Baaghi TV

Tag: یو این

  • اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    لبنان: ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے سرحدی شہر رمیش کے قریب ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد نمائندے زخمی ہو گئے، جس کی اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی ہو گئے،اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں پر حملے کسی صورت قبول نہیں۔

    دوسر ی جانب العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

  • کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

    کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

    اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیراور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منایا ۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیراور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام یوم سیاہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے کی جبکہ وزیر حکومت احمد رضا قادری نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شیخ عبد المتین، سینئر حریت رہنما سید یوسف نسیم ،داود خان یوسفزئی ، راجہ شاہین ، سید گلشن اقبال ،شوکت بٹ ،انجینئر حمزہ محبوب ، زاہد اشرف ، مہتاب اشرف ،ڈائریکٹر لبریشن سیل سرور حسین گلگتی، راجہ خان افسر خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما سردار محمد صدیق ،نثار مرزا، سردار عبد الماجد ، سردار ساجد محمود ، سردار عظیم سرور،انچارج ڈیجیٹل میڈیا لبریشن سیل سردار نجیب الغفور خان، انعام الحسن کاشمیری، راجہ راشد رضا ، حکیم ندیم قادری ،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    وزیر حکومت احمد رضا قادری نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوج سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتار کر جموں وکشمیر پرغیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کر لیاتھا۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام قانون تقسیم ہندوستان ، دو قومی نظریہ ، تمام ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلا ف ورزی اور کشمیری قوم کی خواہشات کے خلاف تھا ۔ہندوتوا کی پالیسی کا سب سے بڑا مظہر 27 اکتوبر کو ریاست پر ظالمانہ و غاصبانہ قبضہ تھا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے نے بھارت سے الحاق کی دستاویزات پر اپنے والد کے دستخطوں سے انکار کیا ہے۔بھارت نے کل ورکنگ بائونڈری پر پاکستانی علاقے میں اپنا ڈرون بھیج کر ہمیں اشتعال دلانے کی بھونڈی کوشش کی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا ایشو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مساوات کے عظیم جذبے کے تحت جلد حل کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہوسکے۔

    سینئر حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیاں فورسز کو حاصل غیر ضروری اختیارات کا نتیجہ ہیں۔مقررین نے 27اکتوبر1947 کوجموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قراردیا جب بھارتی افواج نے زبردستی کشمیر میں داخل ہوکر کشمیریوں کی آزادی اور تمام جمہوری حقوق کو سلب کر کے اس سرزمین پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا اور تب سے آج تک کشمیری عوام پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اورکشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ حریت قائدین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کرر ہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم کشمیری عوام بھارت کو اسکے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ حریت قائدین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ دنوں میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں نوجوانوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انھوں ٠نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ کشمیری ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی مبنی بر انصاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں، اور ریاست میں ڈیموگریفک تبدیلیوں کی مذمت اور حق خودارادیت کے حصول اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے پر مبنی یادداشت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سردار نجیب الغفور خان نے ادا کئے ۔

  • میانمار کی فوج جمہوری حکومت کو فی الفور بحال کرے:اقوام متحدہ کا سخت پیغام

    میانمار کی فوج جمہوری حکومت کو فی الفور بحال کرے:اقوام متحدہ کا سخت پیغام

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی فوجی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملک میں جمہوری حکومت کو بحال کریں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے میانمار فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے جمہوری حکومت کی بحالی بے حد ضروری ہے۔ اس کے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

    انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ میانمار کی فوجی حکومت اپنے لوگوں کی بات سنیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور اقتدار جمہوری حکومت کو منتقل کردیں۔ ملک اور خطے میں استحکام اور امن کا یہی واحد راستہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میانمار کی فوجی حکومت کے ساتھ ایک پانچ نکاتی امن منصوبے پر اتفاق تو ہوا ہے لیکن اب تک نافذ نہیں ہوسکا جو قابل تشویش بات ہے۔

    خیال رہے کہ میانمار میں گزشتہ برس فروری میں فوج نے بغاوت کرکے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور حکمراں آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاست دانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔فوجی حکومت نے مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش اور اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فوجی حکومت نے ارکان اسمبلی اور جمہوریت کے حامی کارکن سمیت 5 افراد کو پھانسی بھی دی تاہم فوجی حکومت کے خلاف مزاحمت تاحال جاری ہے۔ ملک کے علیحدگی پسند عسکری گروپس بھی فوجی حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • یواین سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے

    یواین سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے

    یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے، سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا اور عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی روانگی سے قبل ٹرمینل پر ملاقات کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے یو این کے سیکرٹری جنرل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین سے ملاقات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتونیو گوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عالمی برادری کو پاکستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپیل قابل ستائش ہے، اس موقع پرمراد علی شاہ نے یو این سیکرٹری جنرل کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اورسندھی ٹوپی دے کر ٹرمینل ون سے رخصت کیا۔

    اس سے قبل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قراردیتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا، بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔

  • پاکستان میں سیلاب  متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، انتونیو گوتریس

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس سکھر پہنچ گئے
    اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیر اعظم شہباز شریف اوریواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سکھر آمد ہوئی،بلاول بھٹو، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب وزیر اعظم اوریواین سیکریٹری کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال پربر یفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے 537افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،دریائے سندھ میں سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے سیلاب اوربارشوں سے نقصانات کا تخمینہ زیادہ ہوسکتا ہے سکھر اور خیرپور میں سیلابی پانی موجود ، نکاسی آب کی کوشش کررہےہیں،سندھ میں رواں سال غیرمعمولی بارشیں ہوئیں سندھ میں رواں سال 1185ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجاچکاہے،سندھ میں سیلاب سے 3ملین ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ،مویشیوں و بیماری سے بچاوکے لیے مچھردانیوں کی ضرورت ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے 24اضلاع شدید متاثر ہوئے ، 2010 میں 6 اور حالیہ سیلاب سے 24 اضلاع کو نقصان پہنچا ،متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،نکاسی آب تک انہیں واپس گھروں میں نہیں بھیجا جاسکتا،سندھ میں سیلاب سے مواصلاتی نظام کو نقصان اندازے سے زیادہ ہے،سیلاب سے رابطہ سڑکیں،ریلوے ٹریکس اوررابطہ پلوں شدیدنقصان پہنچا، جب تک بارش کا پانی نیچے نہیں جاتا ٹریکس کی بحالی ممکن نہیں سیلاب متاثرین کی بحالی،مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال کی سنجیدگی کا احساس ہے ،پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا، صورتحال دیکھ کر افسوس اوردکھ ہوا سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے ازالے کے لیے پاکستان کو بڑی رقم کی ضرورت ہے،امید ہے عالمی ممالک ان حالات میں پاکستان کا ساتھ نبھائیں گے کوئی شک نہیں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے ، جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے قدرتی آفات سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی مگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوسکتےہیں،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو شاید آئندہ کا نقصان اس سے بڑاہو، عالمی برادری سے اپیل ہے و ہ پاکستان کی اس مشکل میں مدد کریں اور آگے آئیں دنیا کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے تمام ممالک کو ملکر نمٹنا ہوگا،دنیا میں مسلسل آنے والی قدرتی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے شہر اوستہ محمد میں واقعی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستہ محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

    وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ہفتہ کوضلع جعفرآباد کے سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقہ اوستہ محمد کا دورہ کیا بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب ، سیلاب کے بعد صوبہ بھرمیں امداد اوربحالی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے اور متعلقہ حکام کودوردراز واقع علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں اوررابطہ پلوںکو شدید نقصان پہنچا ہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ایک بڑاچیلینج ہے وفاقی حکومت ریلیف کی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاونت کررہی ہے تا ہم اتنے بڑے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اوران کی حکومت بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایا کہ ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام محدودوسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادکیلئے بین الاقوامی برادری سے امدادکی اپیل کی ۔ قبل ازیں اوستہ محمدپہنچنے پرقائم مقام گورنربلوچستان اوروزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا

    سیلاب متاثرہ علاقہ،خیمے میں بچے کی پیدائش،وزیراعظم کی تصویر وائرل
    سیلاب سے متاثرہ علاقے میں خاتون کے ہاں خیمہ بستی میں ہی بچے کی پیدائش ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب خیمہ بستی میں گئے، گزشتہ شب پیدا ہونے والا بچے کو وزیراعظم نے اٹھا لیا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے، وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل نے بچے کی ماں سے بھی ملاقات کی اور بات چیت کی،

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

  • قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں، آرمی چیف

    قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی:قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام امن کے اعلیٰ مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔پاکستان مستقبل میں بھی دنیا میں امن قائم کرنے کےلیے کردارادا کرنےکےلیے تیار ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقتا کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاع، تربیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں برسرپیکار پاکستانی افواج کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کو سراہتا ہے، براعظم آفریقہ میں کونگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، یو این مشن کے تحت قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان نے قیام امن کے اعلی مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

  • پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس سے قبل ہی  اقوام متحدہ میں افغان سفیر مستعفی ہوگئے

    پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس سے قبل ہی اقوام متحدہ میں افغان سفیر مستعفی ہوگئے

    جنیوا: پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس سے قبل ہی اقوام متحدہ میں افغان سفیر مستعفی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی معزول حکومت کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نئی طالبان حکومت نے اس نشست کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کے لیے جمعے کے روز درخواست دی ہے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے معاون ترجمان فرحان حق نے ذرائع کو بتایا کہ جمعرات کو موصول ہونے والے ایک خط کے مطابق سابق حکومت کے مندوب غلام اسحاق زئی نے 15 دسمبر سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ملک اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اقوام متحدہ میں افغان مشن کے لیے اپنا کام کاج جاری رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔

    گذشتہ ستمبر میں اسحاق زئی نے اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ وہ اب بھی افغانستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے نومبر کے اواخر میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ میں حصہ بھی لیا تھا جس میں طالبان حکمرانوں کی کھل کر نکتہ چینی کی تھی۔ سابق صدر اشرف غنی نے جون میں انہیں اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔

    دوسری طرف طالبان نے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ وہ اس کے سابق ترجمان محمد سہیل شاہین کو افغانستان کے نمائندہ کے طورپر منظوری دے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک قرارداد منظور کرکے افغانستان کے لیے نمائندگی کی باہم مخالف دعووں پر اپنا فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طالبان نے اس فیصلے پر اقوام متحدہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ افغان عوام کے حقوق کو نظر انداز کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندہ کے لیے طالبان کے نامزد امیدوار سہیل شاہین نے کہا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو دی جانی چاہئے کیونکہ یہ عالمی ادارے کے لیے ساکھ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ اب افغانستان میں ایک نئی خود مختار حکومت قائم ہے۔

    دریں اثنا افغانستان کے اقوام متحدہ مشن نے ٹویٹ کیا کہ سفارت کار نصیر فائق چارج ڈی افیئرز کے طور پر مشن کی قیادت کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ میں اپنے ساتھی شہریوں کے تحفظات اور جائز مطالبات کا اشتراک کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    یاد رہےکہ دوسری طرف پاکستان میں‌ اسلامی ممالک کی تنظیم کا اہم اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں‌ اسلامی دنیا افغانستان کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی