Baaghi TV

Tag: یونیفارم

  • پولیس اور وکیل کا لباس پہن کر لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

    پولیس اور وکیل کا لباس پہن کر لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

    سی ایم پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ،شاہدرہ ٹاؤن اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کے لیے ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا بروقت ریسپانس ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا،ملزم نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے لیے اسلحہ کا استعمال کیا،لڑکی کی جانب سے ملزم شہباز کی فوری ویڈیو بنائی گئی،ملزم نے ویڈیو بنانے پر لڑکی سے موبائل چھین لیا،شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم سے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم شہباز علاقہ میں سر عام فائرنگ کرتا اور ویڈیو بنا کر وائرل کرتا ،ملزم معصوم شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے پولیس اور وکلاء کا یونیفارم استعمال کرتا ،ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایس پی سٹی نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ،

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی

    پولیس کی وردی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت کی،ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی،پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ نے پروفیشنل ٹریننگ کے مظاہرے پیش کئے ،فی میل کمانڈوز نے سیٹ ، ہیلی ریپلنگ بلڈنگ کراسنگ ،لیزرڈ کرال فیس ڈاؤن ریپلنگ ،سٹریٹ کراسنگ کے مظاہرے کئے ، ایلیٹ کمانڈوز نےبلند ٹاور سے زخمیوں اور سامان اتارنے کے مظاہرے کئے گئے،فی میل کمانڈواسالٹ ٹیم نے سموک سکرین کے ساتھ موونگ فائر کا مظاہرہ بھی کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیپ پر پریڈ کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی پر کمانڈوز کوانعامات بھی دیئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا بھی اعلان کیا ،ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ مکمل کرنے پر حلف بھی لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایلیٹ پولیس کے جدید اسلحے کا بھی معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم پی فائیو ایس ایس آر ، پی او ایف آئی، این وی جی گن کا عملی معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں ،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخآری ، ایم پی اے ثانیہ عاشق،آئی جی اور دیگر پولس افسران موجود تھے،

    وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے، یہ انتہائی مشکل چھ ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلی انتہائی حوصلہ ملا۔ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔ یہ وہ قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے۔ ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لئے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔ شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہ شہادت کا کیا جذبہ ہے جس کے لئے لوگ اپنے بیٹوں کو مٹی پر قربان کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔میں شہادت کے اس جذبے کو ہم سلام کرتے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے 85 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔قرآن مجید کہتا ہے کہ شہید زندہ ہے اور وہ چند خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو موت کے بعد بھی زندگی ملتی ہے۔ آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں۔جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پنجاب کی سرحد پر پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں جنہیں پولیس کے جوان بہادری سے روک رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کو جدید سیکورٹی آلات حاصل کرنے کاکہا ہے۔ میرے لیے ہر بیٹے اور بیٹی کی جان انتہائی قیمتی ہے۔دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے مہیا کیے ہیں۔ جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔جو وعدے آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ کیے ہیں وہ نبھانے ہیں۔ جب آپ کو مشکل پیش آئے تو اپنے حلف کے الفاظ کو یاد کریں۔نوجوانوں کے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی نظر آنی چاہیے۔جب آپ کے پاس کوئی مظلوم آئے تو آپ نے اس کی دادرسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے اور لوگ سکون سے اپنے گھروں میں سوئیں گے۔اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی میں اللہ تعالی ہمیں کامیاب کرے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا کرنا ہے،گرفتار ملزم کا اعترافی بیان

    عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا کرنا ہے،گرفتار ملزم کا اعترافی بیان

    9 مئی کو شرپسندی اورکور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں-

    باغی ٹی وی :کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کرنےوالےمرکزی ملزم جان محمد نےاعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا تعلق ضلع مہمند سے ہے، اور وہ زمان پارک کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا ہمارا کام عمران خان کوگرفتاری سے بچانا تھا اس حوالے سے خود عمران خان نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اورمنصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو یہ یہ کرنا ہے۔

    احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    جان محمد کے مطابق جب عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کا کہاجبکہ یاسمین راشد اور اعجازچوہدری نے تمام کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کا کہا۔

    جان محمد نے بتایا کہ قیادت کا حکم ملتے ہی کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس دوران مجھے یونیفارم ملا، میں نے کورکمانڈر کی شرٹ پہن لی اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی، جبکہ ایک گروپ آرمی اسٹور اورپی ایس او پٹرول پمپ پر لوٹ مارکرتا رہا واقعے کے بعد کور کمانڈر کے یونیفارم کی شرٹ جلا دی-

    عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

  • برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    لندن: برطانوی ایئر لائن برٹش ایئرویز نے نیا یونیفارم متعارف کرایا ہے جس میں خواتین ملازمین کے لیے حجاب بھی لباس کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز نے 20 سال بعد اپنے یونیفارم میں تبدیلی کی ہے آج نئے یونیفارم کی رونمائی کی گئی جو عالمی شہرت یافتہ برطانوی فیش ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔

    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے

    مردوں کے لیے نیا یونیفارم تھری پیس پر مشتمل ہے جبکہ خواتین کے لیے اسکرٹ، ٹراؤزر اور جمپ سوٹ ہے اور ساتھ ہی سر ڈھانپنے کے لیے حجاب بھی یوبیفارم کا حصہ ہے حجاب یونیفارم کا لازمی حصہ نہیں۔ایئرہوسٹس کا اختیار ہوگا کہ وہ پہننا چاہیں یا نہ پہنیں۔

    جلد ہی یہ نیا یونی فارم ایئرلائن کمپنی کے 30 ہزار ملازمین پہنیں گے جبکہ ایئر لائن کے ملازمین کے پرانے یونیفارم کو یا تو خیراتی ادارے میں عطیہ کر دیئے جائیں گے یا انھیں کھلونے، ٹیبلٹ ہولڈرز اور دیگر اشیاء بنانے کے لیے ری سائیکل کیا جائے گا۔

    فضائی کمپنی کا نیا یونیفارم تیار کرنے والے ٹیلر نے کہا کہ ایسا یونیفارم تیار کرنا چاہتا تھا جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور اس میں اجنبیت محسوس نہ ہو یہ صرف لباس کے ایک کپڑے کی بات نہیں بلکہ تشخص اور شناخت بھی ہے۔

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان