Baaghi TV

Tag: یومِ تشکر

  • عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے،عطااللہ تارڑ

    عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے،عطااللہ تارڑ

    اسلام آ باد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گاعوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب اور شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائے گی، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوں گی شہداکی یادگاروں پر دعائیہ تقاریب اور پھول رکھے جائیں گے، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی اور وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

  • دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، شرجیل انعام میمن

    دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، اس جنگ کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ 24 کروڑ عوام نے جیتا ہے، پاکستان کی میڈیا نے صرف سچ دیکھا اور بولا-

    کراچی میں پی پی پی کی جانب سے یومِ تشکر کے پیشِ نظر منقعدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیڈر شپ کی ہدایت پر سندھ بھر میں یومِ تشکر و یومِ فتح منا رہے ہیں بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کی جنگ لڑی ہمیں ایٹمی قوت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں سپریم کمانڈر کی حیثیت سے صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا، دشمن کو شکست دینے پر پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، اس جنگ کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ 24 کروڑ عوام نے جیتا ہے، پاکستان کی میڈیا نے صرف سچ دیکھا اور بولا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنگ میں فتح کے بعد بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، تقریب میں اصل ہیروز افواجِ پاکستان کے جوان ہیں ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں، ہمیں کوئی بھی طاقت ہرا نہیں سکتی، مودی کو رافیل پر گھمنڈ تھا، ہماری فضائیہ نے رافیل گرائے، بھارت کے خلاف آپریشن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد کیا گیا ہم نے میڈیا کی جنگ میں بھی فتح حاصل کی، سو شل میڈیا نے بھارتی میڈیا کو زیرو بنا دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ نےمشکل وقت میں ہماری مدد کی ، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی ، پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر چلانے والے نہیں ہیں، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

  • آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج  یومِ تشکر منانے کا اعلان

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور "آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج اتوار کے روز ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواجِ پاکستان کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے، اور قوم کے عزم و اتحاد کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بُنیان المرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا، اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی کی مدد سے ہمیں کامیابی اور سرخروئی نصیب ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کے رافیل طیارے جب پاکستان کے جانبازوں کے نشانے پر آئے تو ناکام ہو گئے، اور بھارتی توپوں کو اس انداز میں خاموش کیا گیا کہ تاریخ اسے یاد رکھے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگرچہ دشمن نے اشتعال انگیزی کی، پاکستان نے صبر و تحمل سے کام لیا مگر بھرپور تیاری کے ساتھ اپنا دفاع یقینی بنایا۔

    انہوں نے قوم بالخصوص علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ کل ملک بھر میں اجتماعی دعاؤں، نوافل اور شہداء و غازیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف