Baaghi TV

Tag: یوم مزدور

  • کس قدر زیادتی  مزدور یکم مئی کو مزدوری کرتا ہے اور ہم چھٹی مناتے ہیں،عدالت

    کس قدر زیادتی مزدور یکم مئی کو مزدوری کرتا ہے اور ہم چھٹی مناتے ہیں،عدالت

    لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل ایل ڈے اے نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ڈی سیز کو ہدایت جاری کی جائے کہ پلاسٹک بیگ تلف کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” پہلے شاپنگ بیگ گھر سے لے کر جاتے تھے، اب بھی لے کر جائیں، ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے، مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ یہ ڈپٹی کمشنر کرتے کیا ہیں، ڈپٹی کمشنر بہت طاقتور ہے صرف باہر نکل کر دیکھ لے کہ ہو کیا رہا ہے”۔

    عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو پانی کے بچاؤ کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کارروائی اور پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    دورانِ سماعت عدالت نے اسکول کے بچوں کے ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھر صرف وہ نہیں جہاں ہم رہتے ہیں، یہ سارا ملک ہمارا گھر ہے، یکم مئی یومِ مزدور پر بچے والدین کے ساتھ صفائی مہم شروع کریں، کس قدر زیادتی ہے مزدور یکم مئی کو مزدوری کرتا ہے اور ہم چھٹی مناتے ہیں

    جوہر ٹاؤن کے علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہیں، وکیل ایل ڈی اے کا انکشاف
    وکیل ایل ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں بھی ہو رہی ہیں، لوگوں نے گھروں کو بینک اور کیفوں کو کرایے پر دے رکھا ہے، ایل ڈی اے آپریشن کرنا چاہتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیاں ہٹانا چاہتا ہے، کیفے مالکان حکم امتناعی لے آتے ہیں جس پر محکمہ کارروائی نہیں کرسکتا،عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ متعلقہ عدالت میں جا کر حکم امتناعی ختم کروائیں

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،آصف زرداری

    پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،آصف زرداری

    سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے یوم مزدور کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی۔ پیپلزپارٹی نے لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا تھا۔ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد حل کریگی۔

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دینگے۔ ملک کے تمام محنت کشوں سے درخواست ہے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

  • آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    شہباز شریف نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اورمعاونت کوسراہتی ہےجبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیئے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ،موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    دوسری جانب یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے مزدور کو غیر محفوظ ماحول،مزدوری کے غیر منصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، عدم تحفظ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے،وفاقی،صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

  • اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نعٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر یکم مئی 2023 کو "یومِ مزدور” کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے یکم مئی 2023 بروز پیرکو اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے یوم مزدور پر تمام نجی بینکوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

    پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

    سندھ حکومت نے یکم مئی کوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا دنیا بھر کے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو مزدوروں کا دن منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے عام تعطلیل کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    دسمبر 2022 کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائردوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی یوم مزدورپرسندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، اور یوم مزدور کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی۔

    سندھ: اشتہاری مفرور خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت بڑھا دی گئی

  • جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

    جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

    یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کو وسعت دینے کیلئے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریئے اور منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے، شہید بھٹو کی لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہےپیپلزپارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار اداکرتی رہے گی۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے تک کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا –

    دوسری جانب یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ نے مزدوروں کے حقوق کے لیئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 25 ہزار کر کرے مزدور کے چولہے کو گرم کیا، ہم زرعی محنت کشوں کو بھی نہیں بھولے ہاریوں ار کسانوں کے لئے بھی قوانین بنائے، حکومت سندھ نے جبری مشقت کے خاتمے کا قانون 2015 میں لائی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لیبر پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے مزدوروں کی زندگی تبدیل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک جدوجہد کر رہی ہے۔

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم