Baaghi TV

Tag: یوم الحاق پاکستان

  • پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی  حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم

    پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور دیرینہ رشتوں کی یاد تازہ کرتا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے منظور کی گئی تاریخی قرارداد برصغیر کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جس میں جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے ریاست کے پاکستان سے الحاق کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس متفقہ قرارداد نے اُس وقت جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی اجتماعی سیاسی امنگوں کی نمائندگی کی اور ڈوگرہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عوام کی خواہشات کا احترام کریں،یہ قرارداد کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد میں آج بھی ایک اہم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور دیرینہ رشتوں کی یاد تازہ کرتا ہے، جبکہ اس موقع پر کشمیری عوام کی آزادانہ رائے اور خواہشات کے احترام کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اب بھی جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے اور خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

    وزیراعظم نے بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام کی جرات، ثابت قدمی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • 19 جولائی  1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    19 جولائی 1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستان سے کشمیریوں کی لازوال محبت کا ہر وقت اظہار ہوتا ہی رہتا ہے. کشمیریوں کو پاکستان سے بچھڑ جانے کی یاد بہت ستاتی ہے. اسی وجہ سے دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، اس اہم دن کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیری ریلیاں نکالیں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

    آج کے دن 19 جولائی 1947 کے دن کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ لیا تھا، جسے بھارتی تسلط نے کچلنے کی کوشش کی لیکن انہتر سال بعد بھی وہ اس مضبوط ڈوری کو توڑ نہ سکا۔19 جولائی 1947 پاکستان کے قیام سے ایک ماہ پہلے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا جس پر وہ انہتر سال بعد بھی قائم ہیں کشمیر پر بھارتی قبضے کو انہتر سال گزر گئے ۔

    بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیے .یہی وجہ ہے کہ بھارت نے نصف صدی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے۔لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کردیا ۔

    بھارت نے کشمیریوں کے نعرہ آزادی بارود کی گونج میں دبانے کی کوشش کی لیکن جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا دُنیا بھر کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا ۔ آج بھی ہے اور رہے گا۔