Baaghi TV

Tag: ہیک

  • برطانوی بینک  کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا  ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    لندن:برطانوی بینک سینٹینڈر کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا-

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔

    برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا، ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    واضح رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند دن قبل امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

  • وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

    وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

    معروف ٹی وی میزبان،اینکر وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

    ہیکر نے وسیم بادامی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خواتین کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں اور انتہائی شرمناک الزامات بھی لگائے ہیں،ہیکر نے وسیم بادامی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک صچ بول کر اکائونٹ واپس کردوں گا۔ وعدہ بادامی

    https://twitter.com/WaseemBadami/status/1729795959142359167

    اینکر اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ وسیم بادامی صاحب کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ لہٰذا جب تک اکاؤنٹ واپس حاصل نہیں کر لیا جاتا تب تک اُن کے اکاؤنٹ سے کی گئی تمام ٹوئیٹس کو نظر انداز کیا جائے۔ میں اس حوالے سے اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا۔

    ایک صارف ڈاکٹر سیدہ صدف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وسیم بادامی کا اکاؤنٹ کس کے پاس ہے؟۔ صرف ایک لڑکی کی خاطر وسیم بادامی کو رسوا کیا جارہا ہے۔ عادل راجہ تم مزید کتنا گر سکتے ہو ۔وسیم بادامی کے اکاؤنٹ اس وقت عادل راجہ استعمال کررہا ہے۔ تھوڑی وقت میں سب کو اندازہ ہوجائیگا ۔ عادل راجہ نے وسیم بادامی سے بدلہ لینے کے لئے اسکے اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کیا ۔ یہ گیم صرف پاسورڈ تبدیل کرکے کی گئی ۔ ٹوئیٹر ہیک نہیں ہوتا۔

    https://twitter.com/DrSyeda_Sadaf/status/1729838775474475396

  • روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    ماسکو: روس کے ریڈیو اسٹیشنوں کو ہیک کر کے صدرپیوٹن کی جعلی تقریر چلا دی گئی جس میں یوکرین سے متصل 3 علاقوں میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی”روئٹرز” کے مطابق روسی ایوانِ صدر کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ہیکنگ کا واقعہ جنوب مغربی بیلگوروڈ میں دراندازی کی متعدد کوششوں اور شدید گولہ باری کے درمیان اور یوکرین کے جلد متوقع جوابی کارروائی کے عندیے کے بعد پیش آیا۔

    ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا

    روسی میڈیا کے مطابق متعدد ریڈیو اسٹیشنز نےکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پیغامات سراسر جعلی ہیں۔

    روسی صدر کا چلنے والا جعلی پیغام اب بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا کہ نیٹو اور واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے مسلح یوکرین کے فوجیوں نے کرسک، بیلگوروڈ اور برائنسک علاقوں پر حملہ کر دیا ہے، یہ تمام علاقے یوکرین سے ملحق ہیں،

    پیغام میں سنائی دے رہی آواز پوٹن کی آواز سے کافی ملتی جلتی ہے۔ پیغام میں مذکورہ بالا تینوں خطوں میں مارشل لا اور شہریوں کے انخلاء کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ہیک تھا جسے اب کنٹرول کیا جاچکا ہانہوں نے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غلط طور پر، سرحدی علاقوں میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا تھا اور یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کےلیےملک گیر فوجی متحرک ہونا شروع ہوگیا تھااور رہائشیوں کو روس کی گہرائیوں سے نکل جانا چاہیے۔

    دوسری جانب کیف نے روسی سرزمین میں فوج بھیجنے کی تردید کی ہے، اور کہا ہے کہ پچھلے تین مہینوں میں زمینی دراندازی، جس کے لیے ماسکو یوکرین کو مورد الزام ٹھہراتا ہے، روسی حامیوں کا کام ہے۔

    ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، وورونز کی علاقائی حکومت نے ایک ہیک ہونے کی تصدیق کی، اور کہا کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی حکام کے کنٹرول میں ہیں۔

    پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ …

  • عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ دوروز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی، اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی-

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے، آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں،جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے،صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے-

    ثاقب نثار نے کہا کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے،میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا،نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرےنااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا،عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا،اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائےتینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے-

    ثاقب نثار نے کہا کہ پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے،پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا ی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا،پی کے ایل آئی گیا تو ہر طرف شہباز شریف کی تصویریں لگی تھیں، بچوں کی رول نمبر سلپ تک شہباز شریف کی تصاویر لگا کر تشہیر کی جاتی تھی، میں نے ذاتی تشہیر پر شہباز شریف اور پرویز خٹک سے رقم نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کروائی۔

    سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی آکر معاونت کرنا چاہے کرئے، جہانگیر ترین عدالتی کاروائی کا حصہ بنے جبکہ نواز شریف نے نوٹس وصول کیا لیکن کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔

    ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے، 2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا گواہ بابر یعقوب ہیں-

    انہوں نے کہا کہ میں نے سانگھڑ کا دورہ کیا تو راستے میں میری گاڑی روک کر کہا گیا کہ آپ پر حملے کی تیاری ہے، مجھے کہا گیا کہ دورہ ملتوی کر کہ واپس چلیں جان کو خطرہ ہے، میری اہلیہ ساتھ تھیں، میرا جواب تھا کہ اگر میں مرگیا تو شاید میرا مرنا انقلاب لے آئے، میں نے وہ دورہ کیا 10 ارب کا پراجیکٹ تھا جو دورے کے بعد 10 کروڑ میں مکمل ہوا، وہاں جو پانی انسانوں کو مہیا کیا جا رہا تھا وہ خود پیا، اس وقت کے وزیر اعلی کو کہا کہ ایک گلاس پیو تو اس نے کہا کہ میرے مثانے کا سخت پرابلم ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے انور مجید سمیت سب طاقتوروں کو قانون کے تابع کیا، میری زندگی کا مقصد اس بابے کی زندگی کی پیروی کرنا ہے جسے بہت کم وقت ملا، اس بابے نے پاکستان سے عشق کیا، دکھ ہے کہ اسے وقت بہت کم ملا، اس بابے نے اپنی فیملی اور جان تک کی قربانی دی جس کا کوئی دین نہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک کی بقاء کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے،میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے، 1997سے لے کر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا-

  • عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ری کور لیا گیا

    عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ری کور لیا گیا

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا تا ہم اب ری کور کر لیا گیا ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام پر 74 لاکھ فالورز ہیں ، کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹس اور ویب سائٹ لنک لگا دیا گیا تھا، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ریکور کرلیا ہے، عمران خان کا اکاؤنٹ سیکیور کیا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ ہیکرز آج کل متحرک ہیں اور اہم شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا جا رہا ہے، عمران ریاض خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا جو ابھی تک ری کور نہیں ہو سکا، عمران ریاض خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں نے اکاؤنٹ فار سیل کے لئے لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ پانچ ہزار ڈالر مین یہ اکاؤنٹ برائے فروخت ہے، عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ میری ہیکرسے بات چیت جاری ہے جلد اکاؤنٹ مل جائے گا

  • باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    لاہور:ایک بار پھرمودی انتظامیہ باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ کوہیک کرکے اپنی دشمنی سے بازنہ آئی،باغی ٹویٹر کی بحالی کی کوشش جاری ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین ویب ٹی وی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ @baaghitv کو ہیک کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم ٹویٹر آئی ڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باغی ٹی وی پاکستان کا مقبول ترین ڈیجیٹل میڈیا کا ادارہ ہے ،ماضی میں بھارت نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی دھمکی دی تھی ،جبکہ چند دن قبل ایک بارپھرمودی سرکاری نے باغی ٹی وی کے خلاف اقدامات کرنے کےواضح اشارے دیئے تھے ، مودی سرکار کی دھمکی حقیقت ثابت ہوئی اور آج ایک بار پھرباغی ٹی وی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم مسلسل ٹویٹر سپورٹ سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ٹویٹر اکاؤنٹ ریکور کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کے آئی ٹی ماہرین یہ جاننے بھی کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل کس نے ہیک کیا؟باغی ٹی وی کی ٹیم جلد اسکا بھی پتہ لگا لے گی، باغی ٹی وی کو ماضی میں بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہین جبکہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی متعدد بار ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے

  • عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس پر سائبر کرائم حملہ ،متعدد رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی ،عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ٹوئٹر اکاؤنٹ اور صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک کرلئے گئے ہیں-


    باچا خان مرکز کے میڈیا ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی ماہرین مذکورہ اکاؤنٹس کو بحال کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ٹوئٹر انتطامیہ کے ساتھ بھی باضابطہ طور پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے حال میں ہونے والی ٹویٹس اور دیگر بیانات سے عوامی نیشنل پارٹی اور قائدین کا کوئی تعلق نہیں جیسے ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے اور اکاؤنٹس بحال ہوجاتے ہیں، کارکنان اور میڈیا کو باقاعدہ طور پر اطلاع کردی جائے گی۔

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

  • پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

    پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک

    پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

    پنجاب پولیس کا آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبر دار کر دیا گیا ہے کہ پولیس کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین اکاؤنٹ کی بحالی تک دوسرے اکاؤنٹ پر رابطہ کریں، ہیکرز نے آج صبح اکاونٹ کو ہیک کیا اکاونٹ کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں

    ایک صارف نے پنجاب پولیس کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے تو پھر ہمارا اللّه ہی حافظ ہے مقصد یہاں کوئی محفوظ نہیں

    پنجاب پولیس کا آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ کس نے ہیک کیا اس بارے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ، ہیکر نے کوئی پیغٍام ابھی تک نہیں چھوڑا،ہیکر نے پنجاب پولیس کے اکاؤنٹ کا نام بدل دیا ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں سائبر کرائم ایف آئی اے سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    نادرا کا ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ قائمہ کمیٹی نے حکام کو طلب کر لیا

  • نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھرہیک ہو گیا

    نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھرہیک ہو گیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا تاہم اکاونٹ کچھ دیر بعد بحال کردیا گیا۔


    ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے تاہم اس دوران اس اکاونٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا نہ ہی اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات ملی ہیں۔

    یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فالوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ہیکرز نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فنڈ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ’چندے‘ جمع کروائیں۔

  • نادرا کا ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ قائمہ کمیٹی نے حکام کو طلب کر لیا

    نادرا کا ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ قائمہ کمیٹی نے حکام کو طلب کر لیا

    نادرا کا ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ قائمہ کمیٹی نے حکام کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا

    کمیٹی کے اجلاس میں نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ اٹھا دیا گیا ،کمیٹی نے ڈیٹا ہیکنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا گیا ،راولپنڈی میں بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار کا بھی ذکر کیا گیا، جعلی اشتہار کس نے کیسے دیا ؟کمیٹی نے تفصیلات طلب کر لیں ،وزارت داخلہ میں بھرتیوں پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا،معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان نے چپڑاسیوں کی بھرتی کے معاملے پر احتجاج کیا،علی نواز اعوان نے کہاکہ وزارت داخلہ میں 27 چپڑاسیوں، کی بھرتیاں کی گئیں،ارکان نے خدشات کا اظہار کیا کہ چپڑاسی جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہو گئے، اسلام آباد کے مقامی افراد کو ملازمتیں نہیں مل رہیں اسلام آباد میں 6 ماہ سے بننے والے ڈومیسائل کی تفصیلات پیش کی جائیں ،رکن پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہا کہ مسئلہ آپ کے اپنے چپڑاسی کا ہے، چپڑاسی کا بھی کوئی میرٹ ہوتاہے اراکین نے کہا کہ بلوچستان سے نائب قاصد کی بھرتیوں کا کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا ،

    ڈومیسائل اور ملازمتوں میں غیر شفافیت کے معاملے پر سب کمیٹی قائم کر دی گئی ،حکام نے بریفنگ دی اور کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے میں ملوث ایک افسر کو گرفتار کیا گیا،معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے ،سزا کاقانون موجود ہے،

    قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سینیئر عہدیدار کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈیٹا کی سیکیورٹی میں مداخلت سے متعلق بیان کو ادارے نے مسترد کردیا ہے۔نجی خبررساں ادارے "ڈان” کے مطابق نادرا کے ایک سینیئر عہدیدار نے واضح کیا کہ نادرا کا ڈیٹا آن لائن دستیاب یا ہیک نہیں ہوا نہ اس میں کبھی مداخلت ہوئی اور کہا کہ اتھارٹی اپنے ڈیٹا بیس یا شہریوں کے شناختی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی فراہم نہیں کرتی۔عہدیدار نے کہا کہ ’اس کے بجائے نادرا نے تمام احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنے پاس محفوظ ڈیٹا کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے کئی تہوں پر مشتمل کثیر سطحی کنٹرول میکانزم اور اچھی طرح سے طے شدہ پالیسیاں اور طریقہ کار نافذ کیے گئے ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، مالی فراڈ کے کیس آتے ہیں تو جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بوڑھا شخص یا خاتون ہوتی ہے۔

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ