Baaghi TV

Tag: یوایس

  • امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

    امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری جاری ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور عسکری سامان فروخت کرنے کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہےاس پیکج میں حملہ آور ہیلی کاپٹرز، فوجی گاڑیاں اور دیگر معاون پرزہ جات شامل ہیں، مجوزہ معاہدے میں 3.8 ارب ڈالر کے 30 اے ایچ-64 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز، 1.9 ارب ڈالر کے 3 ہزار 250 انفنٹری گاڑیاں اور 75 کروڑ ڈالر کے آرمڈ پرسنل کیریئرز اور پاور سپلائی کے پرزے شامل ہیں۔-=ک1ج،

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں اپنی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا ہے اور حماس کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ بے گھر فلسطینی محفوظ پناہ گاہ سے محروم ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کے ساتھ بھرپور عسکری حمایت نے ڈیموکریٹس میں اختلافات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، جہاں کئی اراکین اسرائیل پر ہتھیاروں کی فروخت کے مخالف ہیں اور حال ہی میں سینیٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کے روز اس مجوزہ معاہدے کی خبر دی تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

  • ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ:امریکا اور چین نے فریم ورک معاہدہ کر لیا

    ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ:امریکا اور چین نے فریم ورک معاہدہ کر لیا

    امریکا اور چین نے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے ایک فریم ورک معاہدہ کر لیا ہے۔

    یہ اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اسپین میں ہفتہ وار تجارتی مذاکرات کے بعد کیا،بیسنٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی وزیر اعظم شی جن پنگ جمعہ کو براہ راست بات چیت کریں گے تاکہ ڈیل کو حتمی شکل دی جا سکے ،مقصد ٹک ٹاک کی ملکیت کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے منتقل کرکے کسی امریکی کمپنی کو دینا ہے۔

    امریکی حکام نے کہا کہ ڈیل کی تجارتی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں کیونکہ یہ 2 نجی فریقین کا معاملہ ہے، تاہم بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہےچینی نمائندہ تجارت لی چنگ گانگ نے بھی تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے ’بنیادی فریم ورک اتفاق‘ حاصل کر لیا ہے تاکہ ٹک ٹاک تنازع کو باہمی تعاون سے حل کیا جا سکے اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔

    کرپٹو کرنسی،پاکستان کا ابھرتا کردار،بھارتی ماہرین بھی معترف

    امریکی حکام طویل عرصے سے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں ان کا مؤقف ہے کہ بائٹ ڈانس کے چینی تعلقات اور چین کے سائبر قوانین امریکی صارفین کا ڈیٹا بیجنگ کے ہاتھ لگنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں،میڈرڈ مذاکرات میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کہا کہ ٹیم کا فوکس اس بات پر تھا کہ معاہدہ چینی کمپنی کے لیے منصفانہ ہو اور امریکی سلامتی کے خدشات بھی دور ہوں۔

    چینی سائبر اسپیس کمیشن کے نائب ڈائریکٹر وانگ جِنگ تاؤ نے بتایا کہ دونوں فریقین نے ٹک ٹاک کے الگورتھم اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے استعمال پر بھی اتفاق کیا ہے، جو سب سے بڑا اختلافی نکتہ تھا،میڈرڈ مذاکرات میں مصنوعی کیمیکلز (فینٹانل) اور منی لانڈرنگ سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے،بیسنٹ نے کہا کہ منشیات سے جڑے مالیاتی جرائم پر دونوں ممالک میں ’ غیر معمولی ہم آہنگی‘ پائی گئی۔

    پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے مذاکرات کو ’واضح، گہرے اور تعمیری‘ قرار دیا، مگر چین کے نمائندہ تجارت لی چنگ گانگ نے کہا کہ بیجنگ ٹیکنالوجی اور تجارت کی ’سیاسی رنگ آمیزی‘ کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کے مطابق امریکا کو چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

    ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ صدر ٹرمپ کو بیجنگ سرکاری دورے کی دعوت دے گا یا نہیں، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی آسیان پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کانفرنس اس ملاقات کا موقع فراہم کر سکتی ہے،اگرچہ فریم ورک ڈیل ایک مثبت قدم ہے، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے تجارتی معاہدے کے لیے وقت کم ہے، اس لیے اگلے مرحلے میں فریقین چند جزوی نتائج پر اکتفا کر سکتے ہیں جیسے چین کی طرف سے امریکی سویابین کی خریداری میں اضافہ یا امریکا کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ پابندیوں میں نرمی۔

    عمران خان ٹی ٹی پی سے اپیل کریں تب دہشت گردی رُک سکتی ہے ،جاوید بدر

  • امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

    بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے امریکا کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا اور اب نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دے گا۔

    پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہاگر کوئی ملک ہمارے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (Free Trade Agreement) کرنا چاہتا ہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے، لیکن بھارت جھکے گا نہیں اور نہ کبھی کمزور دکھائی دے گا ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے اور نئی منڈیاں حاصل کریں گے۔”

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد محصولات کو اپنی معاشی پالیسی کا بڑا ہتھیار بنا لیا ہے، جس نے عالمی تجارت میں ہلچل مچا دی ہے بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے نئی دہلی ان محصولات کو "غیر منصفانہ، غیر ضروری اور بلا جواز” قرار دے چکا ہے۔

    بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    فی الحال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات زرعی اور ڈیری مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے معاملے پر رکے ہوئے ہیں ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی اشیا بھارت میں زیادہ رسائی حاصل کریں، لیکن بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اپنے کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، جو ایک بڑی ووٹر آبادی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں امریکا بھارت کی سب سے بڑی برآمدی منزل تھا، جہاں بھارتی برآمدات کی مالیت 87 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی ماہرین کے مطابق اب 50 فیصد ٹیرف چھوٹی کمپنیوں کو شدید نقصان پہنچائے گا، جو امریکی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں،بھارتی برآمد کنندگان خصوصاً ٹیکسٹائل، سمندری غذا اور زیورات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں پہلے ہی شکایت کر رہی ہیں کہ امریکی خریدار آرڈرز منسوخ کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے حریف ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں اس صورت حال نے بھارت میں بڑے پیمانے پر روزگار کے خاتمے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

  • امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف  عدالت پہنچ گئے

    امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    امریکا میں،صارفین ائیرلائنز کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائنز اور یونائیٹڈ ائیر لائنز میں سفر کرنے والے مسافروں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ائیر لائنز کی جانب سے ان سے کھڑکی والی نشست کے لیے اضافی رقم لی گئی مگر انہیں کھڑی کی طرف والی ایسی سیٹوں پر بٹھایا گیا جہاں کھڑی نہیں تھی اور صرف دیوار تھی۔

    ائیر لائنز کے خلاف نیو یارک اور سان فرانسسکو کی وفاقی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں ہر ائیر لائن کے 10 لاکھ سے زائد صارفین کے لیے لاکھوں ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہےمقدمے میں کہا گیا کہ ائیر لائنز کے جہازوں میں ایسی سیٹیں ہیں جن میں ائیرکنڈیشننگ ڈکٹ، وائرنگ یا دیگر پرزوں کی پوزیشننگ کی وجہ سے کھڑکیاں نہیں ہیں۔

    عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق بکنگ کے عمل کے دوران ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ائیرلائنز کی طرف سے ان نشستوں سے متعلق کھڑکی نا ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ ان سے اضافی رقم بھی لی گئی۔

    ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    سہیل وڑائچ صحافی، ذاتی فائدے کے لئے من گھڑت کہانی گھڑی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

  • امریکا میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کااعلان

    امریکا میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کااعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کر رہے ہیں، پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں،2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار ترک کرچکے ہیں۔

    امریکا میں مڈٹرم الیکشن اگلے سال 3 نومبر کو ہوں گے اور ٹرمپ کے بیان نےانتخابی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھوپال،خاتون سول جج امیدوار دوران سفر لاپتہ،تلاش جاری

  • اگلے ماہ  مودی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کاامکان،بھارتی اخبار

    اگلے ماہ مودی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کاامکان،بھارتی اخبار

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگلے ماہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگلے ماہ امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں، یہ دورہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہوگا،بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا-

    ایک بھارتی اہلکار نے بتایا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور عام طور پر ممالک جنرل اسمبلی کے جنرل مباحثے کے لیے پہلے سے وقت مختص کر لیتے ہیں، اسی لیے بھارتی حکومت کے سربراہ کا نام 26 ستمبر کے لیے مقررہ فہرست میں پہلے سے شامل ہے،اس فہرست میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ مودی اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔</s

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیاtrong>

    رپورٹ کے مطابق،جنرل اسمبلی 9 ستمبر سے شروع ہوگی، تاہم سالانہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت و حکومت کا مباحثہ 23 سے 29 ستمبر تک ہوگا اگرچہ دورے کی بنیادی وجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کا اجلاس ہوگا، لیکن ایک اہم مقصد صدر ٹرمپ سے بات چیت کرنا اور تجارتی و ٹیرف کے تنازعات کو حل کرنا بھی ہوگا، جو حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کا سبب بنے ہیں۔

    مودی کے ممکنہ دورہ امریکا کی خبر ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تاکہ نئی دہلی کو روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر سزا دی جا سکےاس جرمانے کے بعد امریکا کو برآمد کی جانے والی بھارتی مصنوعات پر کل عائد محصولات 50 فیصد تک پہنچ گئے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر لگائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیرف میں شمار ہوتے ہیں۔

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی مذاکرات پانچ مرحلوں کے بعد اس وقت ناکام ہوگئے جب بھارت نے اپنے وسیع زرعی اور ڈیری شعبے کو کھولنے اور روسی تیل کی خریداری بند کرنے سے انکار کر دیا،منگل کے روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کئی بڑے تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں، جن میں سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے ساتھ معاہدے بھی شامل ہیں، تاہم نئی دہلی نے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان بڑھتے سفارتی روابط نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پیدا کی ہے، جس پر بھارت نے تشویش کا اظہار کیا ہے،یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

    فنانشل ٹائمز‘ کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حالیہ سفارتی روابط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری کا باعث بنے ہیں اور اس پر بھارت نے سخت ردعمل دیا ہے،اسلام آباد، نئی دہلی اور واشنگٹن میں موجود نمائندوں کی رپورٹ میں ’فنانشل ٹائمز‘ نے اسے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں ایک غیر متوقع بحالی قرار دیا۔

    اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اس سال گرمیوں میں دو مرتبہ امریکا میں اعلیٰ سطح کے مواقع پر خوش آمدید کہا گیا، جن میں سب سے حالیہ موقع فلوریڈا کا تھا جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کُرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی،عاصم منیر نے جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر دو گھنٹے نجی ملاقات بھی کی تھی، جو اس وقت ہوئی جب پاکستان اور بھارت کو دہائیوں میں سب سے خونریز جھڑپ کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ ملاقات خاص طور پر اس لیے قابل ذکر تھی کہ اس سے قبل ٹرمپ نے پاکستان پر کھلے عام تنقید کی تھی۔

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

    ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کے نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو مائیکل کوگل مین نے ’فنانشل ٹائمز‘ کو بتایا کہ امریکا،پاکستان تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، وہ اس تعلق کو اس وقت ایک غیر متوقع بحالی بلکہ ایک نئی شروعات سے تعبیر کریں گے، پاکستان نے بہت کامیابی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ ایک غیر روایتی صدر کے ساتھ کس طرح روابط قائم کیے جانے چاہئیں۔

    فنانشل ٹائمز نے اس نرم رویے کی وجہ سینیئر پاکستانی حکام کی سفارتی حکمت عملی کو قرار دیا جس میں انسداد دہشت گردی تعاون، ٹرمپ کے کاروباری نیٹ ورک میں موجود شخصیات تک رسائی اور توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی سے متعلق معاہدے شامل ہیں، ان اقدامات کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے لیے مثبت پیغام رسانی بھی کی گئی۔

    رپورٹ میں ایک اہم پیشرفت مارچ میں داعش-خراساں کے ایک مشتبہ رکن کی گرفتاری اور اسے امریکی تحویل میں دینے کو قرار دیا گیا، جس پر 2021 میں کابل ایئرپورٹ بم دھماکے کا الزام تھا، صدر ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس گرفتاری پر پاکستان کو سراہا تھا۔

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

    اخبار نے اپریل میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی اسکیم ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کی کرپٹو کونسل کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کی تفصیلات بھی بیان کیں، اس منصوبے کے بانیوں میں سے ایک نے پاکستان کے دورے کے دوران ملک کے معدنی وسائل کی وسعت پر بات کی تھی۔

    علاقائی ردعمل کے حوالے سے ’فنانشل ٹائمز‘ نے کہا کہ بھارت نے تعلقات کی اس گرم جوشی پر شدید جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا، خاص طور پر اس وقت جب اسے امریکی درآمدی ٹیرف میں 50 فیصد کا اضافہ برداشت کرنا پڑا، جب کہ پاکستان کی شرح 19 فیصد مقرر کی گئی۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ امریکا نے مئی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی تھی اور نئی دہلی نے زور دیا کہ یہ معاہدہ براہِ راست دونوں ممالک کی افواج کے درمیان طے پایا تھا۔

  • امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

    پیر کے روز امریکی ریاست مونٹانا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران وہاں پہلے سے موجود ایک ہوائی جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر دوپہر تقریباً 2 بجے چار افراد لے جانے والا سنگل انجن طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران حادثے کا شکار ہواابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پائلٹ جہاز کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کے باعث طیارہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ گھاس کے ایک علاقے تک پھیل گئی تھی جو بعد میں بجھا دی گئی۔

    القادر ٹرسٹ کیس،علی ریاض کی بنی گالاکی اراضی نیلام،فرح گوگی کا گاہک نہ آیا

    کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا،کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا۔

    https://x.com/MarioNawfal/status/1955016023217705181

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم