Baaghi TV

Tag: ۔

  • دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور  ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دو روزہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز ہو گیا

    ساتھ ایک اور اہم خبر یہ کہ ٹیکنالوجی، روبوٹس، ڈرون ٹیکنالوجی، لاجسٹک، طبی سامان اور یونیورسٹیز کی جانب سے آئی ٹی ایکسپو دوروز جاری رہے گی
    اس مقصد کیلئے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے صدر راولپنڈی چیمبر ندیم اے رؤف کے ہمراہ ایکسپو کا افتتاح کیا۔
    اس میں بہت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں ڈین آف ایمبیسڈر ترکمانستان کے سفیر، اتد جان مولاموف، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد اقبال کی بھی خصوصی شرکت شامل تھی۔

    اس خاص موقع پر سی ای او IGNITE، سابق صدور آر سی سی آئی، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان، چیئرمین ایکسپو راجہ عامراقبال کی شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی۔

    *مہمان خصوصی وفاقی وزیر سنیٹر طلحہ محمود کا ایکسپو تقریب سے خطاب*
    انہوں سب سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے،اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    پھر ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ اہم ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سنیٹر طلحہ محمود نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کا بتایا۔

    مزید کہا کہ کانفرنس اور ایکسپو انعقاد پر راولپنڈی چیمبر مبارکباد کا مستحق ہے، سنیٹر طلحہ محمود نے راولپنڈی چمبر کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔

    نجی شعبے کے حوالے سے طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کو آگے آ کر حکومت کا ہاتھ بٹانا چایئے، بزنس اور ایجوکیشن کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،
    انڈسٹری ایکیڈیمیہ کو ترقی دے کر ہی ملک خوشحالی کی طرف جا سکتا ہے، طلحہ محمود نے ملک کی خوش حالی اور ترقی کے حوالے سے بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ مناسب مینجمنٹ کی ضرورت ہے، ملک دوست پالیسیوں کے لیے چیمبر اپنی تجاویز دے ۔۔

    *صدر چیمبر ندیم اے رؤف کا خطاب*

    صدر چیمبر ندیم اے روف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی سالانہ ایکسپورٹ چار ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ بھارت کئی گنا آگے جاچکا ہے،ہمیں دنیا میں آئی ٹی کے میدان میں مقابلہ کے لئیے اہم اقدامات اٹھانے ہونگے ۔۔۔۔ندیم اے رؤف

  • شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور انہیں عرب لیگ ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، عرب لیگ کے ممبر ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یکساں مذہبی، تہذیبی اقدار کے ناطے عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سیاسی، تجارتی ،باہمی روابط ہیں۔پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد عرب ممالک میں مقیم ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے مراسم عرب لیگ کے ساتھ خصوصی تعلق کا مظہر ہیں۔پاکستان اور عرب لیگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
    وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اہم امور پر عرب لیگ کے واضح اور یکساں موقف کو سیکرٹری جنرل کے وسیع سفارتی تجربے کا ثمر قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عرب لیگ تنظیم سیکرٹری جنرل کے وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے خوب استفادہ کرے گی.

  • حج کی سعادت کن شرائط کی بنا پر کورونا وائرس کے باوجود حاصل کی جا سکتی ہے؟؟

    حج کی سعادت کن شرائط کی بنا پر کورونا وائرس کے باوجود حاصل کی جا سکتی ہے؟؟

    عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار
    اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
    پاکستان سے اس برس قریب2 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسی نیشن سے مشروط ہو گی۔
    ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرکاری سطح پر حج اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔