Baaghi TV

Tag: ہی سی بی

  • پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    لاہور: پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا-

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھےپی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن انضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھاتاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا، انضمام الحق نے ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ وہ مزیدکام نہیں کرنا چاہتے، ان کے استعفے کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کا برقرار رہنا بھی مشکل ہے پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں کہ بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے،ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، بچنے کو نہیں، ایک بیان آیا کہ تمام ذمہ داری انضمام اور بابر کو دی گئی تھی،ا گر لڑکوں کو یہ پیغام جاتا کہ چیف سلیکٹر بھی ہمارا ہے، ٹیم اور کپتان بھی ہمارا ہے تو ان کے دل بڑے ہوجاتے۔

    انضمام الحق کے انٹرویو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی ، یقینی جواب دیں گے، تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام کوپتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر ان کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا انضمام کا استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی، وہ بہت بڑے کرکٹر ہیں، پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے۔

  • پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم،  احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم، احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان

    لاہور: پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی: شارجہ میں افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی،اور اگلے چند روز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل …

    اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کاباقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے،ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی، جہاں ابتدائی طور پر 26، 27 اور 29 مارچ کو میچز کھیلنے کا مجوزہ شیڈول افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو بجھوایا گیا ہے۔

    لاجسٹک معاملات کو سامنے رکھ کر حتمی شیڈول پی سی بی کی مشاورت کے ساتھ افغانستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے تک جاری کردے گا جبکہ سیریز کا میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ ہے تاہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہوگی، افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا-

    ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی تھی تاہم خواتین کے پڑھنے، کھیلنے اور کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بطور احتجاج کرکٹ آسٹریلیا ان میچز سے دستبردار ہوگیا جس پر افغانستان کی درخواست پر پی سی بی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    دوسری جانب افغان کرکٹرز نے سیریز کے لیے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

  • پی سی بی  کا ایک اور  اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

    اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    فیصل آباد ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے،احسان بھٹہ

    ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم