Baaghi TV

Tag: یونس خان

  • یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے یونس خان کی تقرری کے بارے میں کہا’’چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے میزبان ملک سے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی کو مینٹور کے طور پر تفویض کرنا ضروری تھا،ہمارے پاس پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں میزبان ممالک کے مینٹرز کے ساتھ موثر تجربہ تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے یونس خان کو آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنی قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

    واضح رہے یہ لگاتار تیسرا عالمی ٹورنامنٹ ہے جہاں افغان کرکٹ بورڈ نے میزبان ملک سے ٹیم کے لیے ایک مینٹور کا تقرر کیا ہے،اجے جدیجا کو بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مینٹور کے طور پر اور ڈیوین براوو کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔

  • نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور، راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا تقریباً اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 10 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ باڈی (آئی سی سی) اسٹیڈیمز کو سنبھال لے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ماجد خان انکلوژر کا نام یونس خان جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی سے منسوب کردیا جائے گا۔سی طرح ماضی لیجنڈری کرکٹر نذر محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ظہیر عباس انکلوژر کا نام سے تبدیل ہوگا۔گراؤنڈ سے منسلک زمینی سطح پر ایک نئی تعمیر شدہ عمارت میں 2 وی وی آئی پی انکلوژرز میں 1,050 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، ان کو ماجد خان انکلوژر اور ظہیر عباس انکلوژر کا نام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی ایک حالیہ عمارت پر کام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، یہ 3 منزلہ عمارت پر کام مکمل ہوچکا ہے۔

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب

  • بابر اعظم فوکس کرکٹ پر کریں، یونس خان کا مشورہ

    بابر اعظم فوکس کرکٹ پر کریں، یونس خان کا مشورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ قومی بیٹر کو بولیں وہ پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پرفارم کریں پرفارمنس بولتی ہے، کھلاڑی بولتے زیادہ ہیں اور کھیلتے کم ہیں، بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔یونس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں، پلیئرز اپنی فٹنس بہتر بنائیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کر کے اچھا بنائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں۔

    آپکے نمبر پورے نہیں ، نکاح بالجبر کررہے ہیں،شبلی فراز کا سینیٹ میں خطاب

    انہوں نے کہا کہ ان میںٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔یونس خان نے کہا کہ پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں، آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے مجھے مدعو کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا، ایک عام آدمی کو معلوم ہے کہ ٹیم کا کپتان اور کوچ کیسے ہونا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ نہیں معلوم ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں معلوم ہے، مجھے میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں۔

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات