Baaghi TV

Tag: یوم عاشورہ

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر پیغامات جاری کئے ہیں-

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم صمیم کا پیغام دیتا ہے یہ دن حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،اقعہ کربلا صبر، وفا اور قربانی کی ایسی بے مثال داستان ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کو راستہ دکھاتی رہے گی، کربلا ہر دور کے اندھیروں میں حق کا راستہ دکھانے والا روشن چراغ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یوم عاشور کو تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن قرار دیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاامام حسین کی قربانی ہمیں صبر، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے، اور یہ تاقیامت انسانیت کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی، آج ہماری قوم کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حضرت امام حسین کی سیرت اور تعلیمات سے رہنمائی لینا وقت کی اہم ضرور ت ہے، امام عالی مقام کی جدوجہد اتحاد، استقامت اور حق کے ساتھ وابستگی کی اعلیٰ مثال ہے، اور ان کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے۔

  • یوم عاشورہ جلوس میں لوہےکاعلم تار سےٹکرانے پرکرنٹ لگنےسے 4 افراد جاں بحق

    یوم عاشورہ جلوس میں لوہےکاعلم تار سےٹکرانے پرکرنٹ لگنےسے 4 افراد جاں بحق

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشور کے جلوس میں لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 7 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشوہ کے دوران عقیدت مند لوہے سے بنا علَم لے کر جار ہے تھے کہ وہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔


    دوسری جانب کراچی میں بھی نواسہ رسولؓ جگر گوشہ بتولؓ جنت میں نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جگہ جگہ یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے جو بعداز مغرب ختم ہوگئے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

    کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوا۔

    قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی

    مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہوئیں۔ جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں، اس موقع پر نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہےمرکزی جلوس عزا کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود رہے۔ مرکزی جلوس کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین تبت سینٹر کے مقام پر ادا کی گئی۔

    میرپورماتھیلو:جروار شہر میں عزاداری اور ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد

  • یکم محرم 19 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    یکم محرم 19 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی لیکن محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ چاند 18 جولائی کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یکم محرم 19 جولائی بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے اور یوم عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

    مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    Muharram 2023
    محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے،غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

    فیصلے کےاعلان کے بعد گھرجا کرپتہ چلتا تھا کہ عملیات سےکچھ اورفیصلہ کیا گیا،فردوس عاشق

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی،چاند غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے، چاند نظر آنے کے لئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج،اجلاس ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہوگا

  • دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

    دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا بھی جائزہ لیا ،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے لاہور کے دیگر علاقوں کے جلوسوں کا بھی مشاہدہ کیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جلوسوں اورمجالس کی مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ د ی گئی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی کیے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور اہلکار بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے فرائض سرانجام دے رہے ہیں –

    وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آخری جلوس کے شرکاء کے پر امن طور پر منتشر ہونے تک اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے سیف سٹی اتھارٹی کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو چھوٹے اضلاع تک لے کر جائیں گے اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ پورے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال بہترین ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،کمشنرلاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیف آپریٹنگ آفیسر، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام بھی اس موجود پر موجود تھے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • پی ایس پی حسینیت کی پیروکار،ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے،مصطفیٰ کمال

    پی ایس پی حسینیت کی پیروکار،ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے،مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کربلا میں سردار جنت اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،

    سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے، حضرت امام حسینؑ اور خانوادہ رسول محمدؐ نے ثابت کیا کہ باطل کثیر تعداد میں ہونے کے باوجود ناکام رہتا ہے جبکہ حق قلیل ہونے کے باوجود کامیاب ہوتا ہے، اہل بیتؑ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ امت مسلمہ دین حق کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر لاگو کرے واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ اور اہل بیتؑ نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا ناممکن ہے،

    چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کیلئے کام کرے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھے

    قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی نیشنل کونسل ممبر و حیدرآباد ڈویژن صدر ندیم قاضی نے ڈویژن ممبر نقی حیدر ، رئیس راجہ خان ، محب خان و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ 10 محرم الحرام مولا علی قدم گاہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی

    سیکرٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی ایڈوکیٹ حسان صابر، جوائنٹ سیکرٹری یاسر صدیقی، نیشنل کونسل و صدر سینئر سٹیزن اس ایم خالد، انچارج ڈسٹرکٹ ایسٹ و نیشنل کونسل ممبر نادر خلجی، ایم اے جناح روڈ پر 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے قائم مرکزی کیمپ پر موجود تھے

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔

    یوم عاشورہ کا مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہو گیا.شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں پر گامزن ہے.نرکزئی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا.جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائے گی.مرکزی شبیہ ذوالجناح کے روٹ کے راستے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں.روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے ہیں.

    قبل ازیں 9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشورہ پر جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا ء برپا کی گئیں، عزاداروں کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلیں کا انتطام کیا گیا اس کے علاوہ نظر ونیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا،عزاداران حسین نے ماتم داری اور گریہ زاری کی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی.

    لاہور میں 9 محرم کا ایک اور مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس صبح پانڈو اسٹریٹ سے ہی برآمد ہوا تھا۔

    اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس یہیں اختتام پزیر ہوا.

    کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہوا۔

    روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
    لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوا۔پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

    سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیںامدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

    حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سیبلیں، نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    میرپور خاص، بدین، سجاول، کندھ کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نکالے گئے جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

    ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو کر اپنےمقررہ راستوں سےگزر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

    فیصل آبادمیں 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں 93 جلوس اور 138مجالس ہوئیں، مرکزی جلوس امام بار گاہ حیدریہ امین پور بازار سے برآمد ہوا۔

    جھنگ میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا جبکہ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حویلی سادات سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

    میانوالی میں عزاداروں نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر ماتمی جلوس نکالا، رحیم یار خان، بہاولپور، چنیوٹ، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

    پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز فجر میں اختتام پذیر ہوگا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے جبکہ مظفرآباد میں امام بارگاہ بیلہ نور شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔