Baaghi TV

Tag: ہیلی

  • امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

    امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر سیلاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہواپولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بھی دیکھی،حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    حکام کی جانب سے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں،حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ بھی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔