Baaghi TV

Tag: یو ٹیوب

  • یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    یوٹیوب کی جانب سے 15 جولائی سے monetization پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ان تبدیلیوں کا مقصد غیر معیاری مواد، بار بار پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کو ناممکن بنانا ہے جبکہ اوریجنل اور تخلیقی ویڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کو 15 جولائی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور تفصیلی گائیڈلائنز جاری کی جائیں گی، جن میں بتایا جائے گا کہ صارفین کس طرح کے مواد سے پیسے کما سکیں گے اور کونسی ویڈیوز سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

    یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز میں پیش کیا گیا ہو اگرچہ یوٹیوب نے "غیر مستند” یا "بار بار دہرائے گئے” مواد کی واضح تعریف نہیں دی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں خاص طور پر ان چینلز پر اثر انداز ہوں گی جو بغیر چہرے کے گیمنگ ویڈیوز یا AI سے تیار کردہ آوازوں اور کرداروں پر انحصار کرتے ہیں۔

    ابھی نئی پالیسیوں کے بارے میں تو تفصیلات موجود نہیں مگر یوٹیوب پیلپ پیج پر وضاحت کی گئی ہے کہ صارفین کو ہمیشہ اوریجنل اور مصدقہ مواد کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی نئی پالیسیوں سے صارفین کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کونسا مواد اب غیر مستند ہوگا۔

    غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    کچھ صارفین کو خدشہ ہے کہ اس سے ان کی مختلف اقسام کی ویڈیوز جیسے ری ایکشن ویڈیوز سے ہونے والی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے،مگر یوٹیوب کے عہدیدار Rene Ritchie نے بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا یہ تبدیلیاں وائے پی پی پالیسیوں میں معمولی اپ ڈیٹس کی طرح ہوں گی اور ان کا مقصد غیر معیاری مواد کی شناخت کرنا ہے،جس طرح کے مواد سے آمدنی ممکن نہیں، وہ برسوں سے وائے پی پی پالیسیوں کے تحت monetization کا اہل نہیں۔

    اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر غیر معیاری کا لیبل اے آئی ویڈیوز کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہےاس حوالے سے صورتحال 15 جولائی کو واضح ہوگی جب پالیسی گائیڈلائنز کو باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    ایسے میں پاکستانی یوٹیوبرز بھی جو اپنی ویڈیوز میں آے آئی یا گیمنگ ویڈیوز کا استعمال کرتے ہیں اس پالیسی سے خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ گیمنگ ویڈیوز پر مبنی اور اے آئی سے تیار کردہ آوازوں پر مبنی کئی یوٹیوب چینلز موجود ہیں جو پاکستانی ہیں، جبکہ کئی ایسے یوٹیوب چینلز بھی موجود ہیں جو غیر مستند اور دہرائے گئے مواد پر مبنی ہیں جو اس پالیسی کے باعث اپنی مونیٹائزیشن کھو سکتے ہیں۔

  • نازیبا سوال تنازعے میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب پر واپسی

    نازیبا سوال تنازعے میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب پر واپسی

    ممبئی: انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ واپسی کی ہے-

    باغی ٹی وی : رنویر الٰہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے معافی مانگی کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا انہیں جان سے مارنے کی دھمکیا ں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں، لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔

    رنویر نے ان لوگوں سے خاص طور پر معافی مانگی جو انہیں اپنا بیٹا یا بھائی مانتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اپنے مواد کو زیادہ ذمے داری سے بنائیں گے انہیں احساس ہوگیا ہے کہ ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے، کیونکہ لوگ انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا

    رنویر نے اپنی ٹیم اور ان اداکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، انہوں نے بتایا کہ ان کے 300 رکنی عملے میں سے کسی نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔

    رنویر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے نئے سفر میں ان کا ساتھ دیں انہیں پوڈ کاسٹنگ اور مواد بنانا پسند ہے، اور وہ اپنے کام کے ذریعے اپنے ملک کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں وہ اس تنازع کو سزا نہیں سمجھتے، بلکہ اسے اپنے کام کو بہتر بنانے کا موقع سمجھتے ہیں، جب ان کی ذہنی صحت خراب ہو رہی تھی تو مراقبے اور دعا نے ان کی مدد کی اس سے انہیں احساس ہوا کہ صرف خدا ہی ان کے ساتھ ہے۔

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

  • مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے اور دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق مسٹر بیسٹ نےگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کر لی۔

    مسٹر بیسٹ نے گزشتہ روز نسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

    واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔

    گزشتہ برس مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام “خوفو، خفرع، منقرع “ کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔

    ”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی

    یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اور ان کی ٹیم 100 گھنٹے تک اہراموں کی فلم بندی کریں گے اور جگہیں تلاش کریں گے وہ اور اس کے دوست اہراموں کے اندر سوئیں گے اور ان کے ساتھ ایک ٹور گائیڈ بھی ہو گا جو انہیں تاریخی معلوما ت فراہم کرے گا، وہ اُن کمروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے جنہیں کبھی عوام نے نہیں دیکھا ہوگا۔

  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بحال کردیا

    یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بحال کردیا

    یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بحال کردیا۔

    باغی ٹی وی : یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ووٹرز کو الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو برابر کی بنیاد پر سننے کا موقع فراہم کرنے کیلئے گیا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیویب چینل پر اب کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور وہ ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔

    گرفتاری کا خدشہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی

    واضح رہے کہ یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کو سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی دارالخلافہ میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ آور ہونے کے بعد ان کے چینل پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ معطل کر دیئے تھے جس کے بعد انہوں نے ’ ٹرتھ سوشل ‘ کے نام سے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا تھاتاہم اب تینوں پلیٹ فارمز کیجانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کردیئے گئے ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

    ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 26 لاکھ ہے جبکہ ٹوئٹر پر انہیں 8 کروڑ 70 لاکھ، فیس بک پر 3 کروڑ 40 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 کروڑ 30 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔

  • ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب میں نئے فیچرز کا اضافہ

    ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب میں نئے فیچرز کا اضافہ

    ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب نے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں-

    باغی ٹی وی : یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب نے ابھی اس سال کے شروع میں اپنی 17 ویں سالگرہ منائی اور ہم نے سوچا کہ کیا اب اسے ایک چھوٹی سی تبدیلی دینےکا وقت آگیا ہے۔ لہذا ہم نےدنیا بھ کے ہزاروں ناظرین سے ان پٹ اکٹھا کیا اور سنا کہ ایک صاف ستھرا، زیادہ جاندار ڈیزائن کی خواہش ہے جو بہتر انداز میں اس کی نمائندگی کرتا ہے-

    واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    تاہم یو ٹیوب نے اب نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہےیو ٹیوب نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اب صارفین اپنی ویڈیوز کو زوم کرسکیں گے پنچ ٹو زوم نامی فیچر سے ویڈیوز میں زوم ان کرنا ممکن ہوجائے گا۔

    یہ فیچر سب سے پہلے اگست میں پریمیم سبسکرائبرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر 25 اکتوبر کو تمام صارفین کے لیے اسے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ زوم کرکے ویڈیوز کی زیادہ تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے۔

    آئن پروپلشن ڈرون کی ابتدائی کامیاب آزمائشی پرواز

    اس کے ساتھ ساتھ Precise seeking نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے کسی ویڈیو کے مخصوص اسپاٹ کو فوری دریافت کرنا ممکن ہوگا جو سوائپ اپ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہےیہ دونوں فیچرز آنے والے چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

    اسی طرح یوٹیوب میں ڈارک تھیم کو بھی بہتر کیا گیا ہے اب ڈارک تھیم زیادہ ڈارک ہوجائے گی اور یہ تھیم ویڈیو کے مطابق بیک گراؤنڈ کلر کو اپنا لے گی یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو description کو بھی لائیک، شیئر اور ڈاؤن لوڈ جیسے بٹن کی شکل دی جارہی ہے۔

    نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کیخلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  • پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

    ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نےسال 2021 کے اختتام کے موقع پر مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : یوٹیوب ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ مقبول عام ویڈیوز اور موسیقی کی 10 مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کرتا ہے اور رواں سال بھی فہرست جاری کی گئی حالانکہ کمپنی نے اکتوبر 2021 میں یوٹیوب ریوائنڈ کو ختم کرنے کے لیے اعلان کیا تھا۔

    پاکستان میں سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز ڈرامے کی قسط خدا اور محبت نے اپنے نام کیا ہے اسی طرح موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں گلوکار راحت فتح علی خان اور نش عشر کا ڈرامے خدا اور محبت کے لیے او ایس ٹی سب پر بازی لے گیا علاوہ ازیں بھارت کے پنجابی گانے پاکستانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    یو ٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں پہلے نمبر پر راحت فتح علی خان کی سُریلی آواز میں گائی گئی ڈرامے خدا اور محبت، او ایس ٹی ہے-

    دوسرے نمبر پر بھارتی گانا: لُٹ گئے

    تیسرے نمبر پر "بھارتی گانا سیاں جی ”

    چوتھے نمبر پنجابی گانا ” چھوڑ دیں گے”

    پانچویں نمبر پر پنجابی گانا ” ریفلاں”

    چھٹے نمبر پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا گانا” پانی پانی”

    ساتویں نمبر پر "پاکستان ڈرامہ سیریل ” عشق ہے” کی او ایس ٹی جسے راحت فتح علی خان نے گایا-

    آٹھویں نمبر پر بھارتی پنجابی گانا ” پانی دی گل”

    نویں نمبر پر بھارتی گانا "بارز کی جائے”

    دسویں نمبر پر پنجابی گانا” تو شاعر بناگئی” رہا

     

    "اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا، امریکی جریدے کا انکشاف