Baaghi TV

Tag: یوم

  • ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ

    ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکۂ برطانیہ کی وفات پر یومِ سوگ منانے کی منظوری دے دی۔

    اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل پاکستان میں یومِ سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ملکہ برطانیہ کا تابوت آج بذریعہ سڑک ایڈنبرا پہنچایا جائیگا،وزارتِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملکۂ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

    ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔الزبتھ دوم 6 فروری 1952ء سے 8 ستمبر 2022ء کو اپنی موت تک 70 سال اور 214 دن برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

  • سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی

    سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی

    6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ملک میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بے مثال سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی

  • تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس لے لیا۔

    14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہےکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔

  • 06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی منانے کا اعلان

    06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی منانے کا اعلان

    لاہور:ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب نے مسجد نبوی کے تقدس کی خلاف ورزی پر 06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی شریف منانے اور قراردادیں منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ تمام سیاسی ومذہبی قائدین رسول اللہ ﷺسے محبت رکھتے ہیں اور کسی کافر کو بھی بغیر قرآن وسنت کے شواہد کے گستاخ رسول ﷺ قرارنہیں دیاجاسکتا سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں ختم کریں شیری مزاری کے توہین مذہب پر اقوام متحدہ کو لکھا جانےوالا خط بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس سے توہین ناموس رسالت اور توہین مذہب کے خلاف چلائی جانے والی سازشوں کو تقویت ملے گی اور پاکستان پر دباﺅ بڑھے گا عمران خان شریں مزاری کو حکم دیں کہ وہ اقوام متحدہ کو لکھا جانیوالا خط واپس لیں

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماءکونسل و متحدہ علماءبورڈ اور نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمدطاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر راغب نعیمی ، مفتی محمد علی نقشبندی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا عبید اللہ گورمانی، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم قادری، قاری مبشر رحیمی، مفتی عمر فاروق، مولاناقاسم قاسمی، مولانا ابو بکر حمید صابری، صاحبزادہ ثاقب منیر، مولانا طلحہ صدیقی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حبیب الرحمن عابد اور دیگر نے ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ پاکستان علماءکونسل کسی سیاسی جماعت کی غلام نہیں ہے ہم اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد وخودمختار ہیں

    عمران خان کے ساتھ 16ماہ کام کیا کبھی کوئی مراعات یا ذاتی فائدہ نہیں لیا اسی طرح موجودہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی کے دوران ہم نے پاکستان اور دین اسلام کے خدمت کیلئے کرداراداکیا ہے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، ملک و قوم اور دین کیلئے کسی بھی فرد اور حکومت سے تعاون کرنا جرم نہیں ہے ایک سوال پر حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ عمران خان کو کیسے گستاخ رسول قرار دیدیں ؟ایسی باتیں ہی تباہی کا باعث بنتی ہیں جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں کسی کو کافر یا گستاخ کہنا درست نہیں ہے،

    عمران خان تو درکنارکسی کافر کو بھی گستاخ رسول قرآن و سنت کے شواہد کے بغیرقرار نہیں دے سکتے انہوںنے کہاکہ سعودی دورے کے دوران حکومتی وفد کے حق اور مخالفت میں نعرہ بازی حرمین کی حدود میں ہوئی جونہیں ہونی چاہیے تھی اس پر سعودی حکومت تحقیقات کررہی ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان رسول اکرم ﷺ کے امتی ہیں ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نعرہ بازی کے عمل کی بھرپور مذمت کریں انہوں نے کہا کہا کہ گذشتہ دو سال سے ملک میں توہین مذہب و توہین ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہوا ہے ، عوام الناس نے اگر ایف آئی آرز کروائی ہیں یا درخواستیں دی ہیں تو ان کو میرٹ پر دیکھا جانا چاہیے ، اس سلسلہ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر قانون اور وزیر داخلہ یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر شیریں مزاری کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو لکھے جانے والے خطوط پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے قائدین کو عدالتوں ، متحدہ علماءبورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے تھا، شیریں مزاری کا خط پاکستان کے نظام میں بیرونی مداخلت کو دعوت دینا اور توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو تقویت دے گا، عمران خان صاحب کو اس پر فوری خطوط کو واپس لینے کاحکم دینا چاہیے ،

    ایک منظم سازش کے تحت ان قوانین کے خلاف پہلے ہی بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے جس کو ان خطوط سے تقویت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ کے پاس جب ایف آئی آرز یا درخواستیں آئیں گی تو قرآن و سنت اور ملک کے قوانین کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں کسی حکومت ، فرد ، گروہ یا جماعت کے سامنے نہیں وزیر اعظم شہبازشریف ،وزیر قانون اور وزیر داخلہ سے واضح بات کی کوئی مقدمہ سیاسی و ذاتی مخالفت پر توہین مذہب پر نہیں ہونا چاہئے جس پر انہوںنے یقین دہانی کروائی ہے انہوںنے کہاکہ متحدہ علماءبورڈ نے گذشتہ تین سال میں جو کام کیا ہے وہ روز روشن کی طرح واضح ہے ، ہم نے ہمیشہ درخواست کی ہے کہ غیر شرعی فتوے بازی ، غداری اور گستاخی کے فتوے بند ہونے چاہئیں ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ، اس فورم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حق کو حق کہیں گے اور سچ کو سچ کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کا حل صاف شفاف احتساب اور آزادانہ انتخابات سمجھتے ہیں، فوری طور پر انتخابی اصلاحات کی جائیں تا کہ انتخابات کا راستہ آسان ہو۔پاکستان علماءکونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اجلاس مئی کے آخری ہفتہ میں ہو گا جس میں مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

  • پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے استدعا ہے کہ 23 مارچ کے مارچ کو آگے لے جائیں کیونکہ اس روز دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ اور پورے اسلام آباد کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہو گا جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی روز ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • اوکاڑہ میں محرم الحرام کے فل پروف سکیورٹی کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

    اوکاڑہ میں محرم الحرام کے فل پروف سکیورٹی کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک نے باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور شہر میں فول پروف سکیورٹی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں سے ضلع بھر میں منعقد ہونیوالی مجالس عزا اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ عمرسعید ملک نے مزید کہا ہے کہ پولیس اپنے وقار کو ہمیشہ قائم رکھے گی اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی شرانگیزی پھیلانے والے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔