Baaghi TV

Tag:

  • موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،بلاول

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، دنیا کی جیت ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معاہدہ ان کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں،مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہےکہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار اپناتا ہے،مالی تعاون کا معاملہ کاپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے ،کاپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا جی 77 پلس چین میں بہت سارے ممالک ماضی کے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں،معاہدے میں لکھی تحریر اہم ہے جو ان ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے ترقی پزیر ممالک ہی نہیں، ترقی یافتہ بھی متاثر ہوں گے جی 77 پلس چائناکے سربراہ کے طور پر چاہتے ہیں کہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ قائم کیا اور مالی مدد کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے ہیں،ہم نے مقررہ وقت میں اس سے منسلک اہداف کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا ہے،پاکستان جی 77 اور یو اے ای کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے،ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی پاکستان میں رواں سیلاب سے پہلی بار تباہی نہیں ہوئی، پہلے بھی گرمی کی لہر اور سیلاب آچکے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں کلائمیٹ بینک بھی ہونا چاہیے جہاں جا سکیں کلائمیٹ بینک سے مناسب ریٹ پر قرض ملنے چاہئیں تاکہ اپنے لوگوں کی بحالی ممکن ہو، زہرآلود ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے عملی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

  • فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    دو مختلف کاروائیوں میں دو الگ الگ مقامات پر پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے،کار سرکار میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ مومن آباد پولیس پر ملزمان نے حملہ کر دیا ،پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ،زخمی ملزمان کی شناخت اخلاق ولد مرتضیٰ، بلال ولد اللّٰہ دتہ اور عرفان ولد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی اور زیر استعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد کر لئے گئے، برآمدہ دونوں موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کے مقدمات تھانہ گبول ٹاؤن اور پاکستان بازار میں درج ہے۔

    پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ سیکٹر 10 کے علاقے جنت البقیع قبرستان کے قریب ہوا۔زخمی گرفتار ملزمان کو بعد طبی امداد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس کا گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت فرخ شاہ اور انیس الرحمٰن عرف انا کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول ، 3 موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    قبل ازیں بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گبول ٹاؤن کی حدود میں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے شہری حنیف کے قاتل گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان بینک ڈکیتی سمیت بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے ملزمان میں ریحان عرف ڈان اور ممتاز عرف موٹا شامل ہیں ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری حماد پر فائرنگ کرکے 22 لاکھ چھینے تھے ملزمان کے گروہ کا سرغنہ فیضان عرف راجہ ہے جو فرار ہے ملزم خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا ہے اور جعلی پولیس کارڈ اور وردی بھی رکھی ہوئی ہےجسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مفرور ملزم فیضان ہینڈ فری لگاکر بینک میں داخل ہوتا تھا اور کیش نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا اور اپنے دیگر ساتھی جو باہر 125 موٹر سائیکل میں ہوتے انکو میسیج دیتا تھا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ و خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک رپورٹ طلب کر لی اور میت فوری واپس لانے کے اقدامات کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کے اہلِخانہ سے رابطے کا حکم دیا اور کہا کہ دونوں سیکرٹری فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں، ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں، کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ارشد کی باڈی کہاں ہے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کردیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں بیرسٹر شعیب رزاق نے موقف اپنایا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز کو کینیا کی ایجنسیز سے رابطہ بنا کر تحقیقات کا حکم دیا جائے، ارشد شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

  • حامد زمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    حامد زمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کرائم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور کی بینکنگ کورٹ نے حامد زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے،عدالت نے‌ حامد زمان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے،

    قبل ازیں سیشن کورٹ لاہور،پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما حامد زمان نے درخواست ضمانت دائر کر دی حامد زمان کی جانب سے درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ،دائر درخؤاست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا ،ایف آئی اے نے فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ،کسی قسم کی ریکوری باقی نہیں ، ضمانت پر رہا کیا جائے

    دوسری جانب حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حامد زمان نے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے ملکر 3 بینک اکاؤنٹس کھولے ملزم حامد زمان نے امریکی ڈالر، پاونڈ اور تیسرا بینک اکاؤنٹ پاکستانی روپوں کا کھلوایا ،پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے،بینک اکاؤنٹ میں 8 مئی 2013 کو چھ لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کمیونی کیشن اسپاٹ کو ٹرانسفر کیے گئے 10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے بیرون ملک سے آئی تمام رقم کو تحریک انصاف کی سیاسی کمپین کے لیے استعمال کیا گیا

    ایف آئی اے لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لیے انکو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے تا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے جب یہ اقتدار میں نہیں رہا، اس نے بیان دیا تھا کہ اس سے بہتر ہے ملک پر ایٹمی بم پھٹے،

    بلاول زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یعنی اگرعمران نہیں ہے تو ملک پر بم گرے، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہے،جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، عمران خان جمہوریت چاہتا ہی نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار صرف عوام کے نمائندوں کے پاس ہو، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دے رہے تھے عمران خان ملک کو معاشی ترقی کےدعوے کرتے تھے،عمران خان کیو ں لانگ مارچ کررہے ہیں،ان کا مقصد کیا ہے؟ 4سال تبدیلی کا نعرہ لگایا،اب عوام کو سمجھ آگیا کہ وہ تباہی کا نعرہ تھا،کل انتخابات ہوں گے ،ہم نے عمران خان کو شکست دینی ہوگی، ہر صورت میں عمران خان کی اکثریت کم ہوگی،

    ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی حقیقی جہموری پارٹی ہر وقت ہر فورم پر عوام کے ساتھ کھڑی رہنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اُن کے منتخب تمام امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے تاحال کوئی خطرہ نہیں پابندی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ،پابندیاں لگانے والے اور جن پر لگی جاتی ہیں دونوں متاثر ہوتے ہیں،

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب،خطرناک ترین ملک، جوبائیڈن کا الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بولے ہیں

    امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے، امریکی صدر نے خطاب میں روس چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا بھی ذکر کیا

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کے وزارت خارجہ کا ردعمل آیا ہے، وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا

    ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے، خرم دستگیر
    علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کی اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے،پاکستان ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے،

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کہتی ہیں کہ بائیڈن کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو غیرمتوقع نہیں، امریکہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی باقاعدگی سے کرنے کا عادی ہے،جوہری ہتھیاروں کے بیان پرامپورٹڈ سرکار کی خاموشی شرمناک ہے جوبائیڈن پاکستانی قوم سے معافی مانگیں، دنیا کیلئے اصل خطرہ پاکستان نہیں جوہری امریکہ ہے

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

  • خطیب وامام حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی بادشاہی مسجد لاہور میں خطبہ جمعہ دیں گے

    خطیب وامام حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی بادشاہی مسجد لاہور میں خطبہ جمعہ دیں گے

    مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان چیئرمین مجلس علماء پاکستان نے بادشاہی مسجد لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لاہور اور ہم سب کے لیے بڑے اعزاز اور فخرکی بات ہے کہ بادشاہی مسجد لاہور میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت اور دنیا میں امن کے سفیر خطیب وامام حج فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی حفظہ اللہ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی خطبہ جمعتہ المبارک ارشاد فرمائیں گے،عوام الناس سے اپیل ہے کہ 14اکتوبر 2022ء بروز جمعتہ المبارک بادشاہی مسجد لاہور میں اس عظیم اجتماع میں بھرپور شرکت فرمائیں اور خطیب و امام حج کا خطبہ سماعت فرمائیں،اور ان کے پیچھے جمعتہ المبارک کی نماز ادا کریں،خطیب وامام حج فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی حفظہ اللہ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کو لاہور آمد پر ہم دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،سعودی عرب پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کے دورہ سے پاکستا ن اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم و مضبوط ہوں گے،آخرمیں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی سربراہی میں وفدکی ملاقات ہوئی ہے ، چودھری پرویزالٰہی نے مسلم ورلڈ لیگ کے وفدکا وزیراعلیٰ آفس آمد پرپر تپاک خیر مقدم کیا سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی، عبدالرحمان خلیل الخدیدی، عبدالوہاب محمد عبدالعزیز الشہری، خالد مفرح الوتیابی،محمد سعید الغامدی،سعید الحارثی اوردیگر شخصیات وفد میں شامل تھیں .سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی دین کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے دین اسلام کے حوالے سے گراں قدر کام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کا صلہ دے گا۔ آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے دین کے حوالے سے مبارک اقدامات قابل تعریف ہیں۔ دینی خدمات کے حوالے سے آپ کی خصوصی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ جو کار خیر کررہے ہیں اس کی توفیق اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی ہے ہمارا پورا تعاون آپ کے ساتھ ہے اور رہے گا آپ نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف کیلئے قانون سازی کر کے تاریخی اقدام کیاہے۔شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور وفد کے دیگر ارکان نے پنجاب میں شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز ا لٰہی نے دین کے حوالے سے پنجاب میں کی گئی قانون سازی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی مسلم امہ کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہر پاکستانی سعودی عرب کو اپنادوسرا گھر سمجھتاہے اورہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سعودی عرب آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران بھی سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کی طرف سے امداد کو ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم حکومت پنجاب اورعوام کی طرف سے اہل سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ اللہ کریم نے مجھے قرآن بورڈ اور سیرت اکیڈمی قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائی خاتم النبینؐ سے متعلق شق نکاح نامے میں شامل کی۔ نکاح کے وقت اب ختم نبوتؐ کا حلف دینا لازمی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں قرآنی آیات کے فریم آویزاں کئے گئے ہیں علماء بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو شامل کیا ہے۔ صوبے میں مذہبی منافرت پر مبنی مواد اور کتب کی اشاعت او رفروخت پر پابندی عائد کی ہے۔تمام متنازعہ لٹریچر کو ضبط کر لیاگیا ہے۔ سکول کے طلبہ کے لئے ناظرہ قرآن مجید اور ترجمہ لازمی قرار دینے کی سعادت بھی عطا فرمائی مسلم ورلڈ لیگ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شاندار کاوشیں سرانجام دے رہی ہی دین کی خدمت کاسلسلہ جاری وساری رکھیں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،راسخ ا لٰہی،ایم پی اے حافظ عمار یاسر، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈوجنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری، جامعہ اشرفیہ کے مفتی احمد علی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، سیکرٹریز اوقاف،اطلاعات او ر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے

  • حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

    حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

    حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جامعہ قاسم العلوم ملتان آمد ہوئی

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود جامعہ قاسم العلوم پہنچ گئے .سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی بھی پی پی رہنماوں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری,مفتی ابرار احمد اور قاری ابراہیم بھی ملاقات میں شریک تھے

    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی مکمل سپورٹ کریں گے،اس فتنے سے بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو نجات ملی ہے اور آج جس کرب سے ملک گزر رہا ہے یہ ساری بنیادیں وہی ہیں اور اس سب کے آفٹر شاکس جھٹکے ہیں جو ابھی جاری ہیں حکمران اتحاد کا متفقہ فیصلہ ہے کہ 2018 انتخابات میں جس جماعت کا امیدوار دوسری پوزیشن پر تھا بقیہ تمام جماعتیں اسکی الیکشن میں حمایت کرینگی شہباز حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں۔ کس چیز کا انتطار ہے،کون سی مصلحت آڑے ہے ۔کیایہ میاں نواز شریف سے زیادہ محترم ہے،اُن کی بیٹی سے زیادہ محترم ہے

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ,ٹرانس جینڈر بل کیسے پاس ہوا ؟ اس پر پہلے کوئی توجہ کیوں نہیں ہوئی ؟ ہم نے 2018 میں بھی یہ بل کمیٹی میں بھیجنے کا کہا تھا,ٹرانس جینڈر بل کی اصلاح کی طرف جا رہے ہیں. پارلیمنٹ ہی اصلاح کا راستہ ہے,رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں,

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،فارن فنڈنگ کیس میں انہوں نے غلط بیانی کی ہے، پی ٹی آئی امپورٹڈ پارٹی ہے، بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ہے،یہ ہمیں طعنہ دیتے ہے کہ یہ ایک امپورٹڈ پارٹی ہے، ان کو چور چور کا نعرہ لگانا اب چھوڑ دینا چاہئے ،عمران خان نے فارن فنڈنگ کے بہت سے بینک اکاؤنٹس کنسیل کیے یہ غیرقانونی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کہ انہوں نے فارن فنڈنگ میں غلط بیانی کی ہے۔ اتحادی حکومت کوعوامی مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے،

    سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ,عمران خان کون ہے جو حکومت کو ڈکٹیشن دے,,پہلے اپنی حکومت 2028 تک بتاتے رہے جب عدم اعتماد آیا تو کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو،مشکل فیصلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیے گئے ہم نے پارٹیوں پر ملک کو ترجیح دی,سائفر کو پہلے مراسلہ پھر خط کہتے ہیں,ہمارے دور میں ایسے سائفر روزانہ آتے تھے,سائفر کے ساتھ کھیلنے کا کہا اور جلسے میں جھوٹا خط لہرا کر ملک کا کتنا نقصان کیا گیا,

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

  • دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 1 ہزار بچیوں کے سکول تباہ کیے ہم ان سے کیا مذاکرات کر رہے ہیں؟ سوات میں بچیوں کے جس اسکول پر حملہ ہوا وہ 5 سال تک بند رہا قرآن میں اللہ نے خواتین کے احترام کا حکم دیا ہے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی،صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ججوں،بیورو کریٹس کو کاریں دینا بند کریں،سرکاری خزانے میں غریب تو اپنا حصہ ڈال رہا ہے لیکن وہ پیدل چلتا ہے، سائیکل پر سفر کرتا ہے، وہ پیسہ سائیکل کے راستوں، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے سیلاب کی وجہ سے ملک کا ایک بڑا حصہ زیر آب آیا، عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہمیں دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خود عملی اقدامات کرنے ہوں گے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت معاشی معاملات میں سہولت دے سکتی ہے رکاوٹ نہیں بن سکتی تنازعات کے حل کے متبادل نظام کیلئے قانون سازی ضروری ہے،قانون میں خلا ہو تو عدالتوں کیلئے کام کرنا ممکن نہیں ہوتا، سی پیک اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کار کے مواقع موجود ہیں،تنازعات کے حل کا متبادل نظام سرمایہ کاروں کیلئے سہولت کا باعث ہوگا، متبادل نظام سے کاروباری تنازعات عدالت کی نسبت جلد حل ہوسکتے ہیں،بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں ثالثی کے ذریعے تنازعات حل کرنے کے قانون بن چکے ہیں،خیبرپختونخوامیں معمولی نوعیت کے فوجداری مقدمات بھی ثالثی نظام کے ذریعے حل ہو رہے ہیں، عوام کو عدالتوں میں آنے کے بجائے ثالثی کے نظام سے رجوع کرنے کی آگاہی دی جانی چاہیے، وکلا سائلین کو غیر سنجیدہ مقدمات عدالت لانے کے بجائے ثالثی کے متبادل نظام کا مشورہ دیں، عدالتوں میں غیر ضروری مقدمات ہونے کی وجہ سے کیسز کا بوجھ بڑھ رہا ہے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

  • اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے،مبشر لقمان

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے،مبشر لقمان

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کی کوریج کر رہا ہوں، ابھی تک خیبر پختونخواہ اور سندھ نہیں گیا، پنجاب کے دو صوبے دیکھے اور مجھے واپس آنا پڑا ، امید ہے اگلے دو چار دن میں کے پی یا سندھ دو میں سے ایک جگہ ضرور جاوں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو حال دیکھا خوفناک حال ہے،اب میں سب کے لئے بات کر رہا ہوں، 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اسکو کلائمنٹ چینج کہا جا رہا ہے لیکن یہ وہ وجہ نہیں اس میں کوتاہیاں ہماری شامل ہیں، ہم نے سب کو ایکسپوز کیا کہ کس طرح سٹون کرشنگ مشین نے دریا کا راستہ ہی بدل دیا، پھر بارش کے بعد سارا پانی آبادیوں میں آ گیا، جس جگہ ہم نے دکھایا انڈس سے اس دن وہاں پر زیادہ پانی پاس ہوا، خود اندازہ لگا لیں کہ پانی کتنا ہوگا، دوسری چیزپانی کی جگہ آبادیاں بننا شروع ہو گئیں اور بستیاں اڑ گئیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب ہے، مویشی مر گئے، جب میں نے وہاں دیکھا کہ کسی سیاسی جماعت کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوئی امدادی مہم نہیں ہے، افراد اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں، آرمی ریسکیو ، مدد کر رہی ہے، دینی جماعتیں، فلاحی کام کرنے والے لوگ ہیں، کوئی سیاسی نہیں، حکومت کے بنے ہوئے کیمپ گھوسٹ ہیں جو صرف دکھانے کے لئے ہیں، ان لوگوں سے ایسے کاموں کی وجہ سے نفرت ہونا شروع ہو جاتی ہے، میں نے 2010 کا فلڈ کور کیا، ہم عطیات بھی لے کر گئے تھے، ایک ہیلپ لائن کھولی تھی، اس وقت بھی دیکھا تھا، اسوقت زیادہ پانی نے انفراسٹرکچر کو اڑا کر رکھا تھا، اسوقت لوگوں کی بستیاں ، آبادیاں، چھوٹے شہر یہ زیر آب ہیں، میں نے لوگوں سے بات کی، ان میں انتہائی غصہ ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ سیلاب واقعی قدرتی آفت ہے تو غریبوں کے گھر میں کیوں آتی ہے، امیروں کے گھر میں کیوں نہیں، یہ سوال وہ پوچھنا شروع ہو گئے ہیں،وڈیرے کا ڈیرہ کیسے بچ جاتا ہے، پانی ادھر سے آتا ہے لیکن انکے گھر نہیں جاتا ہمارے علاقے میں پھیل جاتا ہے، یہ سوال ہے جو آج سب متاثرین کے ذہنوں میں ہیں، لاکھوں گھر تباہ اور متاثرین گھروں میں نہیں جا سکتے، لوگ پانی میں بیٹھے ہیں، علاقہ نہیں چھوڑ رہے کیونکہ انکا سامان، مال وہیں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں حاملہ عورتوں کی بڑی تعداد موجود ہے،پانی پینے کا وہاں موجود نہیں، انکے ساتھ کیا بنے گا، سوا لاکھ ،ڈیڑھ لاکھ بچے جن کی عمر دو سال سے کم ہیں، وہ ماں کا دودھ پیتے ہیں اب ماں کو غذا نہیں مل رہی، بچے کیا پیئیں، بہت مشکلات ہیں، ہر قسم کی غلاظت، بو ہے، سانپ بچھو موجود ہے، انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں،

    عارف علوی کا دورہ ڈیرہ غازی خان، سیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گھوسٹ کیمپ پر چھاپہ مار کر انتظامیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات