Baaghi TV

Tag: یمنہ زیدی .

  • انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ یمنہ زیدی کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے مداح خاصے بے چین تھے تاہم اب خوشخبری ہے کہ یمنہ اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں‌یمنہ زیدی فلم میں‌کام کررہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے ایک فلم سائن کر لی ہے . فلم کا نام ہے نایاب یاد رکھنا، اداکارہ نے اپنی اس فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں‌اپنی پہلی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا اس فلم میں‌کردار پسند آئیگا. اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم نایاب یاد رکھنا میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈائریکشن عمیر علی کی جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی ہے، فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ

    میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔ یمنہ زیدی کو چھوٹی سکرین پر تو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی سکرین پر یہ کتنی سراہی جا تی ہے کیونکہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ چھوٹی سکرین پر اپنا جادو چلانے والے فنکار بڑی سکرین پر اپنا جادو نہ چلا سکے لیکن امید کی جا رہی ہے یمنہ زیدی بڑی سکرین پر بھی چھا جائیں گی.

  • یمنہ زیدی نے سوال پوچھ لیا

    یمنہ زیدی نے سوال پوچھ لیا

    پاکستانی ڈراموں کی کچھ ایسی اداکارائیں ہیں‌ جن کی بہترین اداکاری کی بدولت انکی فین فالونگ بہت زیادہ ہے. یمنہ زیدی کا شمار ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ سراہا جاتا ہے ، ابھی تک انہوں نے جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے کے ساتھ ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا یمنہ زیدی کے بارے میں سٹاروں کے سٹار نعمان اعجاز نے ایک بار کہا تھا کہ یمنہ کے ساتھ کام کرکے سب سے زیادہ مزہ اسلئے آتا ہے کیونکہ وہ بہت دل سے اداکاری

    کرتی ہیں بہت ہی نیچرل اداکارہ ہیں. یمنہ زیدی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی ہے اس میں انہوں نے مذاق کے موڈ میں اپنے چاہنے والوں سے ایک سوال کیا ہے ، انہوں نے پوچھا ہے کہ ” کیا انسٹاگرام پر ہیپی نیو ائیر 2023 کی تصویر لگائے بغیر بھی نیو ائیر ہوجائیگا؟ ان کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نےدلچپسپ جوابات دئیے. یاد رہے کہ یمنہ زیدی سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں‌اور کبھی تو دو سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں لیکن ان کے کرداروں کے انتخاب کا کیا ہی کہنا .

  • بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    ڈرامہ سیریل بخت آور اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے آج کل کافی مقبول ہو رہا ہے اور یمنہ زیدی کا ابھی تک کا کیرئیر اٹھا کر اگر دیکھ لیا جائے تو وہ ہر بار ہر پراجیکٹ میں کسی نئے کردار کے ساتھ سامنے آتی ہیں. نعمان اعجازاور بشری انصاری جیسے منجھے ہوئے اداکار یمنہ زیدی کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بہت زیادہ معترف ہیں. یمنہ زیدی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ لوگوں سے ایک سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. یمنہ زیدی پوچھ رہی ہیں کہ دو ہفتوں سے ڈرامہ سیریل بخت آور آن ائیر نہیں ہو رہا کیا وجہ ہے؟ آپ میں‌سے کوئی جانتا ہے تو پلیز مجھے بتائیے. حالانکہ میں نے تو آٹھویں اور نویں قسط کے لئے ایکٹنگ بھی کی سینز بھی ریکارڈ کروائے پھر بھی ڈرامے کی قسط نشر

    کیوں نہیں‌ہورہی. میں نے سوچا میں آپ لوگوں سے پوچھ لوں شاید آپ کو پتا ہو. یمنہ زیدی نے اس وڈیو میں یہ بھی پوچھا کہ ویسے آپ لوگ میچ دیکھ رہے ہیں ؟ اور کیا میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آوار میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مشکلات کو ارد گرد دیکھتے ہوئے لڑکے کا روپ دھارنے پر مجبور ہیں.شائقین اس ڈرامے میں یمنہ زیدی کے مختلف گیٹ اپ اور کہانی کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں.

  • یمنہ زیدی بھی بن گئیں پسوڑی کی دیوانی

    یمنہ زیدی بھی بن گئیں پسوڑی کی دیوانی

    اداکارہ یمنہ زیدی جو کہ عموما اپنے پرستاروں‌ کو نہایت ہی سنجیدہ اداکاری کرتے دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں وہ اپنے ٹی وی کے روٹین کے روپ سے الگ نظر آئی ہیں. ان کے مداح ان کو ڈانس کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے، رپورٹس کے مطابق یمنہ زیدی بھی علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کی دیوانی بن گئی ہیں وہ ان کے اس گانے پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.یمنہ کے مداحوں کو ان کا پسوڑی گانے پر ڈانس بہت پسند آرہا ہے یاد رہے کہ پسوڑی گانے پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فنکار بھی جھومتے ہوئے دکھائی

    دئیے ہیں.علی سیٹھی کے اس گانے نے سننے والوں‌کو اپنے سحر میں‌جکڑ لیا ہے. یاد رہے کہ یمنہ زیدی زیادہ سنجیدہ اداکاری کے حوالے سے ہی جانی جاتی ہیں، بہت کم کامیڈی کرتی دکھائی دی ہیں ان کے پرستار ان کو ہر روپ میں دیکھناچاہتے ہیں. یمنہ زیدی کا حال ہی میں ڈرامہ عشق لاء اختتام پذیر ہوا ہے اس میں بھی یمنہ کی اداکاری کو بہت سراہا گیا، نعمان اعجاز ہوں یا سینئر اداکارہ بشری انصاری یمنہ سب کی پسندیدہ اداکارہ ہیں. یمنہ نے اپنے کیرئیر میں‌تقریبا تمام بڑے اور نامور سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں‌ان کی بہترین اداکاری پر متعدد بار ایوارڈز بھی دئیے جا چکے ہیں.