Baaghi TV

Tag:

  • نو سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    نو سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    نو سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    نوشہرہ کے علاقے تھانہ پبی پولیس نے 9 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

    گزشتہ روز ڈاگبیسود کے رہائشی(م)نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا 09 سالہ بیٹا (ح)گلی میں کھیل رہا تھا۔اورنگزیب کسی بہانے سے اُسے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کیساتھ کھیتوں میں لے جاکر اسکے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے چیخ و پکار پر وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ قریب موجود لوگ میرے بیٹے کو گھر پہنچا گئے۔روشن زیب خان ڈی ایس پی پبی نے شاد علی خان ایس ایچ او پبی کو بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

    شاد علی خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے لگائے۔24 گھنٹے کے اندر ملزم اورنگزیب ولد جہانزیب ساکن ڈاگبیسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں ۔قریبی رشتہ دار کے علاوہ کسی انجان کیساتھ اُسے اکیلا کہیں نہ چھوڑے ۔آپ کی تھوڑی سی بے احتیاطی آپ اور آپ کے بچے کیلئے بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

    قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے نوشہرہ پولیس کے اہلکار کو اُن کے گھر میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے بطور مالی امداد 50ہزار روپے کا چیک حوالہ کیا۔گذشتہ روز نوشہرہ پو لیس کے کانسٹیبل طاہر محمد کے گھر واقع متنی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک کمرے پر مشتمل ان کے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔جو نہی یہ واقعہ آئی جی پی کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کانسٹیبل طاہر محمد کے لئے فوری طور پر50 ہزار روپے کے مالی امداد کا اعلان کیا جو آج اُن کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں حوالہ کیا گیا۔

    آئی جی پی نے واضح کیا کہ پولیس فورس کے اہلکاروں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا اور ان کے اوران کے بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم وتربیت اورفلاح و بہود کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، تاکہ وہ ہر قسم کے مسائل سے آزاد ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فر ائض اور عوام کی بہتر خدمت پوری تندہی اور یکسوئی کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوز کو فلش،ایمرجنسی اور بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکلوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔مختلف مقامات پر فلش اور ایمرجنسی لائیٹس استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے لائیٹس اُتار دئیے گئے۔بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کر دیا گیا۔ً سٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ فلش لائیٹس کے استعمال سے آپ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں اسلئے فلش لائیٹس کے استعمال سے پرہیز کریں۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

    دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

  • ساہیوال: پولیس کا چھاپا

    ساہیوال: پولیس کا چھاپا

    ساہیوال ۔غلہ منڈی پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرلیں تفصیل کے مطابق ڈی پی اوساہیوال امیر تیمور بزدار کی ہدایت پر تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او اللہ دتہ شاہین ۔اےایس آئ شاہد محمود چوہدری پولیس ٹیم وایلیٹ فورس نے خفیہ اطلاع پر سِرکی بازار کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ غلہ منڈی کے مطابق برآمد ہونے والی پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں کی تعداد تقریباً پچاس ہزار کے قریب ہے اور ان کی مالیت دس لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

    مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم

    <نیب نے نواز شریف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کر دی

  • یتیم بچی سے5 اوباش غنڈوں کی اجتماعی زیادتی

    خان پور: خان پور میں 5 اوباش نوجوانوں نے 13 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا لیا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔ غریب فیملی کی ہنستی مسکراتی زندگی میں طوفان برپا ہو گیا۔

    ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

    متاثرہ لڑکی خان پور کے علاقے بستی دھکڑاں غریب آباد کی رہایشی ہے، چھٹی کلاس کی طالبہ 13 سالہ یتیم لڑکی زارا سعید اسکول سے واپسی پر اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گھر کے کام کاج میں بھی اپنی بیوہ ماں کا ہاتھ بٹاتی تھی۔علاقے کے رہایشی 5 افراد نے یتیم بچی زارا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

    مولانا،ملک میں منافرت اوربغاوت کی ایک ہےعلامت، قانون حرکت میں آجائے ، شہری

    متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو با اثر ملزمان نے گینگ ریپ کے مقدمے کو اغوا کی کوشش کے مقدمے میں تبدیل کروا دیا جس کے باعث یتیم بچی کو انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بیٹی کی بیوہ ماں نے حکمرانوں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں بھی ایک مسجد کے پیش امام نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، آج اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق بھی ہو گئی۔

  • شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    ریاض : شام کے اندر ترک افواج کا آپریشن شام کی داخلی خودمختاری اور سلامتی کی توہین ہے، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے ترکی کی شام کے اندر کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا

    12-اکتوبر، فیصل مسجد کی بنیاد شاہ خالدبن عبدالعزیز نے رکھی

    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ترکی نے شام کی سرحدوں میں گھس کر جارحیت کی یہ ناقابل قبول ہے،ہفتہ کے روز عرب لیگ کے 22 ممبر ممالک کی طرف سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ترکی کی شامی علاقوں کے اندر جاری آپریشن پر بحث کی گئی ،

    عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم جو کہ عرب لیگ کے صدر ہیں نے ترکی کی شامی علاقوں میں فوجی کارووائی کی مذمت کی ، اس موقع پر عرب لیگ کے صدر نے تجویز دی کہ شام کی دوبارہ ممبر ملک کی حیثیت بحال کردی جائے ، یاد رہے کہ 2011 میں شام کی عرب لیگ کے ممبر ملک کی حیثیت ختم کردی گئی تھی جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ شام نے مظاہرین کے خلاف بے جا آپریشن کرکے بڑی تعداد میں ان کو شہید کردیا تھا ،

    قرعہ اندازی کے ذریعے845 افراد کی تعیناتی کوہائی کورٹ میں چیلنج

    اطلاعات کے مطابق ترکی کی افواج شام کے انتہائی اندر جاکر شمالی شام میں آپریشن کررہی ہیں ، ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آپریشن کی ملک کی سالمیت کے خلاف نہیں بلکہ کرد جنگجووں کے خلاف شروع کیا ہے جو ترک شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں دوسری طرف امریکی فوجی دستوں کو بھی ان علاقوں سے نکال لیا گیا ہے،

    دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک اس علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ، ترک صدر نے کہا کہ وہ اس آپریشن کے بعد اس علاقے کو محفوظ ترین بنادیں گے تاکہ آئندہ کوئی دہشت گردی نہ کرسکے

    9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

    دوسری طرف ترکی کے نیٹو اتحادی ملکوں سمیت کئی اور ملکوں نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ آپریشن روک دے ، ان کے جواب میں ترک صدر نے کہا ہےکہ کیایہ ملک یہ چاہتے ہیں کہ میں آپریشن روک کر دہشت گردوں کو دوبارہ دوں ؟ ایسے نہیں ہوسکتا

  • سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

    سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

    نیویارک :ترکی اور سلامتی کونسل آمنے سامنے ، ایک طرف سلامتی کونسل قرارداد پر قرارد پیش کررہا ہے تو دوسری طرف ترکی اپنی سلامتی پر کسی قسم کی مصلحت کے شکار ہونے سے انکار کررہاہے، اطلاعات کے مطابق ترکی کی طرف سے شامی کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک نے ترکی سے شام میں جاری آپریشن روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    سلامتی کونسل کی طرف سے ترکی پر بے جادباو کے جواب ترکی نے  بھی دیدہ دلیری پیش کی، سلامتی کونسل کے جواب  میں ترک صدر نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ممالک جو سلامتی کونسل میں بیٹھ کر ترکی کو درس دے رہے ہیں ان کو نہیں پتہ ؟ کہ ترکی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں‌

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی شام میں ترکی کے آپریشن پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔شام میں ترک فوجی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ہو۔اجلاس فرانس، جرمنی، برطانیہ، بیلجیئم اور پولینڈ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کے یورپی رکن ممالک فرانس، جرمنی، برطانیہ، بیلجیئم اور پولینڈ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں شمالی شام میں ترک فورسز کے آپریشن پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ترکی سے یکطرفہ آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ کیلی کرافٹ نے ترکی کے آپریشن کی مذمت کی اور کہا ہے امریکا نے شام میں ترک کارروائی کی کسی بھی طرح حمایت نہیں کی۔واضح رہے کہ ترکی اپنی سرحد سے متصل شام کے شمالی علاقے کو محفوظ بنا کر ترکی میں موجود کم و بیش 20 لاکھ شامی مہاجرین کو وہاں ٹہرانا چاہتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر,مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر وظلم کا 32 واں روز

    مقبوضہ کشمیر,مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر وظلم کا 32 واں روز

    سری نگر : بھارتی مظالم ابھی رکے نہیں ، تھمے نہیں‌، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر کا آج 32 واں روز ہے، مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں، ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل ایک ماہ کے کرفیو سے زندگی عذاب بن گئی، سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوج دندنا رہی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے۔

    سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو کا کہنا تھا کہ بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر پہنچتے ہی میئر جنید اعظم مٹو کو گرفتار کر لیا گیا اور گھر پر ہی نظر بند کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرنی صور تحال دنیا کو دیکھا دی، جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو سے بات کرت ہوئے کشمیری ریسرچر نے بھارتی فوجیوں کی حرکتوں کو بے نقاب کر دیا۔

    دوسری طرف کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین خوف و ہراس میں رہ رہی ہے، ہر جگہ خوف کو ماحول ہے، بھارتی فورسز انہیں ہراساں کرتی ہیں، آپ باہر نہیں جا سکتی۔

    کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، آرمی کے بندے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو لوہے سے مارتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز بھی نہیں سن سکتے اور نا ہی ان کی مدد کے لیے کوئی آتا ہے کہ وہ آرمی کو گھروں کو نکالے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، دوسری طرف بھارتی خبر ایجنسی دی وائر نے بھی مقبوضہ وادی کی اصل صورتحال بے نقاب کر دی، کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ شہریوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے

    بھارتی افواج کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ بھارت جب چاہے دروازہ کھول کر ہمیں چارا ڈالتا ہے جب چاہے پھر بند کردیتا ہے، کشمیریوں کو 50 سال سے ترقی کا سبز باغ دکھایا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک کشمیری لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم نے بندوق، کرفیو، ہڑتال اور پتھراؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، وادی کے حالات کی وجہ سے 3 سالہ گریجویشن ساڑھے چار سالوں میں کی، نوجوان شدید دلبرداشتہ ہیں، دل چاہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑ دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کو در بدر پھرتا دیکھ کرجراتمند کشمیری خاتون پی سی او کے بزنس سے مفت کالز کراتی ہے، لوگ پچاس کلومیٹر دور سے فون کرنے آتے ہیں، بھارت کے خلاف عوامی غصہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پیسے ختم ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر اپنا زیور تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔

    کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

    سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو نے کہا بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کے مریض ہیں، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، وہاں پر حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، یہ بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورت حال معمول کے مطابق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے، بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 570 سے زائد چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 50افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں

  • کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم  شفقت محمود کی تاکید

    کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم شفقت محمود کی تاکید

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے بہت مفید مشورے دینا شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو نظم اور شعر و شاعری سے نمایاں کرنا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ادبی بیٹھک میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قوم متحد ہوگئی ہے ہمیں اس مسئلے کو نظم اور شعر و شاعری کے ذریعے بھی اجاگر کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو مشکل حالات تھے مگر اب معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں، آج روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار اچھا ہورہا ہے۔