Baaghi TV

Tag: یوٹیوبرز

  • بھارتی یوٹیوبرز نےاپنے میڈیا کو بے نقاب کر دیا،پاکستانی مؤقف درست ثابت

    بھارتی یوٹیوبرز نےاپنے میڈیا کو بے نقاب کر دیا،پاکستانی مؤقف درست ثابت

    نئی دہلی : بھارتی گودی میڈیا کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا بھانڈا اب خود بھارتی عوام اور یوٹیوبرز پھوڑ رہے ہیں۔

    پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے لوگ بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا۔

    یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کسی جمہوریت کا نمائندہ نہیں بلکہ صرف حکومتی بیانیے کا ترجمان بن چکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ایسے میڈیا ہاؤسز کو "فیک نیوز فیکٹریز” کے طور پر دیکھا جائے-

    واضح ہے کہ پاکستان کے خلاف گودی میڈیا کی من گھڑت مہم پر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،یویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا اور بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے بھارتی فوج کی نام نہاد کامیابیوں کا دعویٰ کیا، جن میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے، دو لڑاکا طیارے مار گرانا اور کراچی کی بندرگاہ کو دھماکے سے اڑانا شامل ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ان تمام دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اور بھارتی میڈیا نے گمراہ کن ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت سے جھوٹ پھیلایا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے مرکزی میڈیا چینلز اس جھوٹ کے پھیلاؤ میں پیش پیش تھے، جبکہ اینکرز اور مبصرین چیئرلیڈرز کے کردار میں نظر آئے بھارتی میڈیا نے جنگی جنون میں صحافتی اصولوں کو پس پشت ڈال دیا اور قوم پرستی کی آڑ میں من گھڑت کہانیاں نشر کیں بعض اداروں نے پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج جیسی خطرناک جھوٹی خبریں بھی نشر کیں بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے حملوں کے مقامات کے تفصیلی نقشے بھی پیش کیے اور کراچی پر بھارتی بحریہ کے حملے کی جھوٹی کہانی کو بھی خوب پھیلایا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ رویہ علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور جعلی خبروں سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ماہرین کے مطابق ایسی غلط معلومات سے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے بلکہ امن کی کوششیں بھی سبوتاژ ہو سکتی ہیں۔ سیاسی ماہرین نے خبردار کیا کہ مودی حکومت کے دور میں بھارت میں آزاد صحافت زوال کا شکار ہے اور غیر ملکی صحافتی اداروں پر حکومت کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

    دوسری جانب بی بی سی کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی عالمی سفارت کاری بری طرح ناکام رہی کسی بھی ملک نے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی، بلکہ پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی چین نے پاکستان کی خودمختاری کی مکمل حمایت کی اور ترکی نے بھی پاکستانی مؤقف کی تائید کی، جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا دکھائی دیا۔ بی بی سی کے مطابق بھارت کی خفیہ امیدوں کے برعکس جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا اور امریکہ نے دونوں ممالک کو برابر درجہ دے کر مودی حکومت کو سخت سفارتی جھٹکا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کے بھارتی بیانیے کو یکسر نظر انداز کیا اور عالمی رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، نہ کہ دہشتگردی پر۔ امریکہ کی یکساں پالیسی نے بھارت کی پاکستان مخالف ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو دفن کر دیا اور عالمی سفارت کاری نے کشمیر کو پھر مرکزی حیثیت دے دی۔ بی بی سی نے بتایا کہ سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا بیک وقت پاکستان کا دورہ بھارت کے لیے ایک اور سفارتی شکست ثابت ہوا، جہاں دونوں ممالک نے پاکستان کو ترجیح دی۔

    عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ نمایاں رہا اور بھارت کا دہشتگردی پر مبنی شور مسترد کر دیا گیا بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کے الفاظ نے بھارت کو دیوار سے لگا دیا اور پاکستان کو صرف 10 ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود عالمی اہمیت دلوا دی۔ مودی حکومت کی سرجیکل اسٹرائیک کی ڈرامہ بازی دنیا نے رد کر دی، جبکہ پاکستان نے اپنے موقف کو ثبوتوں کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی پرامن اور ذمہ دار سفارت کاری نے عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کیا اور بھارت کو جنگی میدان کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی لیڈر بننے کے خواب کو چکنا چور کر دیا اور دنیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو امن کا داعی تسلیم کیا۔

  • بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    نامور اداکارہ بشری انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عجیب مخلوق قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بشری انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    بشری انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بڑی کمائی پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ کچھ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز اربوں روپے کما رہے ہیں، پتا نہیں یہ کون ہیں اور کون لوگ انکو دیکھ رہے ہیں۔اداکارہ نے ان انفلوئنسرز کی پرتعیش زندگیوں اور شادیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی غیر معمولی فین فالوونگ اور شاہانہ شادیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں۔

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

  • بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
    انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

    بشری انصاری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔بشری انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بشری انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

    مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،شہباز شریف

  • عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سینما گھروں میں شانداربزنس کررہی ہے. لوگوں کی بڑی تعداد ہر شو کو دیکھ رہی ہے. فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کریز دیکھتے ہوئے بہت سارے شائقین نے سینما میں بیٹھ کر فلم دیکھنے کے دوران کچھ سینز ریکارڈ کرکے اپنے اپنے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکائونٹس پر ڈالے. اس خلاف ورزی پر عمارہ حکمت نے لیا ایک سخت ایکشن اور ان تمام یوٹیوبرز کی وڈیوز ڈس ایبل کروا دیں جنہوں نے سینما میں بیٹھ کر سینز ریکارڈ کئے. عمارہ حکمت نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی کہ میں سخت ایکشن لے رہی ہوں اور اب تک اتنے چینلز سے فلم کا مواد ہٹوا چکی ہوں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ

    پاکستان کی حالیہ وقتوں کی ایک ایسی فلم بن گئی ہے جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کی ہیں. عمارہ حکمت اور ڈائریکڑ بلال لاشاری شائقین کا لہو گرمانے کے لئے سینما گھروں میں‌پہنچ رہے ہیں . جبکہ فواد خان اور ماہرہ خان خاصے خوش ہیں. فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن میوزک پر ایک ڈانس پرفارمنس ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے.