Baaghi TV

Tag: یو کرین

  • عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے۔

    باغی ٹی وی : یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز نے یوکرین کے توانائی کے شعبے کے ایک تہائی سے زیادہ حصے کو تباہ کر دیا ہے۔

    امریکا کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام ، چینی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کردی

    انہوں نے برلن میں ہونے والی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مزید کہا کہ یوکرین کو ابھی تک 17 ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ تیزی سے بحالی کے منصوبے کا "ایک فیصد” بھی نہیں ملا ہے روس ہر چیز کو تباہ کر رہا ہے تاکہ ہمارے لیے موسم سرما میں گزرنا زیادہ مشکل ہو جائے۔

    کانفرنس میں جرمن چانسلر اولاف شولز، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، اور کئی دیگر سینئر سیاستدانوں اور حکام نے شرکت کی۔

    یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے کہا کہ دنیا کو وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور یوکرینیوں کو اپنے ملک کی تعمیر نو میں تیزی سے مدد کرنی چاہیے یورپی یونین اس کام کے لیے اعتماد فراہم کر کے تعمیر نو کے اقدامات کو مربوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی رابطہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد سے جلد ترجیحی طور پر سال کے اختتام سے پہلے یا اگلے سال کے شروع میں ہمیں یوکرین کی مدد کے لیے مزید اقداما کرنا ہوں گےیورپی کمیشن اس کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    روسی صدرکومکمل طورپرتنہا کردینا خطرناک ہو سکتا ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ

    جنگ نے ستمبر کے آخر تک تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مکانات اور 16,000 اپارٹمنٹ عمارتوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے کیو سکول آف اکنامکس کے مطابق روس کی طرف سےیوکرین پرمسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 127 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    پیر کوعالمی بینک نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین کو 24 فروری کو روس کے حملے اور اس کی سرزمین پر جاری جنگ کی وجہ سے فوری اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اضافی 500 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

    قبل ازیں ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کے روز اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے اپنے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں "اسرائیل غیر جانبدار ہے جس نے ان کی رائے میں ماسکو اور تہران کے درمیان "اتحاد” کے قیام کی اجازت دی، خاص طور پر روسی فوج کو ایرانی ڈرون فراہم کرنےپرخاموشی اختیار کررکھی ہے۔

    ایپل واچ نے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفنائی گئی خاتون کی جان بچا لی

    اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ (روسی-ایرانی) اتحاد نہ ہوتا، اگر آپ کے سیاستدان اس وقت کوئی فیصلہ لیتے، جس کا ہم نے مطالبہ کیا تھا، کیف کا مطالبہ ہے کہ وہ روس کے خلاف اسرائیل کی حمایت حاصل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تال میل کریملن کو پریشان نہ کرنے کے (اسرائیلی) فیصلے کے بعد ممکن ہوا” 2014 تک روس کی طرف سے کریمیا کو الحاق کرنے کے بعد اچھے سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل نے ماسکو کے حوالے سے نرمی اختیار کرکھی ہے۔

    یوکرینی صدر نے الزام لگایا کہ ایران نے تہران کے جوہری پروگرام میں روس کی مدد کے بدلے روس کو ڈرون فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ ان کے اتحاد کا یہی مفہوم ہے۔

    شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

  • یوکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

    یوکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

    کیف: یوکرین اور روس نے شہریوں کے انخلا کے لیے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق یوکرین اورروس نے یوکرین کے 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ شہریوں کےانخلا کی اجازت دی جاسکے سومی، شمال مشرقی یوکرین میں میئر نے کہا ہے کہ لوگ ذاتی کاروں اور بسوں کے ذریعے شہر چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اینر ہوڈر کے میئر نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اور بچوں کے قافلے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    روس کی بچوں کے ہسپتال پر بمباری،17 افراد زخمی،یوکرین کا دعویٰ

    دوسری جانب یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو ترکی میں مذاکرات کے لیے ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے یہ حملہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ہوا ہے اس ملاقات کی تجویز ترکی کے وزیر خارجہ نے دی تھی۔

    یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے ترجیح یہ ہے کہ سرحدوں پر موجود پناہ گزینوں کی مدد کی جائے، بجائے اس بات پر کے کہ وہ ممالک کے درمیان کیسے تقسیم ہوں گے-

    پولینڈ کی یوکرین کو مگ 29 لڑاکا طیارے کی پیشکش،اس طرح تو روس کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا:امریکہ

    گرینڈی نے مزید کہا یوکرین پر روس کے حملے شروع ہونے کے بعد وہاں سے نکلنے والے پناہ گزینوں کی تعداد غالباً 2.1 سے لے کر 2.2 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہر ماریوپول میں بمباری کی ہے جس کی زد میں میٹرنٹی اسپتال بھی آیا۔ بمباری کے نتیجے میں معصوم بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کیا ہے،ترجمان پیوٹن

  • سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی ترتیب دے دی

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی ترتیب دے دی

    روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیز نے روسی افواج کا راستہ روکنے کے لئے اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا ہے جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ اسنیپ چیٹ نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگادی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دونوں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔

    دوسری جانب صدر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ روسی شہری بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں لے جاسکتے۔ مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روسی کرنسی روبل کی قیمت بھی گر گئی ہے۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

    واضح رہے کہ روسی افواج نے جمعرات 24 فروری کو علی الصباح یوکرین کے مشرق میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ بھڑکنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق یوکرین کی جنگ ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ روس کی پیش قدمی جاری ہے۔ آج روس کی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوئی ہے یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوجی ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیو میں اتر گئے ہیں جس کے فوراً بعد ہی شہر کی سڑکوں پر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

    اس سے قبل شہر میں شیلنگ جاری رہی اور علاقائی گورنر کے مطابق روسی میزائلوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد جان سے جا چکے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ یوکرینی فوج نے بدھ کو ٹیلی گرام ایپ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ روسی فضائی دستے خارکیو میں اترے حملہ آوروں اور یوکرینیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس نے پیر کو شہر میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ افراد مارے گئے۔ اس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے اسے ’جنگی جرم‘ قرار دیا۔

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

  • یو کرین کی اپیل پرایلون مسک کی جانب سے مدد

    یو کرین کی اپیل پرایلون مسک کی جانب سے مدد

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرین میں کام کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک سے یوکرین کے نائب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک سیٹلائیٹ کمیونیکشن کی سہولت فراہم کرے تاکہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔

    گرین لینڈ کی برفانی پرتوں کے نیچے تیزی سے پگھلاؤ،سمندروں کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے

    روس کے حملے بعد یوکرین میں انرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں بالخصوص جنوبی اور مشرقی حصوں میں، جہاں لڑائی کی شدت سب سے زیادہ ہے۔


    ایلون مسک نے یوکرینی حکومت کے عہدیدار کے ٹوئٹر پیغام پر ٹویٹ میں کہا کہ اسٹار لنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے اور مزید ٹرمینلز وہاں پہنچ رہے ہیں۔

    روس کےیوکرین پر حملے تیز:سلامتی کونسل میں ووٹنگ:حالات عالمی جنگ کی طرف گامزن

    تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ آلات وہاں کیسے پہنچیں گے۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے اس طرح انٹرنیٹ فراہم کرنے والے سیٹلائیٹس کا جھرمٹ بن سکے گا جو زمینی سسٹم کا سستا متبادل ہوگا۔

    پاکستانی سائنسدان کے تیارہ کردہ سولر سیل نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

    اس سے قبل ایلون مسک نے سونامی اور آتش فشاں سے متاثر ہونے والے جزائر ٹونگا کے لیے بھی 50 سیٹلائیٹس ٹرمینلز عطیہ کیے تھے تاکہ وہاں انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا جاسکے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی سے دیہات یا ان مقامات پر بھی انٹرنیٹ سروسز کو فراہم کیا جاسکتا ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل اور موبائل ٹاور کی رسائی نہیں ہوتی۔

    جاپان نے ہائبرِڈ اور ریچارجیبل ٹرین متعارف کرادی

    اس طرح کی ٹیکنالوجی کو قدرتی آفات کے دوران باہمی رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے ایلون مسک نے 15 جنوری کو بتایا تھا کہ اسپیس کے 1469 اسٹار لنک سیٹلائیٹس کام کررہے ہیں اور مزید 272 کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچ لی

  • روس کا یو کرین پر حملہ:اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں

    روس کا یو کرین پر حملہ:اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں

    روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔

    یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ بھی شدید مندی کی زد میں آگئی بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے-

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

    ادھر یوکرین کی فوج نے مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی ہے۔

    یوکرینی وزیرخارجہ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔

    امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جی 7 کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھا ئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

    نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اتحادی روس کے تازہ ترین اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے، سربراہ نیٹو کے مطابق اس مشکل وقت میں یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے بند ہونے چاہیے اس وقت تنازعات میں شدت پیدا کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے، جبکہ چین بات چیت کو اپنے طریقے سے فروغ دینا جاری رکھے گا۔