Baaghi TV

Tag: یوٹیوب چینل .

  • پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا

    پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر Tesla US24 لکھ دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر ‘Tesla US 24’ رکھ دیا تھا ہیکرز نے چینل پرموجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دیں،بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24 ہی رہا۔

    اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا پی سی بی کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرکے چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر دیں۔

    واضح رہے کہ پی سی بی یوٹیوب چینل کے 44 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

    پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

  • منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    اداکارہ منال خان جو چھوٹی سکرین پر ہمیشہ خوبصورت اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اعلان کر دیا ہے کہ وہ اب سے یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی. جی ہاں منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ہے. انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی جس کو وہ خود چلائیں گی. منال خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی کہ وہ اپنی پسندیدہ فنکارا کو یوٹیوب پر بھی دیکھ سکیں گے . منال خان واحد شخصیت نہیں ہیں کہ جنہوں نے یوٹیوب چینل بنایا ہے ان سے پہلے بھی بہت ساری شخصیات یوٹیوب چینل بنا چکی ہیں .، ان کے ہی بہنوئی اور ایمن کے شوہر منیب بٹ کا بھی ہے. منیب کا یوٹیوب چینل کافی اچھا چل رہا ہے.

    اسی طرح سے سے نادیہ خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے ،. شائستہ لودھی بھی یوٹیوب چینل رن کر رہی ہیں. یاد رہے کہ پاکستان میں ہر دوسرا اس وقت یوٹیوب چینل چلا رہا ہے لہذا بہتی ہوئی گنگنا میں منال نے بھی ہاتھ دھو لئے ہیں اور یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پہ کیا چیز مختلف دکھاتی ہیں .

  • نفرتیں سمیٹنے والے  فیروز خان نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    نفرتیں سمیٹنے والے فیروز خان نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    اداکار فیروز خآن جو کہ آج کل کافی ہیں تنقید کی زد میں. انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل شروع کر لیا ہے اور اب سے وہ یوٹیوب چینل پر بھی نظر آیا کریں گے. اداکار فیروز خان نے ایک وڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ ایک کیک کاٹ رہے ہیں اور انہوں‌نے لکھا کہ یہ کیک میرے مداح کی جانب سے مجھے بھیجا گیا ہے. فیروز خان چونکہ آج کل ہیں‌تنقید کی زد میں شاید اس لئے انہیں ایسی وڈیو شئیر کرنے کی ضرورت پیش آئی. دوسری طرف

    فیروز خان پر تنقید کرنے والوں‌کا کہنا ہے کہ فیروز بھانپ چکے ہیں کہ انکی اہلیہ کے تشدد کے الزامات کے بعد ان کے ساتھ کوئی بھی کام نہیں کرے گا اس لئے انہوں نے اپنی بقاء کی خاطر یوٹیوب چینل بنا لیا ہے. فیروز خان پر بڑی تعداد میں ڈرامہ شائقین کی جانب سے بے حد تنقید ہو رہی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل کے اعلان کو لیکرسوشل میڈیا پر زیادہ ہنگامہ نہیں مچا یاد رہے کہ فیروز خان کی کو سٹار اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے.

  • مشی خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا

    مشی خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا

    مشی خان جو کہ ایک عرصے سے اداکاری سے دور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں. ہر وقت عمران خان کے حق میں اور دوسرے سیاستدانوں کے خلاف بات کرتی رہتی ہیں. مشی خان سوشل ایشوز کو بھی ہائی لائٹ کرتی ہیں لیکن اس بات پر کافی کنونسڈ ہیں کہ ملک میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہےاسکی ذمہ دار دو پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی. مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے أپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور وہاں پر وہ

    کسی بھی موضوع پر لمبی گفتگو کیا کر سکیں گی. مشی خان نے کہا کہ انسٹاگرام پر کسی بھی وڈیو کو پوسٹ کرنے کی لمٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کم بات کرنی پڑتی ہے اور بعض اوقات کسی بھی موضوع پر بات کرنے کی تشنگی باقی رہ جاتی ہے اس لئے میں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور آپ سب اسے سبکرائب کریں اور میں وہاں نہ صرف سوشل ایشوز پر وڈیو اپ لوڈ کیا کروں گی بلکہ لائیو بھی آیا کروں گی. انہوں نے کہا کہ میرے یوٹیوب چینل کا نام مشی خان آفیشل ہے اور میری وہاں دو خوبصورت تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں .

  • لاہور آکر کام کرنے کا مزا آرہا ہے:منیب بٹ

    لاہور آکر کام کرنے کا مزا آرہا ہے:منیب بٹ

    چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار منیب بٹ جن کا آج کل لاہور میں ایک ڈرامہ شوٹ ہو رہا ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے لاہور آکر کام کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے یہاں لوگ بہت اچھا ریسپانس دیتے ہیں بہت پیار دیتے ہیں تاہم کراچی میں‌کام کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے منیب بٹ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر متحرک ہوں اور جو ٹھیک لگتا ہے وہی کہتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان اس ملک کے لئے بہترین چوائس ہیں اور ان کی حکومت کے خلاف سازش تو ہوئی ہے وہ سازش کس نے کی ہے یہ میں‌حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر لوگ میری بات سنتے ہیں تو میں ان کو وہ بتائوں جو مجھے پتہ ہے یا میں ٹھیک سمجھتا ہوں. منیب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں‌کام کروں گا لیکن ابھی ایسا کوئی سکرپٹ سمجھ میں‌نہیں آیا کہ حامی بھر لوں.حالیہ فلمیں اپنے کام کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں دیکھ سکا لیکن مجھے یقین ہے کہ ساری فلمیں اچھی تھیں یقینا اچھی تھیں تو لوگ سینما گھروں میں جوق در جوق گئے.منیب نے کہا کہ مجھے ہر قسم کے کردار کرنا اچھا لگتا ہےاور انٹرویوز اس لئے کم دیتا ہوں کیونکہ میرا ایک یوٹیوب چینل ہے وہاں میں اپنے حوالے سے ہر چیز شئیر کرتا ہوں لہذا جس کو میرے بارے کچھ جاننا ہے کچھ پوچھنا ہے تو وہ آئے اور دیکھے میں انہی کے لئے ہر چیز اپ لوڈ کرتا ہوں.

  • اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    حرا مانی جو نہ صرف اداکاری اچھی کرتی ہیں بلکہ گاتی بھی بہت اچھا ہیں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس کے علاوہ انہوں اپنا پرفیوم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ خبر آئوٹ ہونے سے پہلے حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کو ایک سرپرایز دینے جا رہی ہیں اور وہ سرپرائز یقینا یہی تھا۔ بلاشبہ حرا کے پرستار انہیں یوٹیوب پر بھی پذیرائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ حرامانی خاصی بلنٹ ہیں اور جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہیں وہ دل میں کوئی بات نہیں رکھتیں یہی وجہ ہے کہ ان کے انٹرویوزمیں کہی ہوئی باتوں کو بہت بار ایشو بنایا گیا کہ حرا نے فلاں بات کہہ دی۔ جبکہ حرا مانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کلپس وائرل ہوتے ہیں وہ آئوٹ آف کونٹیکسٹ ہوتے ہیں بعض اوقات کوئی بات کسی سوال کے جواب میں کہی گئی ہوتی ہے لیکن لوگوں کو نہیں پتہ ہوتا لہذا ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہیں جس سے کسی کوبار بار وضاحت دینی پڑے۔ حرا مانی اچھی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن ان کی گلوری کے بھی بہت سارے دیوانے ہیں‌ ان کا سانگ فراری ریلیز سے لیکر اب تک پسند کیا جا رہا ہے جب یہ گانا ریلیزہوا تھا تو حرا مانی نے کہا تھا کہ وہ گلوکاری کو سینجیدگی سے لیں گی اور گلوکاری کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا جب فراری گانے کی آفر ہوئی تو مانی سے ڈسکس کرکے فورا قبول کر لی.