Baaghi TV

Tag: یورو

  • ڈالر کا متبادل یورو بن سکتا ہے، صدر یورپی بینک

    ڈالر کا متبادل یورو بن سکتا ہے، صدر یورپی بینک

    یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ’ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ہو رہا ہے-

    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برلن میں ہرٹی اسکول میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں عالمی معیشت نے کھلے پن اور کثیرالجہتی پر مبنی بنیاد پر ترقی کی، واشنگٹن کے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ڈالر کی ریزرو کرنسی کے طور پر حمایت نے تجارت کو فروغ دینے اور مالیاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے بنیاد فراہم کی۔

    کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں سے امریکا کی قیادت میں قائم اس معاشی نظام نے یورپی یونین کو بے حد فوائد پہنچائے، لیکن آج یہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،عالمی معاشی نظام کی تحلیل یورپ کے لیے خطرات پیدا کرے گی،یورو ڈالر کا متبادل بن سکتا ہے-

    یورپی مرکزی بینک کی صدر کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔

  • گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان جاری رہی-

    باغی ٹی وی : ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں د ڈالر کی قدر 1.16 روپے بڑھ کر 175.86 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.50 روپے پر مستحکم رہی۔

    سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 89 پیسے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے گھٹ کر 201 روپے ہوگئی برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 241 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 46.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 47.05 رو پے ہوگئی۔

    کروڈ آئل، کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی، خام تیل کی غیر مستحکم قیمتیں زرمبادلہ مارکیٹس پر اثرانداز رہیں۔ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی۔

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) 1.17 ارب ڈالر رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ یوں بیرونی سرمایہ کاری 11.3 فیصد زائد رہی۔ جولائی تا جنوری پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری امریکا اور چین سے کی گئی۔ زیادہ سرمایہ بجلی، بینکاری، کمیونی کیشن اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں لگایا گیا۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ماہر معشیت ثنا توفیق کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ لگانے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ سی پیک کے منصوبے پر کام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ زیادہ تر چینی سرمایہ کار بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ چین کے بعد امریکا سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    امریکی کمپنیاں مالیات، بجلی، فارماسیوٹیکل، فوڈز، بیورییج اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اگر غیرملکی سرمایہ کاری کی یہ شرح برقرار رہتی ہے تو پھر رواں مالی سال میں ایف ڈی آئی کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے کہیں زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • کرنسی ایکسچینج:پاکستان میں آج کے دن ڈالر کی قیمت کیاہے؟اورباقی کرنسیوں کا کیا مقام

    کرنسی ایکسچینج:پاکستان میں آج کے دن ڈالر کی قیمت کیاہے؟اورباقی کرنسیوں کا کیا مقام

    لاہور:کرنسی ایکسچینج:پاکستان میں آج کے دن ڈالر کی قیمت کیاہے؟اورباقی کرنسیوں کا کیا مقام،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے سال کے 8 ویں‌ کاروباری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور اضافے کا ملاجلا رجحان رہا ہے۔

    پاکستان میں ہفتہ کے دن کو اوپن مارکیٹ میں کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے مطابق سوموار کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178 جب کہ قیمت فروخت 179.2 روپے رہی۔

    اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں کچھ اس طرح‌ مقام رہا ہےیوروقیمتِ خرید198جبکہ قیمتِ فروخت200

    برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید237جبکہ قیمت فروخت 239.5 ،آسٹریلیا ڈالرقیمت خرید 125.5قیمت فروخت127،کینیڈا ڈالرقیمیت خرید137 جبکہ قیمیت فروخت138.5
    ایسے ہی جاپانی ین کی قیمت خرید 1.41اور قیمت فروخت 1.44 ہے

    جہاں تک تعلق ہے سعودی ریال کا تو اس کی قیمیت خرید 46.3 جبکہ قیمیت فروخت46.7،اماراتی درہم قیمت خرید 49.5قیمت فروخت 50 ایسےہی کویتی دینار قیمت خرید481.8 جبکہ قیمت فروخت484.3 ہے