Baaghi TV

Tag: یوم عاشور

  • یوم عاشور سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا وزیرداخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین

    یوم عاشور سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا وزیرداخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ عاشورہ کے موقع پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے بھرپور اقدامات کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے موقع پر مؤثر انتظامات کرنے پر سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کو بھی عاشورہ کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے پر خصوصی طور پر سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور بھرپور تعاون سے عاشورہ پُرامن طریقے سے گزر گیا، جو لائق تحسین ہے۔

    یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

    روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

    غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

  • یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

    یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عزاداران نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں یومِ عاشور کے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے پُرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچے۔ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے راستوں پر رکاوٹیں لگا کر غیر متعلقہ آمد و رفت بند کی گئی، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی، دفعہ 144 نافذ رہی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

    جلوسوں کے راستوں میں جگہ جگہ دودھ، پانی اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں جبکہ نذر و نیاز اور لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا، شہریوں نے بھرپور انداز میں کربلا کے پیاسوں کی یاد تازہ کی۔ملک کے مختلف حصوں میں تعزیتی جلسے، مجالس اور دینی محافل کا انعقاد کیا گیا، جہاں علمائے کرام نے حضرت امام حسینؓ کے پیغامِ حریت اور ان کی بے مثال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

    یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

    غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

    ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

  • سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ کے سینٹرل پولیس آفس کا اہم دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    دورے کے دوران وزیراعلیٰ اور دیگر حکام نے مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا اور جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت جاری کی کہ شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، اور معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حکومت، فورسز اور عوام ایک پیج پر ہیں، اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے حکم دیا کہ مجالس، جلوسوں اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ یوم عاشور پُرامن ماحول میں مکمل ہو۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

    پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

    لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

    یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

    آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

  • یوم عاشور: سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

    محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک بند کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کرے اور آگاہ کرے۔

    گنڈا پور میں اخلاقی جرات ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے چکے ہوتے، گورنر کے پی

  • یوم عاشور،جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،موبائل سروس معطل

    یوم عاشور،جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،موبائل سروس معطل

    ملک بھر یوم عاشور 10محرم الحرام،ماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ ہے

    کراچی یوم عاشور ،10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا،جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ کررہا ہے ،مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ، نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس تبت سینٹر پہنچ گیا ہے، جلوس کے شرکاء نے مولانا علی افضال کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی،مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا،جلوس کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں کنٹینر رکھ کر بند ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ جزوی طور پر کھلا ہوا ہے، پولیس اور رینجرز جلوس کے روٹ پر موجود ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزرا کے ہمراہ جلوس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا،ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کا دورہ کیا.

    کراچی میں شدید گرمی، جلوس میں شریک 200 افراد کی حالت غیر
    شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے 200 عزاداروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد دی گئی، اس ضمن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے،شدید گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے،ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں،ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یومِ عاشور کے موقع پر گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شمالی بحیرۂ عرب پر موجود ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شہر میں شمال مشرق سے گرم اور نم آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔کراچی میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس ہو رہی ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق اس گرمی کی وجہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہونا ہے،محکمۂ موسمیات نے اپیل کی ہے کہ شہری باہر اور کھلے آسمان کے نیچے جانے میں احتیاط کریں۔

    ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی کراچی میں مرکزی جلوس میں شرکت
    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے ۱۰ محرم الحرام مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائمخانی، امین الحق، فرقان اطیب اراکین مرکزی کمیٹی شامل اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی زمہداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

    راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،پنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، 1000کے قریب ٹریفک اسٹاف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں،سی پی او کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی گئی ہے،جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا ہے

    لاہور۔ دسویں محرم کا مرکزی جلوس محلہ شیعاں سے گزر گیا،مرکزی جلوس تھوڑی ہی دیر میں رنگ محل چوک پہنچے گا ،نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی گئی،جلوس چوک نواب صاحب، چوٹہ مفتی باقر، چوک پرانی کوتوالی،مسجد وزیرخان، کشمیری بازار پہنچے گی،سوہا بازار، تحصیل بازار، بازار حکیماں سے ہوتی ہوئی فقیر خانہ،اونچی مسجد سے بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے گا،

    یوم عاشور مرکزی جلوس روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر فیلڈ میں موجود ہیں، ڈی سی لاہور نے145 اے ماڈل ٹاؤن میں مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا،تحصیل ماڈل ٹاؤن کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جمیعت المنتظر پر اختتام پذیر ہوگا،ڈی سی لاہور نے جلوس و مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات پر بریفنگ لی گئی، بہترین انتظامات کروانے پر منتظمین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، جلوس روٹ پر عزاداروں کی سہولت کےلئے سبیل/ لنگر، واسا، ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کے کیمپس فعال ہیں۔انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر عوام کی سہولت اور سلامتی کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنارہی ہے

    مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں،عظمیٰ بخاری
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے، صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلیے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں،مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں، پولیس سمیت سیکیورٹی کے دیگر ادارے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہیں

    کوئٹہ میں یومِ عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے،کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس آج صبح 9 بجے کے قریب علم دار روڈ سے برآمد ہوا،ملتان میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گاہ حرا حیدریہ سے برآمد ہو گیا ہے،مرکزی جلوس شام 6 بجے درگاہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا،گوجرانوالہ میں جلوس میں لنگر کی تقسیم کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر 249 جلوس اور 164مجالس ہوں گی، مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہو گا،مظفر گڑھ میں 165 جلوس اور 279 مجالس منعقد ہوں گی، ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں،شیخوپورہ ریجن کے ضلع قصور کے تھانہ اے ڈویژن میں مرکزی جلوس سادات منزل اپنے روایتی راستے پر گامزن، جلوس کے راستے اور جلوس کے ساتھ قصور پولیس کے دستے سیکورٹی کے لیے موجود ہیں،

  • یوم عاشور،امن، محبت، بھائی چارے، صبر اور استقامت کو فروغ دیں،شیری رحمان

    یوم عاشور،امن، محبت، بھائی چارے، صبر اور استقامت کو فروغ دیں،شیری رحمان

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے 10 محرم الحرام کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ کربلا پوری دنیا کو اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ حق اور اسلام کی سربلندی کے لیے کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،کربلا میں ناقابل فراموش قربانی برائی پر اچھائی کی فتح کو نمایاں کرتی ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ بدی کو بالآخر شکست ہی ہوگی،عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو یاد کریں، اور مربوط معاشرے اور ملک کیلئے احترام، رواداری، امن اور ہم آہنگی کی پرچار کریں،پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق امن، محبت، بھائی چارے، صبر اور استقامت کو فروغ دیں،

    وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا حقیقی پیغام ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے ،حضرت امام حسین اور کربلا کے شہدا نے اپنے خون سے اسلام کو زندہ وجاوید کردیا ،ماہ محرم حق و باطل کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے،امت مسلمہ ظلم کے خلاف نبروآزما رہنے کے لیے حسینی کردار سے رہنمائی لے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ مصباح ہدایت،چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حق کی خاطر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قربانی دیدی مگر دین کی حرمت پر آنچ نہ آنے دی نواسہ رسول اور اہلخانہ کی قربانی کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی،جہانگیر ترین

    تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی،جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور انکے رفقاء نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی،

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا۔ تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی. حضرت امام حسین ؓ کی شہادت باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی ، سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا،حضرت امام حسین ؓکی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے، حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد کوسامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے

    یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق سیکھاتا ہے ،
    حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ، یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے،حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا،امام حسینؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ،کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہ ہے ، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے،آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے،

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عاشورہ کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت شہداٸے کربلا کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ”دین است حسین دین پناہ است حسین“ کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے جسے آل رسول نے اپنے خون سے لکھا ہے۔امام حسین نے کربلا میں رضائے الہی اور بندگی کی اعلی ترین مثال قاٸم کی،اہل ایمان کے لٸے امام حسین کی زندگی فلسفہ حیات اور شہادت راہ نجات ہے۔ کربلا والوں نے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دین کو سرخرو کیا۔امام علی مقام کے غم میں آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اسلام تا قیامت اہل بیت کی قربانیوں کا قرض خواہ رہے گا،شہادت نواسہ رسول نے اسلام کو حیات بخشی ہے۔ امام عالی مقام صبر و استقلال کے کوہ ہمالہ تھے۔ آپ ایثار و وفا کے مینارہ نور تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں درس رضا دیتا ہے۔