Baaghi TV

Tag: یار محمد رند

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام  :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    کوئٹہ:جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سے وزارت اعلیٰ چھیننے والے عبدالقدوس بزنجوسے وزارت اعلیٰ چھیننے کا پلان،اطلاعات ہیں کہ اس وقت جہاں پاکستانی سیاسیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں‌ لے چکی ہے اور اپوزیشن نے جہاں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کوختم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں وہاں اس ردعمل میں مزیز تیزی آگئی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن کو فی الوقت خاطرخواہ نتائج نہ ملنے کی وجہ سے اب اپنا اگلا مورچہ بلوچستان کی حکومت کو ختم کرنے کی طرف ہے ،اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کہ جنہوں نے عبدالقدوس بزنجو کی بڑی منتیں کی تھیں اور حکومت کے خلاف بغاوت نہ کرنے کے لیے قائل کرتے رہے تھے لیکن ناکام ہوئے، اب وہی بزنجوجام کمال اور دیگراپوزیشن ساتھیوں کے عتاب کا شکار نظرآتے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ اگلے چند گھنٹوں تک عبدالقدوس بزنجو کو ہٹا کرپی ٹی آئی کے ممبر رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان لانے کے لیے عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان ہے ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کاکردار بڑا مرکزی نظر آرہا ہے ،

    جام کمال کو ہٹانے میں مولانا کے وفادارارکان اسمبلی نے وعدوں اور عہدوں کو پامال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کو کندھا فراہم کیا تھا ابھی پھر وہی جے یو آئی ف بزنجو کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی رکن اسمبلی یار محمد رند کو کندھا فراہم کررہی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جام کمال اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی دیگر ارکان اس وقت انتہائی سرگرم ہیں اور کسی بھی وقت بلوچستان سے بزنجوحکومت کے خاتمے کے حوالے سے پی ڈی ایم کی کوششوں کے ثمرات سامنے آجایں گے

    یاد رہے کہ حقیقت میں یہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ایک مائنڈ کنٹرول محاذ آرائی ہے جس کا مقصدحکومت پر دباو بڑھانا ہے

  • آصف علی زرداری سے سردار یار محمد رند  کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات

    آصف علی زرداری سے سردار یار محمد رند کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات

    اسلام آباد:آصف علی زرداری سب پر بھاری شاید یہ ایک کہاوت ہی نہیں بلکہ حقیقت بھی ہے، اطلاعات ہیں کہ اسلام اباد میں زرداری ہاوس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رندکی اہم ملاقات سابق صدر آصف علی زرداری سے ہوئی ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات کا اہتمام بلوچستان سے پی پی میں شامل ہونے والی اہم شخصیت نے کیا ہے جن کو بلوچستان میں پی پی میں ارکان کو توڑ توڑ کرلانے کے حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی ہے

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بلوچستان سے ن لیگ کی بڑی تعداد بھی پی پی میں شامل ہونے جارہی ہے جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ن لیگ کے جو چند ورکرز رہ گئے ہیں ان کے پی پی میں جانے سے ن لیگ کا بلوچستان سے مکمل صفایا ہوسکتا ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

    کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق یار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔

    سردار یار محمد رند نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔

    خیال رہے کہ یار محمد رند بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر بھی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند جدائیاں ڈال گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے۔

    اپنے استعفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے، میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی گئی، وفاقی وزراء نے بھی کبھی بلوچستان پر ہونے والے کسی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ 23 مارچ 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔