Baaghi TV

Tag: یورپی کمیشن

  • یورپی یونین  کا فیس بک اور انسٹا گرام کیخلاف رسمی تحقیقات کا آغاز

    یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹا گرام کیخلاف رسمی تحقیقات کا آغاز

    برسلز: یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹا گرام کے خلاف رسمی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    یورپی کمیشن کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اگست 2023 کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت میٹا کی زیر ملکیت سروسز کے خلاف تحقیقات کی جائے گی،یہ اعلان اس لیے اہم ہے کیونکہ رسمی تحقیقات سے یورپی کمیشن کو میٹا کے خلاف کارروائی کے لیے اضافی تحقیقاتی اختیارات مل سکیں گے، جیسے دفاتر کی تلاشی لی جاسکے گی یا عارضی اقدامات کا اطلاق ہوگا،ڈی ایس اے کی کسی بھی خلاف ورزی ثابت ہونے پر میٹا پر اس کی عالمی آمدنی کے 6 فیصد حصے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے،ڈی ایس اے کے تحت میٹا کے دونوں سوشل میڈیا نیٹ ورک کو بہت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز (وی ایل او پیز) قرار دیا گیا ہے۔

    فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

    یورپی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ میٹا کو بچوں کو لاحق خطرات کی روک تھام میں ناکامی کا سامنا ہو رہا ہے،حکام کو دونوں سوشل نیٹ ورکس کے لت لگانے والے ڈیزائن پر زیادہ تحفظات ہیں جس میں اگر کوئی بچہ ایک ویڈیو دیکھتا ہے تو الگورتھم کی جانب سے اس سے ملتے جلتے مواد پر مبنی ویڈٖیوز کو دکھایا جاتا ہے۔

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

  • پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا، یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا جس میں شرکت کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کیلئے روانہ ہوگا، پی آئی اے اور ویژن ائیر کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ختم کرکے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

    ادھر ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پی آئی اے اور ویژن ائیر کا معاملہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا، باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ملکوں میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

  • یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا

    یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا

    یوکرین حملے کے بعد دنیا بھر کے ممالک روس پر ہر ممکنہ پابندیاں عائد کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد روس نے دھمکی دی کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو وہ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کر سکتا ہے جس کے بعد برطانیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو یورپ کو گیس سپلائی بند کردیں گے، روس کی دھمکی

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپ 2030 تک روسی توانائی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا ہے-

    یورپ میں کئی مہینوں سے توانائی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سپلائی کی غیر یقینی صورتحال ہے، منصوبے کا مقصد یورپی ممالک کی روسی گیس کی طلب کو سال کے اختتام سے پہلے دو تہائی کم کرنا ہے۔

    روس کے خلاف بغاوت :یوکرین کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے گئے

    دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں کبھی فتح نہیں ملے گی، روسی تیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت سےلیا گیا تھا، توقع ہے کہ اس اقدام کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، تیل کی کمپنیاں قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہ کریں،امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں قیمتوں میں اضافہ ہو گا،آزادی کے دفاع کے لیے یہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

    یوکرین شرائط پوری کرے ،فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا،روس

    خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

    واضح رہے کہ یورپین ممالک اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔

    11 سالہ یوکرینی بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹر سفر کر کے سلواکیہ پہنچ گیا