Baaghi TV

Tag: ۔باغی ٹی وی

  • میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپورماتھیلو:مسلح قبائلی تصادم 5 افراد قتل

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مسلح قبائلی تصادم میں 5 افراد جاں بحق
    ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے قریب گاؤں مسکان ساوند پر مسلح افراد کا گھر پر حملہ 5 افراد قتل 4 زخمی،زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

    پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،قتل ہونے والوں میں حبیب اللہ ، شیر محمد ، اربیلو، اور امیر بخش شامل ہیں

    زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے

    پولیس کے مطابق حملہ سندرانی قبائل کے افراد نے کیا ہے،کافی عرصے سے ساوند اور سندرانی قبائل میں جھگڑا چل رہا ہے،

    یادرہے کہ اس قبائلی جھگڑے میں اب تک 15 سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں

  • بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    اسلام آباد:بھارتی ظالم ، قابض افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں اورعالمی برادری خاموش تماشائی بن بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید اطلاعات کے مطابق آج جب دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہےجبکہ دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

    آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 دسمبر 1948 کا انسانی حقوق کاعالمی اعلامیہ بےشک ایک سنگ میل تھا لیکن کشمیریوں کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاںمسلسل جاری ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ انسانی حقوق کےعالمی اعلامیے میں درج 30 بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک بھی بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فورسز گزشتہ 74 برسوں سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں بلا لحاظ عمر و جنس کشمیریوں کو بے رحمانہ طریقے سے قتل، گرفتار کر رہی ہیں او انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 95ہزار9سو25 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7 ہزار 2سو15کو زیر حراست شہید کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 22ہزار 9سو39 خواتین بیوہ اور 1لاکھ7ہزار8سو55 بچے یتیم ہوئے۔بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 11ہزار2سو46 خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا اور 1لاکھ10ہزار4سو45 رہائشی مکانات اور دیگرعمارتوںکو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے میں 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے سے چلائے گئے پیلٹ چھروں سے سکول جانے والے ہزاروں کشمیری لڑکے اور اور لڑکیاں زخمی ہوئے جبکہ 19 ماہ کی حبہ جان، دس سالہ آصف احمد شیخ ، سولہ سالہ عاقب ظہور ، سترہ سالہ الفت حمید ، سترہ سالہ بلال احمد بٹ، انشاءمشتاق، انیس سالہ طارق احمد گوجری اور انیس سالہ فیضان اشرف تانترے سمیت درجنوں بچے پیلٹ لگنے سے مکمل طور پر اپنی بصارت سے محروم ہو گئے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس( 2021 ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما محمد اشرف صحرائی اور بارہ کے لگ بھگ خواتین سمیت 484 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوںنے زیادہ تر کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔فوجیوں نے رواں برس 1ہزار48 گھروں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 118 خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافیوں، معمر خواتین اور لڑکوں سمیت 17ہزار سے زائد افراد کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا۔ اس عرصے میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 10ہزار 5سو کارروائیاں کی گئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی حکام نے رواں برس سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اورعلاقے کی کئی دیگر بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نےعوام کو اس عرصے کے دوران محرم اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس جیسے مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے بھی کشمیریوںکو روک دیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، امیر حمزہ، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، فیروز احمد خان، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ظہور وٹالی، غلام محمد بٹ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد یوسف فلاحی، ظہور احمد بٹ، انجینئر رشید، حیات احمد بٹ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور صحافی آصف سلطان سمیت حریت رہنماوں، کارکنوں، نوجوانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کالے قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو 5اگست 2019سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی حتیٰ کہ انہیں جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور وہاں لوگوں سے خطاب کرنے سے بھی روکا جا رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری آگے آئے اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

    دریں اثنا حریت رہنماوں نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں۔

  • سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان

    سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان

    اسلام آباد :سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سیالکوٹ واقعے پر ملک بھر میں جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان کر دیا۔

    معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ کسی شخص کوبھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی ‏جاسکتی سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کویوم مذمت منایا جائے گا اور عوام کو بتایا جائےگاکہ توہین ناموس رسالت ‏کیا ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 133 سے زائد توہین رسالت کیسز پر شکایات سنی ہیں اس مظلوم سری لنکن کی لاش ‏گھر پہنچی تو انتہائی درد ناک لمحہ تھا ناعاقبت اندیش افرادنےسری لنکن شہری کو جلایا یہ لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان علما کونسل کے ضابطہ اخلاق میں واضح ہے عوام ،میڈیا، وکلا، ‏تاجران سمیت سب پر ذمہ داری عائدہوتی ہے دینی تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہو گا ‏مسیحی برادری بھی اتوار کو چرچز میں یوم مذمت منائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہے جسے اسلامی تشخص اور عقیدہ ختم نبوت سےتکلیف ہے تمام ‏علمائے کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے انتہاپسندی کا خاتمہ اسی طرح ہوگا جس طرح دہشتگردی ‏کیخلاف اکٹھے ہوئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور اس انتہا پسند سوچ کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

  • لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں کیا ترمیم کی گئی؟

    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں کیا ترمیم کی گئی؟

    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں ترمیم کے لیے سیکرٹری بلدیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے- جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت 149 ٹاؤن کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کے ایریاز تحصیل کونسل میں ضم کتلیے گیے ہیں- ختم کی گئی ٹاؤن کمیٹیوں کے فنڈز اور اثاثہ جات تحصیل کونسلرز کے سپرد ہونگے۔

    سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب نور الامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا- نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کی 50 ہزارسے کم آبادی والی 149ٹاؤن کمیٹیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ختم کی گئی ٹاؤن کمیٹی کے ایریازتحصیل کونسل میں شامل کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے 149ٹاؤن کمیٹیوں کے اثاثہ جات، آفیسرز،ملازمین اور فنڈزتحصیل کونسل کے ذمہ ہوں گے۔مزید براں ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کا نفاذ صوبہ بھر میں ہو گا-  اس نوٹیفکیشن کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کی راہ میں تمام قانونی و انتظامی رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ ٹاؤن کمیٹیوں کی تشکیل نو، بلدیاتی الیکشن کروانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

  • کیا نئے پاکستان میں آزادی صحافت کی کوئی جگہ نہیں؟ صحافیوں کا احتجاج

    کیا نئے پاکستان میں آزادی صحافت کی کوئی جگہ نہیں؟ صحافیوں کا احتجاج

    صحافتی فنڈز کی بندش اور بول چینل پر بے جا پابندی کی وجہ سے ہزاروں صحافیوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ اور آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور دیگر صحافتی تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ –

    اسلام آباد میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی اور چیئرمین جناب ایس ۔اے۔ صہبائی ‘ صدر جناب مجیب شامی سرپرست اعلی جناب ڈاکٹر شاہد مسعود ‘ چیف آرگنائزر جناب مبشر لقمان سیکرٹری جنرل جناب قاسم منیر کی طرف سے ایک واضح پیغام کے مطابق آزادی صحافت پر حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں – جنرل سیکرٹری جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان قاسم منیر ‘ قاسم جمشید’ غلام نبی کشمیری ‘ سدھیر کیانی ‘ ابوبکر’ بابر خان ناصر خان ،واجد جدون دیدار اور کبری بی بی کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے دیگر صحافیوں نے مظاہرے میں شرکت کی اور آزادی صحافت پر حملے کی بھر پور مذمت کی-

    سیکرٹری جنرل قاسم منیر نے چیرمین جناب ایس۔ اے۔ صہبائی کا پیغام قلمبند کراتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ اقدامات اور میڈیا ورکرز کے فنڈز کی بندش اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آزادی صحافت پر حملہ ہیں- حکومتی گٹھ جوڑ اور پیمرا کی ملی بھگت سے سچ کی آواز کو دبانے کی نا ممکن کوشش کی گئی- بول نیوز کی جبری بندش اور پانچ ہزار ملازمین کا بے روزگار ہونے کا امکان آزادی صحافت پر سنگین حملہ ہے- جس کے پیچھے حکومتی ناقص پالیسی اور پیمرا چیئرمین کا گٹھ جوڑ شامل ہے – حقائق کو دبانے کے لئے ہر دور میں آزادی صحافت پر حملے کیے گئے ہیں -آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا قابل قبول نہیں ہے –

    حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے – حکومت مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ملک کے چوتھے ستون کے ساتھ ناروا برتاؤ کر رہی ہے- آج اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں پیمرا آفس کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا – جس میں انہوں نے واضح موقف اختیار کیا آزادی صحافت پر حملے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بے روزگاری کے خلاف ہم خون کے آخری قطرے تک پر امن احتجاج کرتے رہیں گے – حقائق اور سچ کی آواز کو کسی بھی صورت دبنے نہیں دیں گے
    موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اگر مصلحت سے کام نہ لیا تو اپنی ہی ہارس ٹریڈنگ کے جال میں پھنس کر حکومتی کرسی سے محروم ہو جائیں گے۔ موجودہ حکومت بڑے بحران کے ساتھ ساتھ بڑے مسائل کا شکار ہوجائے گی – حکومت کو اپنی ساخت بہتر بنانے کے لئے فوری طور پر احسن اقدامات کرنے ہوں گے – تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے-

  • کیا پی ڈی ایم کا مقصد ملکی ترقی اور احتساب کو روکنا ہے؟ گورنر پنجاب کا بیان سامنے آگیا

    کیا پی ڈی ایم کا مقصد ملکی ترقی اور احتساب کو روکنا ہے؟ گورنر پنجاب کا بیان سامنے آگیا

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم کے مشن پر بیان سامنے آگیا ہے-

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانا ہے ۔ اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے ۔ عمران خان شفا ف احتساب کے معاملے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
    پہلی بار نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر کر پشن کا خاتمہ اور اپوزیشن بچائو چاہتی ہے ۔ اپوزیشن کو سینٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں سپورٹ کر نی چاہیے ۔

    سینٹ انتخابات جیسے بھی ہوں حکومت اور اتحادی اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے۔ کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو کبھی پسند نہیں آئے گی ۔ ہر محاذ پر ناکامی کی بعد پی ڈی ایم کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کیا کر یں ۔ انشا اللہ آئندہ چیئر مین سینٹ بھی تحر یک انصاف اور اتحادیوں کا ہی ہوگا ۔ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ متحد کھڑے ہیں ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کاشکارکرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں ۔ حکومت شفاف احتساب کے ا صولی موقف پر آج بھی قائم ہے ۔

  • ایس ایچ او نے آنکھوں پر نوٹوں کا چشمہ لگا لیا، آخر کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی گئی ؟

    ایس ایچ او نے آنکھوں پر نوٹوں کا چشمہ لگا لیا، آخر کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی گئی ؟

    کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ
    سرجانی ٹاؤن اناڑی ایس ایچ او کے سپرد
    سرجانی ٹاؤن میں 6 رکنی ڈکیت گینگ سرگرم پولیس تماشائی بنی رہی
    سرجانی ٹاؤن ایک ہی دن میں چار ڈکیتیاں ایک شخص قتل درجنوں مکین موبائل فون اور نقدی سے محروم*
    تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود لیاری ایکسپریس وے سیکٹر 36 جے میں ڈکیت پانچ تولہ سونا 25 ھزار روپے نقد لے اڑے جسکا مقدمہ نمبر 164/21 درج ھوا
    دوسری ڈکیتی کی واردات لیاری ایکسپریس وے سیکٹر 50 اے میں ھوئی جس میں ڈاکو سونے کی ایک جوڑی بالیاں، ایک جوڑی ٹاپس اور 30 ھزار روپے نقد لوٹ کر با آسانی فرار ھوگئے جسکا مقدمہ نمبر 165/21 درج کیا گیا
    تیسری واردات سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں اسٹیٹ ایجنسی پر ھوئی جہاں سے ڈاکوؤں نے متعدد موبائل فون اور 60 ھزار روپے نقد لوٹنے کے بعد ایک شخص بنام محمد فاروق ولد رفیق محمدی کو قتل کر کے پولیس کی کارکردگی کو منہ چڑاتی ھوئے فرار ھوئے جسکا مقدمہ نمبر162/21 درج کرکے پولیس نے اپنا فرض پورا کردیا

    چوتھی واردات عبد الرحیم گوٹھ مکان نمبرB.89 میں جہاں سے ڈاکوؤں نے 15 تولہ طلائی زیورات 25 ھزار روپے نقد اور 3 موبائل فون لوٹ لئے جسکا مقدمہ نمبر 170/21 درج کیاگیا
    سرجانی ٹاؤن کے علاقہ مکین ڈکیتی رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں اور آعلی آفسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں کوئی قابل تجربہ کار اور نڈر افسر کو تعینات کیا جائے

  • صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نےکوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال، اور ٹراما سینٹر سول ہسپتال کادورہ کیا

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نےکوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال، اور ٹراما سینٹر سول ہسپتال کادورہ کیا

    کویٹہ :
    دورے میں صوبائی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز کوٹیہ اور سبی  بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی فرداًا فرداً عیادت  اور انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کوٹیہ اورنگزیب بادینی صوبائی وزیر کے ہمراہ 
    دہشت گردوں نے عوامی مقام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کی مظاہرہ کیا ہے۔ فوج ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
    وزیر داخلہ نے موقع پر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.موقع پر وزیر داخلہ نے زخمیوں سے دھماکے کی تفصیلات بھی معلوم کیں.دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا یا گیا ۔ پاکستان میں دہشتگردی ہمارے ہمسائے ملک افغانستان کے راستے ہو رہی ہے ۔دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا ۔ وزیر داخلہ

  • اسلام اباد  کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام اباد کے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں پولیس نے کارروائی کی جس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے-

    اسلام آباد پولیس نے رورل زون کے تھانہ کھنہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا- اسلام آباد پولیس کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گن پوائنٹ پر پرس و نقدی چھینے والے گروہ کا مرکزی ملزم محمد دانش کو پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے- ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن سمیت شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز و نقدی برآمد کرلیے گئے ہیں- ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے رورل زون کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کرلیا ہے –

    ملزم کے خلاف درج مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے, آخر فردوس عاشق اعوان کا کیا کہنا ہے ؟؟

    جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے, آخر فردوس عاشق اعوان کا کیا کہنا ہے ؟؟

    کرپشن کرنیوالے شیطانوں کی بیٹھک،کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی:فردوس عاشق اعوان
    پی ڈی ایم کی ”پہاڑی“ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا،پی ڈی ایم کا”جنازہ“ذرا دھوم سے نکلے گا،یہ ٹولہ دیوار سے ٹکریں ماررہا ہے
    وہ دن قریب آگئے ہیں جب جعلی راجکماری،شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے، چوروں کی وکالت کرنیوالی کینزائیں بھی رو رہی ہیں
    لاہور4فروری:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج کرپشن کرنے والے شیطانوں کی بیٹھک ہو رہی ہے اور کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی-پی ڈی ایم کی ”پہاڑی“ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا اورپی ڈی ایم کا”جنازہ“ذرا دھوم سے نکلے گا-انہوں نے کہاکہ وہ دن قریب آگئے ہیں جب جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے-چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا -یہ لٹیرے سیاست کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اورعقل سے پیدل ٹولہ دیوار سے ٹکریں ماررہا ہے-ان چوروں کی وکالت کرنے والی کنیزائیں بھی اب رو رہی ہیں – انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ ٹولے کے درمیان دراڑیں وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو رہی ہیں اوراس ٹولے کا ہر ہتھیار زنگ آلود ہو چکا ہے-انہوں نے کہاکہ یہ ٹولہ این آر او کی بھیک مانگتے مانگتے در بدر ٹھوکریں کھا رہاہے – سیاسی بونوں کی حیثیت پوری قوم دیکھ چکی ہے- ان کی دال نہ پہلے گلی نہ آئندہ گلے گی-انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو اپنے دور میں عوام کی کمائی ہضم کرتے وقت ذرا بھی خدا کا خوف نہیں آیا،یہ عناصر جتنا مرضی شور مچا لیں این آر او نہیں ملے گا-