Baaghi TV

Tag: یاسرہ رضوی

  • یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی جنہوں نے فلم سینٹی مینٹل لکھی بھی ہے اور ڈائریکٹ بھی ہے کافی تاخیر سے مکمل ہوئی ہے اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ اس فلم کو بنانے میں بہت سارا پیسہ اور وقت لگا لیکن ان کو اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔یاسرہ رضوی نے گزشتہ روز فلم کا سوشل میڈیا پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں مالی مسائل کا ذکر کیا۔لیکن ان کے ساتھیوں اور مداحوں کو ایسا لگاکہ شاید ان کو پیسوں کی

    ضرورت ہے اس لئے ان سب نے یاسرہ رضوی کو پیسوں کی پیشکش کی۔ مہرین جبار جو کہ خود ایک بڑی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے یاسرا کے کام کی تعریف کی اور پوچھا کہ بتائیے میں کس طرح سے آپکی مدد کرسکتی ہوں۔اس کے علاوہ ان کی ساتھی اداکارہ ثروت گیلانی نے تو ان کو کہا کہ ٓآپ ایک بینک اکائونٹ کھولیں تاکہ آپ کے پرستار آُپکو مالی طور پر مدد کر سکیں۔
    اس فلم کی کاسٹ میں لیلی زبیری، لیلی واسطی ، فریال محمود ، نمرہ بچہ ،عرفان کھوسٹ و دیگر قابل زکر ہیں۔یاسرا رضوی نے فی الحال سوشل میڈیا پر ہی فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے لیکن یہ سینما گھروں کی زینت کب بنے گی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کا شمار منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اب تک جتنا بھی کام کیا وہ خاصا مقبول ہوا ہے.

  • شوہر سے طلاق کی افواہوں پر یاسرہ رضوی کا رد عمل

    شوہر سے طلاق کی افواہوں پر یاسرہ رضوی کا رد عمل

    اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے علیحدگی کی تمام خبروں کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے 2 دسمبر کو انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کی سوچ پر تعجب کا اظہار کیا اور لکھا کہ لوگ اب بھی سوال کرتے ہیں یا سوچتے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں؟

    اداکارہ نے فلسفیانہ بات لکھتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا اور لکھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔

    "اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا، امریکی جریدے کا انکشاف

    انہوں نے لکھا کہ ان کے والدین کی شادی 50 سال تک چلی ہے اور ان کے پاس صرف ایک ہی تصویر ہے ۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے یاسرہ رضوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہادر اور بہترین شخص قرار دیا۔

    اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے انہیں "پیارے لوگ” قرار دیا-

    فلم "کھیل کھیل میں” کی ایوان صدر میں خصوصی نمائش

    یاسرہ رضوی نے جنوری 2016 میں ڈخود سے 10 سال کم عمر ڈراما ساز عبدالہادی سے شادی کی تھی، جس وجہ سے اداکارہ کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔

    یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

    بعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا ان کے ہاں رواں برس مئی میں پہلے بیٹۓ کی پیدائش ہوئی تھی-

    معروف بھارتی ڈیزائنر بھی پاکستانی ڈرامہ”پری زاد” کے مداح