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے،مطالبہ کرتا ہوں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیا جائے،نگران حکومت الیکشن کروائے اور گھر جائے یہ کیسے چیزوں میں اضافہ کرسکتے ہیں،اسحاق ڈار آئے اور ڈالر اوپر چلا گیا،آج تاجر دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں،ہم حکومت کو 72 گھنٹوں کا وقت دے رہے ہیں ،جلد ہم گول میز کانفرنس بلاکر اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،پاکستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے،پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دکانیں بند ہیں ،ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں،میڈیا پر مہنگائی ہے خلاف احتجاج دکھانے کی پابندی پر مذمت کرتے ہیں،کامیاب ہڑتال پر تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ہے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد کے اگلی حکمت عملی کی طرف جائیں گے

    مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

    استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

  • بجلی بل،پٹرول،مہنگائی، آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن

    بجلی بل،پٹرول،مہنگائی، آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن

    بجلی کے بلوں میں اضافے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر آ چکی ہے،آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، تاجروں نے دکانیں بند کر رکھی ہیں، شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی ہڑتال کے لئے متحرک ہے تو وہیں تاجر برادری بھی بجلی بلوں ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں، شہری اپنی اشیا فروخت کر کے بجلی کے بل دیتے ہیں تو اگلے ماہ پھر بل اتنے آ جاتے کہ کوئی اور شے فروخت کرنا پڑتی

    کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے نگران حکومت کو زائد بجلی کے بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کیلیے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے، یہ الٹی میٹم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد رضوان نے شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیا،

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے ستائے عوام آج بھی ریلیف کے منتظر ہیں، لاہور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف سرکاری ملازمین بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔،سیالکوٹ میں جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    کوئٹہ میں بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں تو وہاڑی میں خواتین بھی بچوں سمیت واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئیں۔ سکھر میں بھی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کا مطالبہ کیا،دادو میں بھی تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین لالٹین اور کوئلے سے چلنے والی استریاں لے آئے اور بجلی کے بلوں کے ہار بنا لیے

    لاہور، پشاور،سیالکوٹ، قصور،گوجرانوالہ،سرگودھا،کوئٹہ، سمیت کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے اور مارکیٹس بند ہیں،جماعت اسلامی اور مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے ملتان میں بھی ہڑتال کی گئی ہے،لکی مروت میں مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،

    راولپنڈی میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں نے آئیسکو دفتر کا گھیراؤ کرلیا ،خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد مریڈ چوک آئیسکو دفتر کے باہر جمع ہوگئی ،خواجہ سراؤں نے مہنگی بجلی مہنگا پیٹرول نامنظور کے نعرے لگائے،خواجہ سراؤں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور واپس لے، بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے، الماس بوبی خواجہ سراء کا کہنا تھا کہ گھر کا کرایہ دیں، اخراجات پورے کریں یا یوٹیلیٹی بل دیں،

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

    استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ،ہمیں احساس ہے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ
    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے ہڑتال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ؛ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں،جس کا ہمیں احساس ہے؛وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہیں؛ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج دوسروں کے لیے زحمت کا باعث نہیں بننا چاہیے؛ وزیراعلیٰ نے احتجاج کرنے والے لوگوں کو عوام کی جان و مال کا خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ احتجاج کو پُرامن بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے ؛

    پاکستان میں بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کراٸم شروع ہو گٸے،میاں اسلم
    ناٸب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی کال پہ تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے،اسلام سمیت پورے پاکستان میں آج شٹر ڈاٶن ہڑتال ہے، عوام کیلیے بجلی کے بلوں کو ادا کرنا ناممکن ہو گیا ہے، بجلی کے بلوں کے باعث تاجروں کیلیے کاروبار کرناناممکن ہو گیا ہے،پاکستان میں بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کراٸم شروع ہو گٸے ہیں ، اسحاق ڈار نے 250 ملین ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، عوام فیصلہ دے چکے ، انہیں بجلی اور پٹرول کی قیمتیں منظور نہیں،

  • بجلی کے بل،پٹرول مہنگا،کراچی میں آج مارکیٹیں بند،کل ملک بھر میں ہڑتال

    بجلی کے بل،پٹرول مہنگا،کراچی میں آج مارکیٹیں بند،کل ملک بھر میں ہڑتال

    بجلی کے بلوں میں اضافے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر آ چکی ہے، تمام تر طبقے اس وقت سراپا احتجاج ہیں، دو ستمبر ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، ملک بھر کی تاجر برادری اس بات پر متفق ہے کہ مطالبات منوانے کے لئے ہڑتال کرنی ہی ہو گی، وکلا بھی ہڑتال میں شریک ہوں تو جماعت اسلامی بھی ہڑتال کے لئے متحرک ہے

    دو ستمبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی مارکیٹیں بند رہیں گی، فیصل آباد میں ممبران انجمن آڑھتیاں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ستمبر کو غلہ منڈی مکمل طور پر بند رہے گی،

    شہر قائد کراچی میں آج بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف تاجراحتجاج کریں گے ایم اے جناح روڈ اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ کی دکانیں بند رہیں گی ، آل کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین حکیم شاہ کا کہنا ہے آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں تاجروں کی روزگار بچاؤ تحریک کو مزید تیز کریں گے

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام پرایک دفعہ پھر پیڑول بم گرا دیاگیا۔ پاکستان کے غریب عوام طویل عرصہ سےمعاشی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ کیا حکمران اشرافیہ اب ان سےزندہ رہنےکا حق چھین لینا چاہتی ہے۔ 2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال لازم ہوگئی ہے۔ عوام اس کا حصہ بنیں، بےحسی پر مبنی حکومتی معاشی دہشت گردی کا پرامن جواب دیں

    صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ بلوں میں ہو شربا اضافے سےعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، بجلی کے بلز لوگوں کیلئے بارود کا ڈھیر بن چکے ہیں مہنگائی نے ہر گھر میں کہرام مچا دیا ہے، عوام کا غم وغصہ فطری ہے، عوام کو ریلیف نہ ملا تواحتجاج کا دائرہ کار بڑھتا جائے گا ماضی کے ناکام حکمرانوں سے عوام کے معاشی استحصال کا حساب لیا جائے، 2018 اور2022 میں حکومتوں سےعام آدمی کی حالت زار نہیں بدلی حکومت بجلی کے بلوں میں فوری کمی کرے، عام آدمی میں مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

    استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام