Baaghi TV

Tag: یوٹیلٹی سٹورز

  • یوٹیلیٹی اسٹورز یونین  کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد: ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہیڈ آفس بلو ایریا کے سامنے دن 2 بجے احتجاج ہوگا جبکہ ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گےوفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا امکان ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، یونین عہدیداران کا کہنا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا احتجاج شدت اختیار کر سکتا ہے اور ملک بھر میں اسٹورز بند کرنے کی وارننگ بھی دے دی گئی۔

    مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 48 کان کن ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی” کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے 2600ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

    آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

  • رمضان ریلیف پیکیج:یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج

    رمضان ریلیف پیکیج:یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج

    اسلام آباد: رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز میں19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا-

    باغی ٹی وی: یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا، جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

    تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کے نرخ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے لگے،عوام کی …

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔

    ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی