Baaghi TV

Tag: یوم کشمیر

  • مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مولانا طاہر اشرفی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے-

    پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور امتِ مسلمہ کا وہ گہرا زخم ہے جو فلسطین کی طرح مسلسل خون بہا رہا ہے۔

    مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان کی عوام اور ریاست ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک کشمیریوں کو اقو ام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا، 5 فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا صبح فجر کی نماز کے بعد کشمیری عو ام، ان کے شہداء اور غازیوں کے لیے دعائیں کی جائیں گی ملک کے تمام علماء، مشائخ اور مختلف مذاہب کے افراد کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کر یں گے۔

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

    کشمیری جدوجہد کی پوری دنیا میں ہر جگہ پر جہاں پر بھی کوئی امن پسند ہےوہ تائید کرےگا اور جمعہ کو جہاں پر پورے ملک میں بلوچستان میں ہونےوالی دہشت گردی پر یوم مذمت منایا جائے گا وہاں پر ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے حق میں بھی خطبات جمعہ میں علماء اور مشایخ اور پاکستان کی عوام ان کو خراج تحسین پیش کریں گے،انشاءاللہ تعالی وہ دن قریب ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا اور یہ ہندوستان کی اور اسرائیل کی جو بربریت و وحشت ہے یہ کشمیر اور فلسطین سے ختم ہوگی۔

    فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پرجس عزم کا اظہار کیا،وہ سچ کردکھایا

  • یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔

    باٍغی ٹی وی کے مطابق جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گارڈن ٹاؤن لاہور اور جی 10/4 اسلام آباد کا پاسپورٹ دفتر کل بھی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی کل شہری پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔دوسری طرف ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری کل تینوں بڑے شہروں میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی

    اسرائیل کا رقبہ بہت کم ،جنگ بندی معاہدے کی گارنٹی نہیں،ٹرمپ

  • جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل

    جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل

    سرینگر:جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جموں و کشمیر کے عوام سے ماہ مقدس کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور کشمیر کی اسرائیل اور بھارت کے جابرانہ چنگل سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آزادی کے منصفانہ مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور بھارت فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ایک جیسے مظالم ڈھا رہے ہیں۔ مولوی بشیر عرفانی نے مزید کہا کہ قابض افواج دنیا کے دونوں حصوں میں نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہیں، گھروں کو بلڈوز کر رہی ہیں اور خواتین سے بدتمیزی کر رہی ہیں۔انہوں نے شب قدر کے مقدس موقع پر بھی مساجد اور مزارات کو بند کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی اور اس عمل کو مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد میں شب قدر کی عبادات کے اہتمام اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اور پولیس حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں بدھ کو افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے شب برات اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انجمن نے قابض انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے

  • یوم کشمیر کے موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اہم پیغام

    یوم کشمیر کے موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اہم پیغام

    *عزم و ہمت کی مثال،ظلم و ستم کے خلاف بر سر پیکار کشمیریوں کو ہمارا سلام*
    کشمیر ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
    کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بریریت اور ظلم و ستم کا یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے.تمام تر ظلم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا۔عالمی برادری کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے جلد از جلد اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان
    نہتے کشمیری بھائیوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آزادی کی اس جنگ میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں.یوم کشمیر کی مناسبت سے عالم اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر.