Baaghi TV

Tag: یمنی زیدی

  • ایک اچھا انسان کون ہوتا ہے یمنی زیدی نے بتا دیا

    ایک اچھا انسان کون ہوتا ہے یمنی زیدی نے بتا دیا

    اداکارہ یمنی زیدی جو کہ اپنے معصوم چہرے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں ، یمنہ ایک سال میں‌بمشکل ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہیں اور شائقین کو اپنی اداکاری کے سحر میں‌جکڑ لیتی ہیں. یمنہ زیدی کا شمار بلاشبہ ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. یمنہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں‌لیکن جب بھی انہیں بولتے سنا گیا ہے ہمیشہ اچھی اور سلجھی ہوئی بات کرتی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا اور سوال کیا ایک معروف میک اپ آرٹسٹ‌نے . میک آرٹسٹ عدنان انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس

    کا کیپشن انہوں نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ میں‌ایک اچھا انسان بنوں‌، اللہ کا قرب حاصل کروں، انہوں نے یمنہ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک اچھا انسان بننے کے لئے کیا ضروری ہے تو اداکارہ نے دل کا ایموجی بنا کر کہا کہ اس میں احساس کا ہونا ضروری ہے یعنی اگر کسی انسان کا دل اچھا ہے اور اس میں احساس ہے تو وہ ایک اچھا انسان ہے. یمنی زیدی کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا. عدنان انصاری جواب میں کہا کہ میں‌پوری کوشش کروں گا کہ ہمیشہ اچھا انسان بن کر رہوں اور ایسا انسان بنوں جو کسی کا دل نہ دکھائے.

  • بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

    بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

    اسلام آباد:شادی کا ایک وقت مقرر ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ وہ ایکسٹرا رشتوں پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ جو خوبصورتی نکاح میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے کچھ بہتر سوچا ہو گا اس لیے انہیں اپنے رب پر پورا یقین ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ مجھے دقیانوسی سوچ کا حامل تصور کرتے ہوں گے لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ جیسی ہیں اس سے خوش ہیں

     

    صباقمر ” کملی ” ہوگئی

    یمنیٰ زیدی نے توکل علی اللہ کی حد کردی وہ کہتی ہیں مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے میرے اللہ میرے لیے جو بہتر سمجھیں گے وہ مجھے بھی قبول ہے، میں اپنے رب کی مرضی پر راضی ہوں ، یمنیٰ زیدی نے کہا کہ فلم میں کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔