Baaghi TV

Tag: یونیسیف

  • لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہوتی ہیں،رپورٹ

    لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہوتی ہیں،رپورٹ

    سان فرانسسکو: نوجوان لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ انکشاف یونیسیف کی رپورٹ میں ہوا ہے، یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں تقریباً 98,000 نوعمر خواتین میں ایچ آئی وی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاجبکہ دنیا بھر میں ہر روز 10 سے 19 سال کی عمر کے درمیان 384 خواتین ایچ آئی وی سے متاثر ہوتی ہیں۔

    میڈیسن کی ایک پروفیسر اور سان فرانسسکو میں یو سی ایس ایف جنرل ہسپتال میں ایچ آئی وی، متعدی امراض اور گلوبل میڈیسن ڈویژن کی ایسوسی ایٹ چیف، ڈاکٹر مونیکا گاندھی نےاس حوالے سے بتایا کہ ثقافتی اور اقتصادی عوامل کا امتزاج خواتین کے ایچ آئی وی کیسز کی بڑھتی تعداد کی بنیادی وجہ ہے جو لڑکیوں کو زبردستی جنسی تعلقات کے لیے انتہائی غیر محفوظ بنادیتا ہےاس میں معاشی حالات بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے نوجوان لڑکیاں پیسے یا خوراک حاصل کرنے کے لیےجنسی تعلق قائم کرتی ہیں۔

    نان فائلرز کی رجسٹریشن کیلئےکاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع

    دوسری جانب ٹینییسی میں وینڈربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں محکمہ صحت پالیسی کے پروفیسر اور متعدی امراض کے شعبہ میں طب کے پروفیسر ڈاکٹر ولیم شیفنر نے کہا کہ ایڈز سے متاثر خواتین کی بڑھتی سطح کیلئے پدرانہ سماج بھی قصور وار ہے دنیا بھر میں خواتین کی قدر مردوں کے مقابلے میں کم سمجھی جاتی ہے اس لیے جانچ اور علاج ان کے لیے اتنا دستیاب نہیں جتنا مردوں کے لیے ہے دوسری بات یہ ہے کہ مرد اکثر خواتین سے فائدہ اٹھاتے ہیں وائرس سے متاثرہ مرد اپنا انفیکشن ان خواتین تک پہنچاتے ہیں اور پھر ان خواتین کو اپنا ٹیسٹ کرانے کا موقع بھی نہیں ملتا جس بنا پر ان کا اتنا جامع علاج نہیں کیا جاتا جتنا کہ مردوں کا ہوتا ہے۔

    نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا …

  • سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سےصورت حال بگڑ رہی ہے،کچھ کیا جائے:پاکستان کی یونیسیف کو درخواست

    سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سےصورت حال بگڑ رہی ہے،کچھ کیا جائے:پاکستان کی یونیسیف کو درخواست

    اسلام آباد : پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کرکے ادویات فراہم کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کیا اور بخار کی گولی پیراسٹامول اور ملیریا کی دوا فراہمی کی درخواست کی۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے بخار کی دوا پیراسٹامول کی پچیس لاکھ گولیاں جبکہ ملیریا کے علاج کی دس لاکھ گولیاں فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

    سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق دس لاکھ گولیوں سے ملیریا کے چار لاکھ مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا، یونیسیف کی جانب سے فراہم کردہ ادویات کی کھیپ سات اکتوبر تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول پروگرام نے صوبوں کی مشاورت سے پیراسٹامول اور ملیریا دوا کی تقسیم کا پلان تیار ہے۔

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار اور ملیریا دوا سے متعلق اپنا ڈیمانڈ نوٹ بھجوا دیا ہے، ۔سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل چکے ہی جس کے پیش نظر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 2 افراد جان بحق ہوچکے ہیں ، دونوں افراد کا تعلق جامشورو سے تھا۔

    امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 9 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 48ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 1 ہزار 362کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 14ہزار 666 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 7 ہزار 929 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریلیف کیمپس میں آج تک ملیریا کے مشتبہ 3لاکھ 2 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مجموعی طور پر 3.2 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 339ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف

    پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف

    اسلام آباد :پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف نے پاکستان کی کوششوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا ، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستور بلند ہے۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں کہا کہ 13 لاکھ بچوں کا ابتدائی ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوا اور 3 لاکھ 50 ہزار بچوں کو کوئی بھی ویکسین نہیں ملی۔

    انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں پولیو اور معمول کے امیونائزیشن کے پروگراموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام بچوں کے صحت مند ہونے کو یقینی بنایا جاسکے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے، بچوں کی غذائی ضروریات اور اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔

    یونیسیف کی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 10 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے اور مزید 10 لاکھ بچے کووڈ-19 کی وبا کے باعث اسکول سے باہر ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ‘کوئی بھی ملک اپنے ایک تہائی بچوں کی بنیادی تعلیم، اعداد شماری اور کمپیوٹر کی تعلیم سے محرومی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ یہ زندہ رہنے کا ایک ذریعہ ہے’۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے پولیو کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کووڈ-19 کی ویکسین کی مؤثر مہم کی تعریف کی تھی۔

  • جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے تحت اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت جاپان کی جانب سے ملنے والی حالیہ امداد 1996 کے بعد انسداد پولیو پروگرام کے لیے ملنے والی جاپانی امداد کا حصہ ہے اب تک امداد اور قرضوں کی صورت میں جاپان، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے یونیسیف کے ذریعے تقریباً 23 کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

    جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد کو پولیو ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اس طرح تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جاسکے گی اور زیادہ خطرات والے علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جہاں یہ ویکسین، انسداد پولیو مہمات کے دوران استعمال ہوگی۔

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    یونیسیف اور جاپان کے درمیان اس منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جبکہ امداد کے معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور یونیسیف نے دستخط کئے۔

    انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال انسداد پولیو کی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور کورونا کے چیلنجز کے باوجود پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم 2023 تک ہر قسم کے پولیو وائرس کو ختم کر دیں گے۔

    جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے رواں سال پاکستان میں پولیو کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہم اب پولیو فری پاکستان سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

    مالی سال 2021: 5 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے کے بعد 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    انہوں نے 2023 تک پاکستان سے ہر قسم کے پولیو کو ختم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاپان، پاکستان کو کئی دہائیوں سے ماں اور بچوں کی صحت، انسداد پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی امداد فراہم کرتا رہے گا-

    جائیکا کے نمائندے شیگیکی فروتا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پولیو پروگرام اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے لیے مشترکہ کوششیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘۔

    پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے ایڈا گراما نے حکومت پاکستان اور ان کے معاونین کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سال پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں، سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے جبکہ رواں سال کے 11 ماہ میں صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع