Baaghi TV

Tag: یوگنڈا

  • ہیکرز نےمرکزی بینک  سےایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر  چوری کر لئے

    ہیکرز نےمرکزی بینک سےایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چوری کر لئے

    کمپالا: یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے 17 ملین ڈالر چوری کرلیے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کر کے 17 ملین ڈالر کی رقم منتقل کی،نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یوگنڈا کے سرکاری اخبار نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چُرائی گئی رقم کا کچھ حصہ ہیکرز نے جاپان منتقل کیا،تاہم بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے،یوگنڈا کے صدر یُویری موسیوینی نے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    یوگنڈا میں بینکوں اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول ٹیلی کام فرمز متعدد مرتبہ سائبر حملوں کی زد میں آچکے ہیں تاہم پولیس حکام نے کہا ہے کہ کچھ بینک عوامی سطح پر ایسے واقعات کا اعتراف کرنے سے کتراتے ہیں۔

  • اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    یوگنڈا میں سرحد کے پاس قائم اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم اسکول پردہشتگردوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ لڑکیوں کو اغوا کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

    ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ


    یوگنڈا پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد طلبہ جل کر اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئےجن طلبہ کی اموات ہوئیں وہ اسی اسکول میں رہائش پذیر تھے جس اسکول پرحملہ کیا گیا وہ نجی اسکول ہے جس ڈی آر سی بارڈر سے تقریباً 2 جلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے-

    سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا

    پولیس کےمطابق حملے کے بعد اسکول کےاندر سے 25 لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجبکہ اسکول سےنکالےجانےوالے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہےاب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں اور ان کی عمریں کیا ہیں۔ بعض لاشیں اس بری طرح جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت کیلئے ڈی این اے کیا جائے گا۔

    یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا

  • افریقی ملک یوگنڈا میں نابینا افراد کے سکول میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک6 کی حالت نازک

    افریقی ملک یوگنڈا میں نابینا افراد کے سکول میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک6 کی حالت نازک

    کمپالا: افریقی ملک یوگینڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے میوکونو کے بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں رات 1:00 بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے متعدد حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اورمقامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔آگ اسکول کے اسٹور روم یا کچن سے بھڑکنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے سلام اسکول آف دی بلائنڈ میں حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب ا،امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں ایک سکول میں بندوق بردار حملہ آور کی فائرنگ سے دو خواتین اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ سینٹ لوئس پولیس کے سربراہ مائیک سیک نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سینٹرل وجوئل اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔

    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    پولیس سربراہ مائیک سیک نے کہا کہ بندوق بردار ملزم کی عمر 20 سال ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی بندوق بردار کی فائرنگ سے ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے اسکول میں فائرنگ کی طلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے عمارت خالی کرنا شروع کردی اور اسی دوران فائرنگ کی آواز پر پولیس اہلکار اس طرف دوڑے اور حملہ آور سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران وہ ہلاک ہوگیا۔

    امریکا: سکول میں فائرنگ سے دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا

    یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا

    بوسیا:یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا ،اطلاعات کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

    یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں۔

    یوگنڈا حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ضلعے میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

    یوگنڈا کے صدر یووری موسے وینی نے کہا ہے کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    ادھرپاکستان میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 122600 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 40 ڈالر کم ہوکر 1763 ڈالر فی اونس ہے۔