Baaghi TV

Tag: ہیٹ ویو

  • لاہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور: دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا۔ آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ سے تیسری ہیٹ ویو شروع ہونے کے امکانات ظاہر کر دئیے۔

    شہریوں کا خوب امتحان لینے کے بعد دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ پیر کی طرح آج بھی لاہور میں بادلوں کی موجودگی اور ہوا نے گرمی کو پچھلے قدموں پر دھکیل دیا ہے۔ آج بھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ماہرین موسم اِس وقتی کروٹ کو نعمت قرار دے رہے ہیں۔

    ایک طرف سے اگر دوسری ہیٹ ویو کمزور پڑ گئی ہے تو دوسری جانب تیسری ہیٹ ویو بھی آنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ سے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیسری ہیٹ ویو شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں جو زیادہ شدید ہوگی۔ خدشہ یہ بھی ظاہرکیا جا رہا ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہےگا جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔اسکے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  • موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
    ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین NDMA اور دیگر اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹاسک فورس ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے. ٹاسک فورس آج شام کو ہی اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، شیری رحمن، احساس الرحمن مزاری، طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، چیئرمین NDMA لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز، اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت. وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور صوبائی چیف سیکٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

    اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے. پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے. اسکے علاوہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے. اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے.بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں.وزیرِ اعظم کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کیی کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے.ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں مزید وزیرِ اعظم نے چیئرمین NDMA کو فوری ہنزہ دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے.وزیرِ اعظم نے پُل کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری سکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی سکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پرکرونا کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

  • کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 دن کے اندر دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دو کلب کے درمیان نمائشی میچ ہو رہا تھا جس میں کرکٹر عمر خان زینت اسپورٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    34 سالہ عمر خان کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ پر بولنگ کرتے ہوئے گرگئے، عمر نے میچ کی آخری گیند کروائی جو اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    دو روز قبل لیاری میں فٹبال میچ کے بعد ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، ولی محمد کا تعلق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تھا اور وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

    دوسری جانب فٹبالر ولی محمد لیاری میں فٹبال میچ کھیل کر گھر واپسی پر ہیٹ ویو کا شکار ہوگیا تھا۔

  • پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    پاکستان میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد::محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دن میں حبس بھی ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے البتہ دن میں ہوا 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت مزید تین سے چار دن تک رہے گی۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

    گرمی سے کیسے بچا جائے؟

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

  • ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    نئی دہلی :ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے فضاؤں میں اُڑان بھرنے والے پرندوں پر قہرڈھادیا۔

    پاکستان کی طرح بھارت اور خطے کے دیگر ممالک بھی ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ اڑتے پرندے بھی آسمان سے گرنے لگے ہیں۔

    ریاست گجرات میں امدادی کارکن روزانہ کی بنیاد پر زمین پر گرنے والے درجنوں پرندوں کو اُٹھار ہے ہیں۔ سڑکوں پر پڑے پیاسے پرندے موت کے دہانے پر آخری سانسیں لیتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

    ویٹرنری ڈاکٹرز اور جانوروں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی بدترین شدید لہرکی وجہ سے پانی کے ذخیرے خشک ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں چلچلاتی گرمی سے دوچار ہونے ہزاروں پرندوں کا علاج کیا گیا ہے۔

    گجرات میں صحت کے حکام نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دوسری بیماریوں کے لئے اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں آگ برساتی گرمی کی لہر نے 66 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ شدید حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اس سے کئی درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

  • کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے، شہر موسم گرم اور مرطوب رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہےجبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں بالائی اور وسطی سندھ، بالائی اور وسطی جنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت معمول سے زائد ہے ہیٹ ویو 15 مئی تک رہ سکتی ہے درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے-

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر کا درجہ حرارت دن میں معمول سے7 سے9 ڈ گری زائد ہوسکتا ہے خان پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری یا اس سےزائد بھی جاسکتا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد رہنےکا امکان ہے 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ ،سکھرمیں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر…

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے-

  • کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے-

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

    ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے اور شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دیں-

    انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

  • پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد نشانہ بن سکتے ہیں ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

    ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رہا جس سے تقریباً ایک ارب لوگ متاثر ہوئے-

    قبل ازیں ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے پاکستان مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپریل میں آم افزائش کے عمل سے گزرتا ہے، گرمی کی شدید لہر آم کی فصل کو متاثر کرسکتی ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے اور ان کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین ماحولیاتی تبدیلی کے دوسرے دور میں داخل ہوچکی ہے، 1980 کے بعد دنیا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا تھا 2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید شدت آئی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

    پاکستان میں 2015 میں آنے والی شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد چل بسے تھے اسی طرح 2010 کے بعد سے بھارت میں بھی چھ ہزار 500 سے زیادہ افراد ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال مارچ کا مہینہ 1961 کے بعد گرم ترین مارچ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بھارت میں بھی رواں برس مارچ کا مہینہ گذشتہ 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس سال انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے ملک میں صحت عامہ اور زراعت کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

    دوسری جانب کئی بھارتی ریاستیں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طویل بندش کا سامنا کر رہی ہیں جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے بھارتی حکومت نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والی ہیٹ ویو میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں کے سربراہوں کو ایک آن لائن کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملک میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور معمول سے بہت پہلے بڑھ رہا ہے۔

    شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

  • تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے،

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے،
    پاکستان اور بھارت کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،
    قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے،پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے،اس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں،سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا جب پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا،

    ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، رواں ہفتے ہیٹ ویو کے باعث دن کا درجہ حرارت 8 سے9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کے باعث سورج کے مزاج مزید برہم ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ 2 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کےدوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 30 برسوں کے دوران ماہ اپریل کے دوران سب سے زیادہ گرمی 2010 میں ریکارڈ کی گئی تھی ماہرین موجودہ صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

    جب کسی علاقے، شہر یا ملک میں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اوسط یا عمومی درجہ حرارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جائے تو موسم کی اس کیفیت کو گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) کا نام دیا جاتا ہے، اسے اردو میں ہم لُو کہہ سکتے ہیں-

    موسم گرما کا ابھی آغاز ہوا ہی ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور ابھی گرمیوں کی شدت کے مہینے یعنی جون اور جولائی آنے باقی ہیں، ایسے میں اس تپتی لُو، دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہیٹ ویو کے باعث ’ہیٹ اسٹروک‘ یعنی گرمی کی شدت کے باعث حالت غیر ہو جانا ، ڈی ہائیڈریشن اور غنودگی کی شکایت پیدا ہوتی ہیں-ہیٹ اسٹروک کی علامات کچھ اس طرح ہیں:سانس لینے میں دقت محسوس کرنا، دل کی دھڑکن اور سانس کا بڑھ جانا، پسینہ آنا رُک جانا، متلی محسوس ہونا، قے کرنا، بے ہوشی کے دورے پڑنا، سر میں شدید درد محسوس کرنا، جسم میں پانی کی کمی ہو جانا، جلد کا گرم اور سرخ ہو جانا۔

    اس کے لئے چند احتیاطی تدابیردرج ذیل ہیں:

    طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم کے دوران پانی کا استعمال بڑھا دیں، جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس اور لیموں کا پانی پیئیں کیونکہ پانی آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے چنانچہ گرمی کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں 6 سے 7 لیٹر پانی پیئیں جبکہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔حالت غیر محسوس ہونے پر فوراً نہائیں، پنکھے کا رخ اپنی طرف کر لیں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکےانتہائی شدید درجہ حرارت 106C-108C کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔

    ہیٹ اسٹروک سے اُٹھنے والا بخار، دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتا اس لیے خود سے کوئی علاج نہ کریں علامات دور نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال کا رُخ کریں۔ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں اگر باہر جانا ہو تو زیادہ دیر تک بند گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں، کبھی بھی بچوں یا جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑیں یہ عمل ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین، دھوپ کے چشمے اور کیپ کا استعمال کریں سورج کی براہِ راست تپش سے جتنا زیادہ محفوظ رہیں اتنا بہتر ہے، باہر نکلتے وقت سر اور منہ کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنا اور بھی بہتر ہوگا زیادہ بہتر ہے کہ کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹا لیں۔

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

  • کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کا خطرہ، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کا خطرہ، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    کراچی: کراچی ایک طرف ڈینگی تو دوسری طرف محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ مسعود سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ کل سے 24 ستمبر تک گرمی بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ تمام اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایک نوٹی فکیشن جار یکیا جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں زیر تریبت یا تین سال سے کم عرصے والے پوسٹ گریجویٹ عملے کی چھٹیاں بھی تاحکم ثانی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور بتایا ہے کہ اگلے سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا، پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔