Baaghi TV

Tag: یوم سیاہ

  • متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری: پی ایف یو جے کا ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

    متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری: پی ایف یو جے کا ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد سے پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    پی ایف یو جے نے کہا کہ تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے، بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی، صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے، تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے، کالے قانون کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی۔

    ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل میمن

    انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کےنتیجے میں پہلے پکڑدھکڑ کی جائیگی پھر سزا دی جائے گی ، پیکاترمیمی ایکٹ کے خلاف پریس فریڈم موومنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایکٹ کیخلاف پی ایف یوجے کا صرف احتجاج نہیں بلکہ موومنٹ ہے-

    کرپشن کیسز میں سابق امریکی سینیٹر کو 11 سال قید کی سزا

    افضل بٹ نے بتایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف عدالت بھی جارہے ہیں، جس پر قانونی ماہرین کام کررہےہیں اور مختلف شقوں کا جائزہ لیاجارہاہے، ایکٹ پر فوری عملدرآمد کاامکان نہیں کیونکہ ابھی اتھارٹی رولز بننے ہیں،جس اسپیڈ سے حکومت نے قانون منظورکرایا ہوسکتاہے ان کی تیاری بھی مکمل ہو، ایکٹ پر عملدرآمد کی رفتار چند روز میں واضح ہوجائے گی اور ایکٹ سے متاثرہ صحافیوں کو قانونی اور انسانی بنیاد پر بھی تعاون فراہم کریں گے۔

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

  • بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں اور کشمیریوں سے زندہ ہونے کا حق بھی چھین رکھا ہے، بھارت سیکولر نہیں بلکہ اس وقت ہندتوا کی سوچ پر چل رہا ہے، بھارت نے خواتین سمیت کشمیری قیادت کو کئی سالوں سے پابند سلاسل رکھا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کو قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ریاست ہے لہٰذا دنیا بھارتی ریاست پر دہشت گردی کا مقدمہ چلائے، بھارت نے کشمیر نہیں بھارت میں اقلیتوں کو بھی ذبح کیا اسکے باوجود بھارت کو یوم جمہوریہ مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان پر دراندازی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت الزام پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں لوگوں کو قتل کروایا، بین الاقوامی دنیا کے دوہرے معیار اب نہیں چل سکیں گے۔ دنیا اب جان چکی ہے اپنی آزادی کی جنگیں اپنے خون سے لڑنی پڑتیں ہیں، محض اخلاقی اور سفارتی حمایت سے یہ مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔

    امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق نے احتجاج سے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے میں مزید تاخیر نہیں کر سکتا، عرب دنیا کو کشمیری عوام کے حقوق کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد عالمی برادری کی فوری توجہ کی مستحق ہے، مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • پوپ فرانسس کی  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانی برادری سے متعلق فروغ دی گئی اقدار کو ذہن میں رکھیں مقدس سمجھی جانے والی کسی بھی کتاب کا احترام کیا جانا چاہئیےاوران لوگوں کا احترام کرنا چاہئیے جو اس پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں ’غصہ اورنفرت‘ محسوس ہوئی۔

    اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    اگرچہ سویڈش پولیس نے قرآن مخالف مظاہروں کی متعدد حالیہ درخواستوں کو مسترد کیا لیکن عدالتوں نے ان فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرتے ہیں پوپ فرانسس نے اپنے انٹرویو میں اظہار رائے کی آزادی کے جواز کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں سے نفرت کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے نہ اس کی اجازت دی جانی چاہئیے ۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سویڈن اپنی شناخت کے بارے میں سوچے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین سکیورٹی صورتحال ہے۔ دوسرے لوگوں کی توہین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بدھ 28 جون کو جب دنیا بھرمیں بہت سے مسلمان عید الاضحی منا رہے تھے تو اسٹاک ہوم میں ایک شخص نے مسجد کے باہر قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی ۔

    ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

  • ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

    ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا،اسلام آباد میں کشمیری شاہراہ جمہوریت پراحتجاج کریں گے-

    مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، بھارتی سٹیبلشمنٹ اورلیڈرشپ کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ مودی پیکیج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرے گا ۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی دو برس بعد جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کشمیری بھارتی فوج پر حملے کر رہے ہیں جموں کشمیر میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملہ ہوا ہے، عسکریت پسندوں کی جانب سے سحری کے وقت بس پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا ہے، جبکہ 8 فوجی زخمی ہوئے ہیں، بس میں 15 جوان سوار تھے، اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا-

    سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کےاقدامات سخت کردیئے گئے ہیں سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے میں گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈورن کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ سرحدی دیہات جہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف 24 اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی گئی ہے جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں-

    واضح رہے کہ 5اگست2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا-

    مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو…

  • فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے)فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 26جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے  طور پر مناتے ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی جموں و کشمیر فورم فرانس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا

    میزبان تقریب چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری تھے،اس موقع پر چیرمین نعیم چوہدری ،صدر مرزا خالق جرال سئنیر نائب صدر نوید غوث ،جنرل سیکڑی راشد جرال اور انکے ساتھیوں نے آنیوالے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا ہے ،

    قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) سردار ظہور احمد نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری قوم کا احتجاج اس امر کا مظہر ہے کہ بھارت میں نہ تو حقیقی جمہوریت رائج ہے اور نہ ہی وہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ صدر جموں وکشمیر فورم فرانس مرزا اخلاق جرال نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ،بانی پاکستان پریس کلب (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا،

    چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس راجہ علی اصغر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور نا جائز تسلط قائم کر رکھا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی سر زمین میں اپنی فوجیں داخل کر کے مارشل لاء نافذ کر کے بندوق کے زور پر جمہوریت کو پروان چڑھانے کی لاحاصل کو شش کی جا رہی ہے۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر چھائی ہوئی ظلم کی سیاہ رات بھی ان شا اللہ جلد ہی ختم ہو گی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ان شا اللہ ! وہ دن ضرور طلوع ہوگا کہ جب جموں و کشمیر کے عوام اپنا یوم آزادی کسی خوف کے بغیر منائیں گے،فرانس کی معروف شخصیت چوہدری صفدر برنالی نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم آزادی ہو یا یوم جمہوریت یا پھر کوئی اور خوشی کا دن.کشمیری عوام کے لیے بھارت کا ہر ایک خوشی و شادمانی کا قومی دن یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اور کیوں نہ ہوکہ جب کوئی قوم یا کوئی ملک نا جائز تسلط جما کر دوسری قوم یا ریاست کے عوام کو محکومی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دے تو محکوم قوم کے مظلوم افراد ظالم کے خلاف سینہ سپر نہ ہوں، احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر فورم فرانس راشد رضا جرال نے ادا کئے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت میں سرعام جمہوری اقدار کی پامالی کرتے ہوئے سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے حقوق کو سرعام غصب کررہا ہے بلکہ نیچ ذات کے ہندو بھی استحصالی طبقہ کی چیرہ دستیوں سے کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہیں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ میں مسلم لیگ ن فرانس ، تحریک انصاف فرانس ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ، پاکستان بزنس فورم فرانس ، ہیومن رائٹس کمیشن ، ادارہ منہاج القرآن فرانس ، انجمن فلاح دارین فرانس ، پوٹھوہار ایسوسی ایشن فرانس ، کرائی ایسوسی ایشن فرانس و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔ پ
    اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور شہد ائےکشمیر کے لئےدُعا بھی مانگی گئی۔یوم سیاہ کی تقریب فرانس آزاد کشمیر اور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔

  • بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری

    بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری

    سری نگر :بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری،اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کویاد دلایا جاسکے کہ بھار ت کی طرف سے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار ایک جمہوری ملک ہونے کے اس کے دعویٰ کی نفی کرتا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ، میرواعظ عمر فاروق، شبیراحمد شاہ اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے اور دیگر حریت رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج کشمیری سول کرفیو نافذ کر رہے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیری اوران کے ہمدرد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذو ل کرانے کیلئے عالمی دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اورریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ادھر بھارتی قابض انتظامیہ نے پوری وادی کشمیر اور جموں خطے کے متعدد علاقوں کو نام نہاد سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی پابندیاں لگا کر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیاہے۔ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارلوگوں کو چیک پوسٹوں پر رکنے پر مجبور کررہے ہیں اور ان کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ 26 جنوری کی تقریبات کے مرکزی مقامات بالخصوص کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے ارد گرد بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    دونوں اسٹیڈیموں کی طرف جانے والی سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کی نگرانی کیلئے سراغرسا ں کتے اور ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں۔نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں نئے بنکرز اور رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔فورسز اہلکار اچانک گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

  • بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    اسلام آباد : بھارت آج اپنا یوم آزادی منا رہا ہے تو دنیا اسے یوم سیاہ مانتی ہے اور آج دنیا بھر میں پاکستانی ، کشمیری اور دیگر انسانی حقوق کے علمبردار اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج 15 اگست 2019 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

    کشمیریوں کے حقوق ضبط کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔بھارت نے خصوصی حیثیت تبدیل کرکے مقبوضہ وادی میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے تھے اور وادی کو جیل میں تبدیل کردیا تھا جبکہ 12 روز سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام بد ترین مشکلات کا شکار ہیں۔بھارتی فوج کے محاصرے میں پھنسے لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کاشکار ہیں اور کشمیری بچوں کو بھی دودھ کی فراہمی تک بند ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حکومت پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ملک کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج دنیا بھر میں مقیم پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ممالک میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • 25 جولائی یوم سیاہ : لیگی رہنما متحرک ہوگئے

    25 جولائی یوم سیاہ : لیگی رہنما متحرک ہوگئے

    لاہور: حکومت کے خلاف یوم سیاہ ، ن لیگ متحرک ہوئگی ، مسلم لیگ ( ن ) کا 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان، شہباز شریف یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے خود متحرک ہوگئے، 25 جولائی کو مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ نے 25 جولائی کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کی حکمت طے کرلی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت انتقامی احتساب کرہی ہے، 25 جولائی کو مہنگائی اور معیشت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    اس اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو راہداری ریمانڈ کے بغیر ہی لاہور سے پنڈی منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) نے 25 جولائی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اے اپی سی کی دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورتی اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔