Baaghi TV

Tag: یوکے

  • غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ

    غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ

    غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ،ہوگیا ۔

    برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں،برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔

    حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں کے لیے بھی محفوظ طریقے سے کام کرنا ممکن نہیں رہا،ہم توقع کرتے ہیں کہ بچے اور ان کے قریبی اہلِ خانہ آئندہ چند ہفتوں میں برطانیہ پہنچ جائیں گے برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ پہلا گروپ غزہ سے نکل چکا ہے اور برطانیہ کے راستے پر ہے، بچوں کو فی الحال خطے کے ایک اور ملک میں طبی عملہ دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔

    بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا،مائیک ہیسن

    اس سے قبل چند زخمی غزہ کے بچے ایک نجی پروگرام ‘پروجیکٹ پیور ہوپ’ کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے مگر حکومت نے نئی اسکیم کے تحت آنے والے بچوں کی درست تعداد نہیں بتائی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 سے 50 بچے لائے جا سکتے ہیں،برطانوی حکام غزہ کے ان طلبہ کو نکالنے پر بھی کام کر رہے ہیں جنہیں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ مل چکا ہے کوپر کے مطابق یہ ایک بڑا سفارتی عمل ہے تاکہ ان بچوں اور طلبہ کو غزہ سے نکالا جا سکے اور مختلف ممالک کے راستے برطانیہ لایا جا سکے۔

    ادھرقابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں،غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    کھیل میں سیاست گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے،محسن نقوی

    ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

  • برطانوی ہائی کمشنر کی  اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا-

    ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔

    اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت امداد اور یکجہتی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون متاثرین کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے برطانیہ کی جانب سے موجودہ تباہی کے پیمانے کو سمجھنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا-

  • اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈزکی ملاقات

    اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈزکی ملاقات

    وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔

    دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین بین الاقوامی عملی نمونوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ حکومت معیاری قانونی تعلیم اور پائیدار اصلاحات کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے،لارڈ پال نے پاکستان میں قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا اور برطانیہ کی جانب سے قانونی تعلیم، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ترقی میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان و افغانستان سے ملاقات

    اسحاق ڈار کی برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان و افغانستان سے ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانیہ کے وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور (ایف سی ڈی او ) میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہیمرش فالکنر سے ملاقات کی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، معاشی، ماحولیاتی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیادونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا اور خطے کی صورت حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام شامل ہے،انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، جو متعلقہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل جاری رکھا جائے تاکہ موجودہ رفتار کو آگے بڑھایا جا سکے اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

  • اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ ، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس

    اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ ، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث قیمتی انسان جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ڈیوڈ لیمی نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہےانہوں نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو لندن کے حالیہ دورے کے دوران کامیاب ملاقاتوں کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہےانہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات میں تعاون کے اظہار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے کی امید ظاہر کی-

    تین مزید مون سون سسٹمز پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے کی میڈیا کو بریفنگ

    خاور ڈپریشن کا شکار لگ رہے تھے،ہم ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد

    کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

  • برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

    برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

    برطانوی حکومت نے برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو کردیے ہیں

    نئے قواعد کے تحت ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے، اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے تاہم کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی،نئے قواعد کے تحت سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے، فیملی ویزا کیلئے بھی کم از کم تنخواہ کی حد 18 ہزار600 سے بڑھا کر 29ہزارپاؤنڈ کی گئی ہے،فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34 ہزار500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا تاہم فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب برطانیہ کے امیگریشن حکام نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی ہے اور چھاپے کے دوران 12 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق بھارت سے نکلا، گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، گرفتار افراد گدے اور کیک کے کارخانے میں ملازم تھے،برطانوی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مڈلینڈ میں یہ کاروائی کی گئی، ایک بھارتی خاتون کو نجی گھر سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، چار مجرموں کو برطانیہ سے باہر کرنے یا ان کی بھارت حوالگی پر غور کئے جانے تک حراست میں لیا گیا ہے۔ بقیہ 8 ملزمان کو اس شرط پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا کہ وہ مستقل طور پر حاضری دیں گے.

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    شہر قائد کراچی سے ملنے والی چوری کی لگژری کار پاکستان سمگل نہیں کی گئی بلکہ بلغاریہ کے سفیر کے نام پر اسے درآمد کیا گیا تھا،اس بات کا انکشاف کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل لاہور نے فیصلے میں کیا، ٹربیونل میں فیصلے میں کہا کہ گزشتہ سال کراچی سے ضبط کی گئی ’بینٹلے ملسن‘ لگژری کار ملک میں اسمگل نہیں کی گئی

    نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دو رکنی کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے لگژری کار کی ملکیت کے دعویدار کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر منگل کے روز جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ زیر تنازع گاڑی کو کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے قانونی دائرہ اختیار کے بغیر ضبط کیا ،اپیلٹ ٹربیونل نے محکمہ کسٹمز کو حکم دیا کہ وہ گاڑی کو بلغاریہ کے سفارت خانے یا وزارت خارجہ کے حوالے کرے ، چونکہ گاڑی برطانیہ سے چوری ہوئی اوراین سی اے اس کی تحقیقات کر رہا ہے ہمیں ابتدائی طور پر یہ انٹرپول کا کیس معلوم ہوتا ہے اس طرح کے کیسز کی پاکستان میں نمائندگی قومی سنٹرل بیورو (این سی بی)، اسلام آباد کی طرف سے کی جاتی ہے یہ کیس این سی بی کی جانب سے این سی اے کے ساتھ مل کر ہینڈل کیا جانا چاہیے تھا

    ٹربیونل نے مزید کہا کہ ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہوئی کہ گاڑی کی ملکیت بلغاریہ کے سفارت خانے کے نام پر ہے اس میں کہا گیا کہ سفارت خانہ گاڑی کی ملکیت سے انکار نہیں کرسکتی اور اگر گاڑی سفارت خانے سے چوری ہوئی تو ایف آئی آر درج کرائی جانی تھی یا سفارت خانے کو گاڑی کے معاملے کو ختم کرنا چاہیے تھا اگر بلغاریہ کے سفارت خانے نے چوری کے حوالے سے برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاننے کے بعد گاڑی کی ملکیت سے انکار کیا تو گاڑی کو برطانوی حکام کے ساتھ مل کر مزید کارروائی کے لیے این سی بی کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ کار کو بلغاریہ کے سفارت خانے کے حوالے کریں کیونکہ وہ اس کا قانونی مالک ہے اگر سفارت خانے کی جانب سے زیر تنازع گاڑی اپنے قبضے میں لینے سے انکار کیا جاتا ہے تو اس بات کو تحریری طور پر درج کیا جائے اور گاڑی کو نیشنل کرائم ایجنسی (یو کے) کی رپورٹس کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا .ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار جمیل شفیع کے پاس ڈیوٹی .ٹیکس کی ادائیگی کی بنیاد پر گاڑی ریلیز کرانے کی درخواست کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں چوری، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اورلگژری کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے الزامات کے تحت کسٹم حکام نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر لندن سے مبینہ طور پر چوری کی جانے اور سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ شدہ بینٹلے ملسن کار برآمد کرلی تھی۔ محکمہ ایکسائز پر 30 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ’سہولت کاری‘ کا الزام لگایا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے لگژری گاڑی کو رجسٹر کیا تھا وزارت خارجہ کی اجازت اور کسٹم کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر کار کی درآمد کے وقت اس کی قیمت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

    شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    لندن:برطانیہ میں اب تک درجنوں شہری ایک جراثیمی انفیکشن کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برطانوی ہیلتھ سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں جن کی تعداد ایک سو بائیس بتائی گئی ہے،اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے تیس کی عمر اٹھارہ سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔

    ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق، اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے زائد بچوں کی بھی جان لے لی ہے۔

    راولپنڈی سے مالدیپ بھیجی جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد

    قابل ذکر ہے کہ اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا غلاظت اور نجاست کو براہ راست چھونے سے پھیلتی ہے اور اس کے علائم پہلے مرحلے میں بخار اور گلے میں درد کی شکل میں سامنے آتے ہیں ۔ اگر اینٹی بایوٹک سے اس کا علاج نہ ہو تو انفیکشن خون میں داخل اور جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

    برطانیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران اسکارلیٹ بخار کے تقریبا چونتیس ہزار معاملات بھی سامنے آئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اینٹی بایوٹک، بالخصوص پینی سلین کی قلت کے نتیجے میں رواں سال کے دوران درجنوں برطانوی بچے بھی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

  • برطانیہ نے دنیا بھر کے درجن سے زائد کرپٹ سیاست دانوں پر پابندی لگادی

    برطانیہ نے دنیا بھر کے درجن سے زائد کرپٹ سیاست دانوں پر پابندی لگادی

    لندن: برطانیہ نے ایران، روس اور میانمار سمیت 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کرپٹ سیاست، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث اہم طاقتور افراد اور فوجی شامل ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے تشدد کے استعمال، جنسی استحصال، قیدیوں سے ناروا سلوک کرنے والے عہدیدار اور کرپٹ سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات :CAA ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ایک بیان میں کہا پابندیوں کو اور بھی سخت کیا جا رہا ہے۔ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق مختلف 11 ممالک سے ہے جن میں 10 ایرانی سیکیورٹی فورسز، جیل اور عدالت کے اہلکار شامل ہیں۔

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی آمر جو خود ساختہ جنتا حکومت میں بھی شامل ہیں، انھیں بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ روس کے 90 ویں ٹینک ڈویژن کے کمانڈر اباتولین بھی پابندی کا شکار ہیں۔ان کے علاوہ مالی کے کتیبا میکینا گروپ پر بھی جنسی تشدد میں ملوث ہونے کے الزام پر پابندی عائد کی گئی ہے اسی طرح جنوبی سوڈان کے چند عہدیداروں کو بھی جنسی تشدد پر پابندی کا سامنا ہوگا۔

  • پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے ، نیوکاسل، گلاسگو ،برمنگھم اور لٹن کے بعد ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،اگلے مرحلے میں لندن اور بریڈفورڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔

    یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریگا ،یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی.

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے