Baaghi TV

Tag: یونٹ

  • 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی

    وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت کر دی، وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ،آنے والے بجٹ میں دو کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائے گی اور آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔

    بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے ہو گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ میں 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے سکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پر کیا گیا،جون میں جو بجٹ پیش ہو رہا ہے اس میں وزیراعظم شہباز شریف باقاعدہ اعلان کریں گے

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • 300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

    300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، اس ضمن میں منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

    تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا

    وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔

     

    سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

  • ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے،خرم دستگیر

    ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے،خرم دستگیر

    وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کردیے۔

    کراچی میں اپنی پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے ہیں، ایف اے سی کی مد میں 22 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے، اب پرانے طریقہ کار پر ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ تھر کول کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جارہا ہے، تھرکول میں شنگھائی الیکٹرک کا بجلی بنانے کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا،2018 سے سولر انرجی کے سیکٹر پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جون کےمہینوں میں پرائس سر چارج عذابِ عمرانی کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی اور سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تھرکول میں شنگھائی کمپنی کا 1320 میگاواٹ کےمنصوبےکا کل دورہ کروں گا، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی چیلنج ہے، کل تھر میں 1320میگاواٹ کا شنگھائی الیکٹرک کا منصوبہ شروع کریں گے، نئے بجلی کے کارخانے پاکستان میں دستیاب ایندھن کی بنیاد پر لگیں گے، نیوکلر، سولر، تھر کول سمیت دیگرذرائع استعمال کریں گے۔

  • حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    عوام دوست کی دعویدار حکومت نے ہی عوام کا جینا مشکل کر دیا. حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں کی آڑ میں کسانوں اور زمینداروں پر بجلی گرا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے صارف کوبغیر بجلی استعمال کئے ٹیوب ویل کا بل 20 ہزار روپوں سے ذائد بھیج دیا جبکہ جس ماہ کا بل بجھوایا گیا ہے اس ماہ بجلی کا ٹیوب ویل چلا ہی نہیں ،بل کی کاپی کے عکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل میں ایک بھی یونٹ نہیں ہے.

    بل صارف کے مطابق ٹیوب ویل کے بل پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی فکسڈ چارجز کی مد میں 4400 روپے وصول کرتی ہے چاہئے ٹیوب ویل چلایا جائے یا نا چلایا جائے . مگر مسلم لیگ ن کی کسان دوست حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں کسانوں کا ہی معاشی قتل شروع کر دیا ہے.صارف کے مطابق بارشوں کے باعث پورا مہینہ ٹیوب ویل نہیں چلایا گیا اور میٹر کی ریڈنگ بھی صفر ہے مگر حکومت کے حالیہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نفاز سے کوئی بھی یونٹ استعمال نا کرنے کے باوجود 15 ہزار روپوں سے ذائد کے چارجز بل میں شامل کر دیئے گئے ہیں جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے.

    بل صارف کا کہنا ہے کہ اگر بجلی استعمال کی جائے تو حکومت کی جانب سے اس پر فیول ایڈجسٹمنٹ وصول کی جانی چاہیئے مگر جب بجلی استعمال ہی نہیں کی گئی تو اس صورت میں فیول کے استعمال کا تو جواز ہی پیدا نہیں ہوتا .انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حکومتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اورکسانوں اور زمینداروں کو ناجائز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے تاکہ کسان اور زمیندار ملک اور قوم کی ترکی میں کھل کر اپنا حصہ ڈال سکیںآ.

  • یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

    یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

    اسلام آباد:یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا،پاکستان پاورڈویژن کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اگلے مہینے یعنی یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو جائے گی، یکم جولائی سےبجلی کاایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 20.41روپے ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی، یکم اگست سےبجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23.91 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 91پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر24روپے82 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    ادھرکراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی۔

    نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 4 جولائی کو کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے عوام پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : قیمتوں میں اضافہ سرمائی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، صارفین سے 3 ماہ تک 42 پیسے ہر ماہ وصول کیے جائیں گے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔

    آج بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

    بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔

    فوج اور اسکی قیادت نے پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،شیخ رشید

    چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نےکہا کہ بجلی کمپنیوں نےمکمل اعدادوشمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کوبھی صحیح طریقےسے نہیں کر سکتیں ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کےساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولےبیٹھے، ڈسکوز کی ریکوریز کی شرح 85 فیصد ہیں اور باقی سرکلر ڈیٹ کا حصہ بنتا ہے-

    چئیرمین نیپرا نے کہا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں، نیپرا نے ہر سطح پر ایشو اٹھایا ہے کہ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔