کینیڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب علاقے میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی مشتبہ شخص اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک شہری بھی ہلاک ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا،ہلاک ہونے والوں میں ایک 34 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے 2021 سے فورس میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جب کہ شہری کی شناخت مائیکل میزراہی کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا واقعہ یہودی بستی میں پیش آیا، تاہم تاحال اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ حملہ مذہبی بنیادوں پر کیا گیا تھا یا کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں سے گریز کریں کیونکہ حملے کے محرک کا تعین ابھی نہیں ہو سکا مونٹریال پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت، اس کے پس منظر، اسلحے کے ذرائع اور حملے کے مقصد سمیت تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہےجیسے ہی مزید مصدقہ معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

