Baaghi TV

Tag: 17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ درخواست ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کردی اور ان کو بھی الیکشن کمیشن میں‌ یہی موقف اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ،

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جنوری اور فروری میں بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی تجویز دی۔ الیکشن کمیشن کو ن لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن جلد کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ پر جلد فیصلہ کریگا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے نومبر میں دوسرے مرحلے کا انعقاد 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے یہ درخواست اس لیے دی ہے کہ تاکہ پنجاب میں مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں اورن لیگ کا یہ بھی خیال ہےکہ پنجاب میں قدر اچھے نتائج ملنے کی صورت میں کے پی میں بعد میں اگربلدیاتی انتخابات ہوں گے تو پنجاب کے نتائج ان پراثرانداز ہوں گے

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا تاہم یہ امکان زیادہ ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی اصل وجہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنا ہے

  • 17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے

    17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے

    ’ایتھن آئی سپریم‘ کے نام سے مشہور 17 سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یو ٹیوبر کے انتقال کی تصدیق ان کے والد نے فاکس نیوز پر کی جبکہ نوجوان کی موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال بتایا جارہا ہے۔

    یوٹیوب اسٹار ایتھن پیٹرز کے والد نے بتایاکہ اُن کا بیٹا صبح 11 بجے کے قریب اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

    دوسی جانب ایتھن پیٹرز کی قریبی دوست آوا لوئس نے اپنے بہترین دوست کے یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونےکی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔
    https://www.instagram.com/p/CE0SRZLH2IZ/?igshid=1drp3xxwd420h
    ایتھن کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آوا لوئس نے بتایا کہ پوری دنیا میں ایتھن اُن کے واحد قریبی دوست تھے، ایتھن کی موت کی خبر سُن کر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

    آوا نے کہا کہ وہ ایک بہت اچھا انسان تھا اس نے مجھے بہت سارے بااثر افراد سے متعارف کرایا اس نے ہمیشہ میرے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں میری مدد کی وہ مجھے اچھی کارکردگی سے دیکھنا چاہتا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ اگر میں جیت رہی ہوں تو وہ جیت رہا ہے-میں اپنی ساری کامیابی کا سہرا ایتھن پیٹرز کو دیتی ہوں۔

    آوا لوئس نے بتایا کہ ایک سال قبل کم عمری میں ہی ایتھن نے آن لائن شہرت کے دباؤ کے پیش نظر منشیات کا استعمال شروع کیا تھا، ایتھن نشے کی لت میں بری طرح مبتلا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ میں ایتھن کی موت کی وجہ کو اس لیے سب کے سامنے لا رہی ہوں اور کھل کر بحث کررہی ہوں تاکہ کل کو کسی اور نوجوان کی موت کی وجہ منشیات کا استعمال نہ ہو

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت روشن اور بہت ہوشیار تھا، اسے ابھی زندہ رہنا تھا ایتھن نے مجھے کئی بار بچایا کاش میں بھی اسے بچا سکتی-

    ایتھن کے اس وقت یوتیوب پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد سبسکرائیبر جبکہ انسٹاگرام پر 5لاکھ 40 ہزار سے زائد چاہنے والے موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ امریکی یوٹیوب اسٹار لینڈن کلیفورڈ دماغ میں چوٹ لگنے کے ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئے۔

    معروف یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی 19سالہ لینڈن کلیفور انتقال کر گئے