Baaghi TV

Tag: یوم فضائیہ

  • وزیراعظم  اور صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام میں  جوانوں کو خراج تحسین

    وزیراعظم اور صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام میں جوانوں کو خراج تحسین

    1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے،یوم فضائیہ 7 ستمبر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔

    صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری کی ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،پاک فضائیہ نے نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ ہر مشکل وقت میں پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکۂ حق، ’’بنیان المرصوص‘‘ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے،پاک فضائیہ کی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے دنیا کو حیران کیا ہے اور اس کی جدید صلاحیتیں ملکی دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کی فضائی حدود اور قومی سالمیت کا بھرپور دفاع کیا ہے، جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کوبے مثال کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج کا دن پی اے ایف اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یادمیں منایاجاتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں،پاک فضائیہ پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں، پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا،پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتیں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے،اس بات پرفخرہے پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، مجھے یقین ہے پاک فضائیہ ملک کی خود مختاری کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔

    7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری کی تاریخ رقم کی۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہےیہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔

    1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے،ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

  • یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا

    یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا

    1965میں ملک کی فضائی حدود کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی یاد میں آج یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، جنگ ستمبر میں پاکستان ائیر فورس نے بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے،سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی،یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ نشانِ حیدر یافتہ شہید راشد منہاس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے،تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی،شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے گئے اور پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

    ہر سال 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ منانا 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کردار کی یاد دلاتا ہے،وہ تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرأت اور بہادری کی لازوال مثالیں قائم کرتے ہوئے پاک سر زمین کی حفاظت کی تھی۔

    واضح رہے کہ 20 اگست 1971ءکو پائلٹ راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمٰن طیارے میں سوار ہو گئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا،20 سالہ راشد منہاس نے اپنی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا رخ دشمن ملک کی بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں، اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی،راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطاء کیا گیا اور ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

    افریقی ایئر لائن بندروں کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نکلی

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

    پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےیوم فضائیہ پر پیغام میں کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔ ایم ایم عالم نے 1 منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،

    یوم فضائیہ،پی اے ایف کے تمام بیسز پر یوم شہداء کی تقریب
    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں پی اے ایف کے تمام بیسز پر یوم شہداء منایا گیا، 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہداء کی مناسبت سے تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں، ہم ان ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم فضائیہ کے موقع پر وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر ہوا بازوں کو خراج عقیدت اور سلام،یوم فضائیہ ہوائی جانبازوں کی سنہری داستانوں کا دن ہے۔ پاک فضائیہ کا 1965کی جنگ میں کردار ناقابل فراموش ہے جب بہادر ہوا بازوں نے محدود وسائل کے باوجود نہ صرف بھارتی فضائی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ بھارت کو اپنی بے مثال شجاعت کے ذریعے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ قومی ہیرو ایم ایم عالم نے1منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرا کر اُن کا غرور خاک میں ملایا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ اور ان کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔

    قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔ مریم نواز
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےیوم فضائیہ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں- آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کے پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے،پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنا دیا۔راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کیں۔پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔

  • آج قوم یوم فضائیہ منا کر اپنے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی

    آج قوم یوم فضائیہ منا کر اپنے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی

    راوالپنڈی : سات ستمبر یوم فضایئہ منایا جاتا ہے، یوم فضائیہ 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں منایا جاتاہے جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا۔ ا س موقع پر پاک فضائیہ نے پاک افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کر دیا

    یاد رہے کہ جنگ ستمبر 1965 کے دوران پاک فضائیہ کے صرف ایک جنگجو اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 میسٹر و ناٹ لڑاکا ٹاپس طیارے مار گرائے ۔ اسی طرح پاک فضائیہ کے دوسرے جوانوں نے بھی کمال مہارت سے دشمن کے دانت کردیئے تھے