Baaghi TV

Tag: یونان کشتی حادثہ

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

    گجرانوالہ:ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا-

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا حصہ تھے دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے اور مجموعی طور پر 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیائے، یہ شہری لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے، جس میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان خطرناک اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیئے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کارروائی کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی شہر ی ایسے دھوکے کا شکار نہ ہو۔

    پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا پروپگینڈا بے نقاب

  • یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    یونان کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلروں کو اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جن 15 ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف فیصل آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان 15 ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد کی سفارش پر شامل کیے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔بعد ازاں یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے بتایا تھا کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔اس کے بعد گزشتہ ہفتے یونانی حکام نے لاپتا افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے جاری آپریشن روک دیا تھا جس کے بعد سانحے میں مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی تھی۔

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز کو کامونکی اور پسرور سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے کامونکی، سیالکوٹ اورپسرور سے متعدد افراد کو لیبیا سے اٹلی بھجوایا،ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

  • یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارنے والے 2 پاکستانی نوجواںو کا تعلق سیالکوٹ کے نواحے علاقے سے تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ 20 سالہ سفیان اور 15 سالہ عابد 2 ماہ قبل کشتی کے ذریعے یونان کیلئے روانہ ہوئے۔لواحقین نے بتایا کہ دونوں کو بھیجنے والے ایجنٹ ثاقب کا تعلق بھی گاؤں موری کے ججہ سے ہے، ایجنٹ سے 24 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاملہ طے ہوا تھا۔ دونوں نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے ایجنٹ کو 24 لاکھ روپے فی کس دیے، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے اونچا ججہ اور موری کے ججہ سے تھا۔یونان کشتی حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہمارے بچوں کی میتیں لانے کے انتظامات کرے۔خیال رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم  گرفتار

    یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم یاسر کو علاقہ پھلروان سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتاریاسریونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹورکر انہیں کشتی میں سوارکرایا، ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا جس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 12 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔

    اسرائیلی فوج کے چار فوجی حماس کے حملے میں مارے گئے

    پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

    غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

  • انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    ایف آئی اے نے گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے حوالےسے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار41انسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے،اورملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے،لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے چار افراد کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی، جس سے بڑا جانی نقصان ہوا۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق 14 جون کو کشتی الٹنے کے وقت 750 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر پاکستان، شام اور مصر سے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ یہ حادثہ حالیہ برسوں میں بحیرہ روم میں آنے والی بدترین انسانی آفات میں سے ایک تھا۔ اس حادثے میں 104 افراد زندہ بچ گئے اور 82 لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

  • فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    غیرقانونی طریقےسے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی کو یونان میں پیش آنے والے حادثے پرچار مزید انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہےادھر ایف آئی اے نے کچھ عرصہ قبل پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی طرف یونان کشتی واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، جس کے مطابق 5 پاکستانی نژاد افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ان میں چار ایجنٹ لیبیا اور ایک اٹلی میں مقیم ہے ایف آئی اے گجرات کی ایجنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

    بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

    ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

    ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گوجرانوالہ ریجن اور ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تعداد 128 ہوگئی اور مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں دیگر علاقوں کے لاپتہ افراد اس کے علاوہ ہیں گوجرانوالا سے 38، گجرات سے 47، سیالکوٹ سے 11افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی لاپتہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے 40 اور گجرات کے رہائشی 30 فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں گوجرانوالہ ایف آئی اے نے 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گجرات میں 4 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کوٹلی اور میرپور میں بھی مقدمہ درج کرکے میرپور سے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    آزاد کشمیر کے 9 مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے شہرون کے بھائی ابوبکر کی مدعیت میں 3 ایجنٹس شہزاد، حسام اور کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

  • یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

    یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس، یوم سوگ کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: یونان میں 14 جون کو حادثے پر وزیراعظم نے 19 جون کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رُکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی –

    نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کمیٹی کے رُکن مقرر کئے گئے ہیں آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں-

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا-

    ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے قانون سازی ہوگی کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن