کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا
ڈیرہ غازی خان میں یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر احمد کمال کی زیر قیادت یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی یونان کشتی حادثہ میں 298 پاکستانی تارکین وطن شہید ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹل اموات600 بتائی جارہی ہے یہ یونسن حادثہ یونان کے ساحل سے 50 کلو میٹر دور سمندر میں پیش آیا اس حادثے سے سب سے زیادہ اموات پاکستانی تارکین وطن کی ہوئی ہیں
Tag: یوم سوگ

ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

یونان کشتی حادثہ،ملک بھر میں آج یوم سوگ
یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی اموات کا معاملہ ،وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے
وزیراعظم کی جانب سے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی کام کا آغاز کر دیا ،ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تمام حقائق جمع کرے گی ،کمیٹی انسانی سمگلنگ کی تحقیق اور زمہ داران کا تعین بھی کرے گی ،ایف آئی اے کی جانب سے بھی اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سیل میں 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، ایف آئی اے کی کمیٹی حادثے میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرے گی
یونان کشتی حادثہ،78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ
یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ،حکومت پاکستان نے 78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے،حکومت پاکستان نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہونگے یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی یونان میں پاکستانی سفارتخانہ کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈینیشن کی جائے گیایف آئی اے کی جانب سے مختلف شہروں میں کاروائیاں بھی شروع کر دی گئیں آزاد کشمیر سے 8 مشکوک انسانی سمگلر گرفتار کر لیے گئے، ایف آئی اے نے شیخوپورہ سے بھی کشتی ایجنٹ طلحہ شاہزیب گرفتار کر لیا ،ایجنٹ کی جانب سے 35 لاکھ لیکر فیملی کو یونان بذریعہ کشتی بھیجا گیا تھا
ایف آئی اے حکام کی جانب سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایجنٹ شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے پیسے وصول کرتا تھا ایجنٹ متاثرہ فیملز سے پیسے لے کر لیبیا مرکزی ایجنٹوں کو بھیجتا تھا گرفتار ایجنٹ اٹلی پہنچنے کے فی کس 23 لاکھ وصول کرتا تھا ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر ایجنٹ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ایجنٹ سے مرکزی اسمگلرز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کچھ ایجنٹس کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے اس حوالے سے ہم لیبیا، اٹلی اور گریس کے حکام سے رابطے میں ہیں گریس اوراسپین میں اس وقت ایف آئی اے نمائندے موجود ہیں
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کارروائی ،کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتارکر لیا گیا، ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ایجنٹ نے یورپ بھجوانے کے لئے 17 لاکھ روپے سے وصول کئے۔
کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے ، سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمینیونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 19, 2023
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، مگر یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ حادثات کا تسلسل ہے، سرکاری سطح پر سوگ منایا جائیگا،انسانی سمگلروں کی گرفتاریاں بھی ہوں گی تاہم پھر بھول جائیں گے،
نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں ، خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یونان میں کشتی کے ڈوبنے سے انسانی ہلاکتوں کے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اموات کی ذمہ دار ہماری ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ ملک کے نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے واضح ہیں- ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام نوجوانوں پربری طرح اثر اندازہورہا ہےلاکھوں نوجوان مہنگائی،بے روزگاری اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورت حال میں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، یہی وجہ ہے کہ جان کی پروا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے بھی یورپ و دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں- ہمارے نوجوان اچھی زندگی گزارنے اور روشن مستقبل کے خواب لیے غیر قانونی طریقے سے خطرناک راستے سے یورپ کا سفر شروع کرتے ہیں۔یہ مایوسی اور بدقسمتی ہی ہے کہ ہمارے نوجوان پاکستان چھوڑ کر دوسرے ممالک جانا چاہتے ہیں- اگر حکومت نے ان کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تو آنے والے وقت میں اللہ نہ کرے پاکستان کو مزید بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہیومن ٹریفکنگ پہ باقاعدہ قانون سازی کرے اگر قانون موجود ہے تو اس پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مزید نوجوان اپنی جانوں کا نقصان نہ کریںبرطانوی آخبار نے یونان حادثے کے حوالے افسوس ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی جہاز کے نچلے حصے میں لایا گیا خواتین اور بچوں کو کشتی کے سب سے نیچے والے حصے میں لا کر بند کر دیا گیا تھا۔ دیگر ممالک کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت دی گئی تھی یونانی کوسٹ گارڈ اپنے منفی کردار پر پردہ ڈال رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں اور بلخصوص بچوں اور خواتین کو صاف پانی تک نہیں دیا گیا کشتی کی حالت بھی نہایت خراب تھی اور ڈوبنے سے پہلی ہی کئی افراد ہلاک ہو چکے تھے
کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل
کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار
انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا
یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس، یوم سوگ کا اعلان کردیا-
باغی ٹی وی: یونان میں 14 جون کو حادثے پر وزیراعظم نے 19 جون کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رُکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی –
نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کمیٹی کے رُکن مقرر کئے گئے ہیں آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں-
کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا-
ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے قانون سازی ہوگی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن


